تیل تنصیبات پر حملہ، ایران کا امریکہ کو انتباہ
👁️ 106 بار دیکھا گیا
تیل تنصیبات پر حملہ، ایران کا امریکہ کو انتباہ
تہران (ڈیلی اردو) ایران نے تہران میں سوئٹزرلینڈ کے سفارت خانے کی وساطت سے امریکہ کو بھیجے گئے احتجاجی مراسلے میں سعودی عرب کی پیٹرول تنصیبات پر حملے کے الزامات کی تردید کی ہے اور کہا ہے کہ ایران کے خلاف ہر نوعیت کے حملے کا جواب دیا جائے گا۔
ایران کی نیم سرکاری خبر رساں ایجنسی ISNA کے مطابق تہران انتظامیہ نے کل ایران میں امریکی سفارتی امور کے نگران سوئٹزرلینڈ کے سفارت خانے کی وساطت سے ایران کو سعودی آئل فیلڈز پر حملوں کا مرتکب ٹھہرانے پر واشنگٹن کو احتجاجی مراسلہ بھیجا ہے۔
مراسلے میں سعودی آئل فیلڈ پر حملے کے بعد امریکہ کی طرف سے ایران کو دی گئی دھمکیوں کا جواب دیا گیا ہے اور کہا گیا ہے کہ امریکہ کے ایران کے خلاف ہر طرح کے اقدام کا جواب دیا جائے گا۔
مراسلے میں امریکہ کے تمام الزامات کی تردید کی گئی ہے اور کہا گیا ہے کہ آرامکو پر حملے ایران کی طرف سے نہیں کئے گئے۔
یہ مراسلہ سرکاری طور پر پیر کے روز ٹرمپ کے ایران مخالف بیانات کے جواب میں تہران میں تعینات سوئس کے سفیر کو بھیج دیا گیا۔
واضح رہے کہ تہران اور واشنگٹن کے درمیان سفارتی تعلقات موجود نہیں ہیں لہٰذا تہران اور واشنگٹن کی کاروائیوں کو سوئٹزرلینڈ کے ذریعے سر انجام دیا جاتا ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
جبری مذہب تبدیلی کیس، عدالت کا ہندو خاتون کو گھر واپس بھیجنے کا حکم
03/September/2026 👁️ 28 بار دیکھا گیا
منڈی بہاؤالدین : احمدی برادری سے تعلق رکھنے والا مکینک فائرنگ سے ہلاک
03/September/2026 👁️ 40 بار دیکھا گیا
لکی مروت : پولیس اسٹیشن پر حملہ، اہلکاروں کی جوابی کارروائی پر حملہ آور فرار
03/September/2026 👁️ 36 بار دیکھا گیا
پشاور : پولیس پر دو حملے، 4 اہلکار زخمی، زیرحراست 2 ملزمان فرار
03/September/2026 👁️ 34 بار دیکھا گیا
ایران کا کویت اور متحدہ عرب امارات میں امریکی اڈوں پر میزائل و ڈرون حملوں کا دعویٰ
03/September/2026 👁️ 41 بار دیکھا گیا
ایران کے خلاف نئی کارروائی کی تیاری، اسرائیل میں فوجی آپشن پر غور تیز
03/September/2026 👁️ 112 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26269 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15517 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11795 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9096 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7382 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5062 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C