تنازعات اور جنگیں: سویڈن کی عسکری برآمدات میں اضافہ
👁️ 50 بار دیکھا گیا
تنازعات اور جنگیں: سویڈن کی عسکری برآمدات میں اضافہ
سٹاک ہوم (ڈیلی اردو/اے ایف پی/ ڈی پی اے) گزشتہ برس سویڈن کی اسلحے کی برآمدت میں اٹھارہ فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ سویڈن سے اسلحہ خریدنے والے ٹاپ ٹین مالک میں پاکستان اور بھارت بھی شامل ہے۔
یوکرین کی جنگ کے باعث یورپی ممالک کو عسکری ساز و سامان کی کمی کا سامنا ہے۔ روسی عسکری جارحیت کا مقابلہ کرنے کی خاطر نیٹو رکن ممالک کییف حکومت کو ہر ممکن مدد فراہم کر رہے ہیں، جس میں جدید اسلحہ بھی شامل ہے۔
اس صورت حال میں سویڈن کی اسلحہ ساز انڈسٹری کو ایک بوم ملا ہے۔ سن دو ہزار تیئیس میں اس شمالی یورپی ملک کی اسلحے کی برآمدات میں اٹھارہ فیصد کا اضافہ نوٹ کیا گیا ہے۔ گزشتہ برس سویڈن نے سولہ بلین یورو کا عسکری ساز و سامان فروخت کیا۔
زیادہ تر اسلحہ یورپی یونین کے رکن ممالک کو ہی فروخت کیا گیا۔ اس کے علاوہ انتالیس دیگر ایسے ممالک نے بھی یہ اسلحہ خریدا، جو سویڈن کے ساتھ تعاون کرتے ہیں۔
سویڈن کی دفاعی صنعت ترقی کر رہی ہے۔ ساب کمپنی Gripen فائٹر جیٹ، گلوبل آئی سرویلنس ایئر کرافٹ اور اینٹی ٹینک ہتھیار بنانے میں مہارت حاصل کر چکی ہے۔
سویڈش انسپکٹوریٹ فار اسٹریٹیجک پراڈکٹس (آئی ایس پی) کے ڈائریکٹر کارل یوہان کے مطابق عالمی سطح پر سکیورٹی کی مخدوش صورت حال کے باعث سویڈش دفاعی صنعت کو اسلحہ ایکسپورٹ کرنے کے مزید کئی آرڈرز ملیں گے۔
یوہان نے مزید کہا کہ سویڈش عسکری ساز و سامان بالخصوص یوکرین میں بہت زیادہ پسند کیا جا رہا ہے۔ ترکی بھی سویڈن کے ہتھیاروں کا ایک اہم خریدار ملک ہے۔ گزشتہ سال انقرہ حکومت نے چار ملین کرونا (356,000 یورو) کا عسکری ساز و سامان خریدا۔
اگرچہ سویڈش آرمز انڈسٹری کا کہنا ہے کہ وہ جمہوریت اور آزادیوں کی ضمانت یقینی بنانے کی کوشش میں ہے تاہم عالمی امن کے لیے فعال غیر سرکاری ادارے سوینسکا فریڈز کا الزام ہے کہ سویڈن غیر جمہوری حکومتوں کے علاوہ ایسے ممالک کو بھی اسحلہ فروخت کر رہا ہے، جہاں انسانی حقوق کی پامالیاں اور بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزیاں ہو رہی ہیں۔ اس ادارے نے مزید کہا کہ ان ممالک کے لوگ اسلحے کی صنعت کی اس ترقی کی ‘کافی زیادہ قیمت چکا‘ رہے ہیں۔
سویڈن سے اسلحہ خریدنے والے ٹاپ ٹین ممالک میں پاکستان اور بھارت کے علاوہ امریکہ، جرمنی، برازیل، ناروے، فرانس، چیک جمہوریہ، برطانیہ اور متحدہ عرب امارات بھی شامل ہیں۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
ایران معاہدے پر قائم نہ رہا تو "جہنم برپا کر دینگے"، امریکی صدر ٹرمپ
18/June/2026 👁️ 87 بار دیکھا گیا
مردان میں گردوارے کے اندر فائرنگ، معمر سکھ میاں بیوی ہلاک
18/June/2026 👁️ 160 بار دیکھا گیا
یوکرین جنگ پر جی سیون کا سخت فیصلہ، روس کیخلاف نئی پابندیوں کا اعلان
18/June/2026 👁️ 242 بار دیکھا گیا
جنوبی کوریا نے شمالی کوریا کے ساتھ بفر زون کم کردیا، پابندیوں میں نرمی کا اعلان
18/June/2026 👁️ 134 بار دیکھا گیا
اسرائیل کے جنوبی لبنان پر متعدد نئے فضائی حملے
18/June/2026 👁️ 113 بار دیکھا گیا
ٹانک میں گھر پر کواڈ کاپٹر حملہ، خاتون سمیت 4 افراد زخمی
18/June/2026 👁️ 175 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8833 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4569 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3277 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2457 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2101 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1903 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C