تربت : سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، بی ایل اے کے 2 دہشتگرد ہلاک
👁️ 65 بار دیکھا گیا
تربت : سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، بی ایل اے کے 2 دہشتگرد ہلاک
تربت(ڈیلی اردو) بلوچستان کے شورش زدہ ضلع ضلع تربت میں سیکورٹی فورسز نے خفیہ اطلاع کی بنیاد پر کارروائی کرتے ہوئے کالعدم بلوچستان لبریشن آرمی (بی ایل اے) سے وابستہ 2 دہشتگردوں کو ہلاک کردیا۔
ذرائع کے مطابق تربت کے علاقے میں دہشتگردوں کی موجودگی کی اطلاع ملنے پر سیکیورٹی فورسز نے آپریشن کیا۔ کارروائی کے دوران فورسز اور دہشتگردوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا، جس میں 2 دہشتگرد مارے گئے۔
ہلاک دہشتگردوں کی لاشیں شناخت اور دیگر قانونی تقاضے مکمل کرنے کے لیے اسپتال منتقل کردی گئی ہیں۔ تاہم ان کی شناخت اور تنظیم میں کردار سے متعلق مزید تفصیلات سامنے نہیں آسکیں۔
سیکیورٹی حکام کے مطابق بلوچستان میں دہشتگرد عناصر کے خلاف انٹیلی جنس کی بنیاد پر کارروائیاں جاری ہیں، جن کا مقصد دہشتگرد گروہوں کے نیٹ ورک اور ان کے ٹھکانوں کا سراغ لگا کر انہیں نشانہ بنانا ہے۔
رپورٹ کے مطابق 31 اگست اور یکم ستمبر کو بلوچستان کے مختلف علاقوں میں ہونے والی الگ الگ کارروائیوں کے دوران 21 دہشتگرد ہلاک کیے گئے تھے، جبکہ ان کارروائیوں میں 6 سیکیورٹی اہلکار بھی ہلاک ہوئے تھے۔
تربت میں ہونے والی تازہ کارروائی کو بلوچستان میں سرگرم دہشتگرد گروہوں کے خلاف جاری سیکیورٹی آپریشن کا حصہ قرار دیا گیا ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
یمن: تعز میں شدید لڑائی، حوثی باغیوں کی کئی محاذوں پر پیش قدمی، حکومتی فورسز کا جوابی حملہ
03/September/2026 👁️ 32 بار دیکھا گیا
زیارت : اسسٹنٹ کمشنر کے اسکواڈ پر حملہ، 11 دہشتگرد اور 8 اہلکار ہلاک
03/September/2026 👁️ 39 بار دیکھا گیا
جبری مذہب تبدیلی کیس، عدالت کا ہندو خاتون کو گھر واپس بھیجنے کا حکم
03/September/2026 👁️ 40 بار دیکھا گیا
منڈی بہاؤالدین : احمدی برادری سے تعلق رکھنے والا مکینک فائرنگ سے ہلاک
03/September/2026 👁️ 47 بار دیکھا گیا
لکی مروت : پولیس اسٹیشن پر حملہ، اہلکاروں کی جوابی کارروائی پر حملہ آور فرار
03/September/2026 👁️ 40 بار دیکھا گیا
پشاور : پولیس پر دو حملے، 4 اہلکار زخمی، زیرحراست 2 ملزمان فرار
03/September/2026 👁️ 35 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26269 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15517 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11795 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9096 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7382 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5062 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C