تیل چوری اور اغوا کیس: سابق رکن قومی اسمبلی جمشید دستی ساتھیوں سمیت گرفتار
👁️ 59 بار دیکھا گیا
تیل چوری اور اغوا کیس: سابق رکن قومی اسمبلی جمشید دستی ساتھیوں سمیت گرفتار
ملتان (ڈیلی اردو) ملتان پولیس نے آئل ٹینکر کے عملے کو اغواء اور تیل چوری کرنے کے الزام میں عوامی راج پارٹی کے چیئرمین اور سابق رکن قومی اسمبلی جمشید دستی کو گرفتار کرلیا ہے۔ جمشید دستی کیخلاف آئل ٹینکر کے عملے کو اغواء اور تیل چوری کے الزام میں 23 تاریخ کو مقدمہ درج ہوا تھا۔
پولیس انہیں گرفتار کرنے کیلئے چھاپے مارتی رہی۔ گزشتہ روز جمشید دستی پولیس کے ہتھے اس وقت چڑھ گئے جب وہ ضمانت کرانے کیلئے ہائی کورٹ آرہے تھے کہ پولیس نے انہیں اور انکے ساتھیوں کو گیلانی ہاؤس کے قریب سے ہی گرفتار کرلیا۔ بعدازاں پولیس انہیں مظفر گڑھ لے گئی۔
یاد رہے چند روز قبل پولیس نے عوامی راج پارٹی کے چیئرمین جمشید دستی کے خلاف تیل سے بھرے ٹرک لوٹنے پر دوسرا مقدمہ درج کرتے ہوئے ان کے 2 ساتھیوں سمیت دو پولیس اہلکاروں کو گرفتار کرلیا تھا۔
ذرائع کے مطابق گزشتہ روز پولیس نے سابق چیئرمین یونین کونسل ملک اجمل کالرو اور تاجر رہنما ملک عابد ملانہ کو گرفتار کر کے تھانہ کرمداد قریشی منتقل کر دیا تھا۔
خیال رہے کہ گزشتہ دنوں آئل ٹینکر عملہ اغوا کیس میں جمشید دستی اور ایلیٹ فورس کے اہلکاروں سمیت 8 افراد کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا تھا۔ سابق رکن قومی اسمبلی جمشید دستی کئی روز سے روپوش جبکہ ان کا موبائل نمبر بھی بند تھا۔ ایک ماہ قبل پولیس اہلکار فرخ شہزاد نے ساتھیوں سے مل کر ڈرائیور سے دو آئل ٹینکر چھینے تھے۔
پولیس کے مطابق سابق یوسی چیئرمین ملک اجمل اور تاجر رہنما ملک عابد ملانہ گرفتار ہیں جبکہ پولیس اہلکار فرخ شہزاد نے ساتھی اہلکاروں کے ساتھ آئل ٹینکر سے تیل لوٹا، گرفتار پولیس اہلکار فرخ شہزاد اور جمشید دستی کا گن مین رہ چکا ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
کراچی میں آپریشن، کالعدم بی ایل اے اور ٹی ٹی پی کے 5 دہشت گرد گرفتار
17/June/2026 👁️ 73 بار دیکھا گیا
ایران میں حکومتی تبدیلی کی کبھی پروا نہیں کی، امریکی صدر ٹرمپ
17/June/2026 👁️ 88 بار دیکھا گیا
چارسدہ میں سی ٹی ڈی کا آپریشن، ٹی ٹی پی کے 3 مطلوب دہشت گرد ہلاک
17/June/2026 👁️ 109 بار دیکھا گیا
ماسکو میں روسی آئل ریفائنری کو یوکرینی ڈرون حملے کے بعد آگ بھڑک اٹھی
17/June/2026 👁️ 79 بار دیکھا گیا
پنجاب: اٹک میں سی ٹی ڈی کا آپریشن، 5 دہشت گرد ہلاک، خودکش جیکٹ برآمد
16/June/2026 👁️ 98 بار دیکھا گیا
اسرائیل نے لبنان پر حملے بند نہ کیے تو سخت جواب دیا جائے گا، ایران
16/June/2026 👁️ 116 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8829 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4562 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3271 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2451 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2094 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1898 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C