تھائی لینڈ اور کمبوڈیا کے درمیان نیا سیزفائر معاہدہ
👁️ 222 بار دیکھا گیا
تھائی لینڈ اور کمبوڈیا کے درمیان نیا سیزفائر معاہدہ
فنون پین/بینکاک (ڈیلی اردو) تھائی لینڈ اور کمبوڈیا نے ہفتے کے روز سرحدی تنازعے پر کئی ہفتوں سے جاری مسلح جھڑپوں کے خاتمے کے لیے جنگ بندی کے معاہدے پر دستخط کر دیے۔
معاہدے کے تحت نہ صرف لڑائی ختم کرنے بلکہ دونوں ممالک کی جانب سے کسی بھی نئی فوجی نقل و حرکت اور فوجی مقاصد کے لیے ایک دوسرے کی فضائی حدود کی خلاف ورزی پر بھی پابندی عائد کر دی گئی ہے۔ جھڑپوں کے دوران فضائی حملے صرف تھائی لینڈ کی جانب سے کیے گئے، جن میں آج ہفتے کی صبح تک کمبوڈیا کے اندر اہداف کو نشانہ بنایا گیا۔
معاہدے کی ایک اہم شق کے مطابق اگر جنگ بندی 72 گھنٹے تک مکمل طور پر برقرار رہی تو تھائی لینڈ جولائی میں گرفتار کیے گئے 18 کمبوڈین فوجیوں کو واپس بھیجے گا، جن کی رہائی کمبوڈیا کا بڑا مطالبہ ہے۔
دونوں ممالک نے جولائی میں ہونے والی پانچ روزہ لڑائی کے بعد طے پانے والی سابقہ جنگ بندی اور اس کے بعد ہونے والے معاہدوں پر بھی عملدرآمد کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔ یہ ابتدائی جنگ بندی ملائیشیا کی ثالثی سے ممکن ہوئی تھی، جس میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے دباؤ نے بھی اہم کردار ادا کیا تھا۔ ٹرمپ نے اس وقت خبردار کیا تھا کہ اگر دونوں ممالک جنگ بندی پر راضی نہ ہوئے تو تجارتی مراعات روک لی جائیں گی۔
اکتوبر میں ملائیشیا میں ہونے والے ایک علاقائی اجلاس میں، جس میں امریکی صدر بھی شریک تھے، اس معاہدے کو مزید تفصیل کے ساتھ باضابطہ شکل دی گئی۔ تاہم ان کوششوں کے باوجود دونوں ممالک کے درمیان پروپیگنڈا جنگ اور محدود سرحدی جھڑپیں جاری رہیں، جو دسمبر کے آغاز میں شدید لڑائی میں تبدیل ہو گئیں۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
عراق: وادی الشای میں عراقی فضائی حملے، داعش کا اہم کمانڈر ہلاک
11/September/2026 👁️ 74 بار دیکھا گیا
پشاور میں سی ٹی ڈی آپریشن، داعش خراسان کے اہم کمانڈر سمیت 5 دہشتگرد ہلاک
11/September/2026 👁️ 59 بار دیکھا گیا
بدخشاں میں طالبان کے کمانڈ مرکز پر راکٹ حملہ، اے ایف ایف کا 4 اہلکار ہلاک کرنے کا دعویٰ
09/September/2026 👁️ 144 بار دیکھا گیا
ایران کا آبنائے ہرمز میں امریکی بغیر پائلٹ آبدوز قبضے میں لینے کا دعویٰ
09/September/2026 👁️ 102 بار دیکھا گیا
ایران کا اردن میں امریکی فوجی اڈے پر بیلسٹک میزائل حملے کا دعویٰ، 20 میزائل داغے جانے پر اردن کا بیان
09/September/2026 👁️ 120 بار دیکھا گیا
امریکا کا 5 ایرانی آئل ٹینکرز تباہ کرنے کا دعویٰ، حملوں کی ویڈیوز بھی جاری
09/September/2026 👁️ 115 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26285 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15531 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11819 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9118 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7406 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5127 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C