جابر، آمر اور قاتل شخص کا استقبال کر کے جمہوری قوم کی توہین کی گئی: قاضی عبدالقدیر خاموش
👁️ 114 بار دیکھا گیا
جابر، آمر اور قاتل شخص کا استقبال کر کے جمہوری قوم کی توہین کی گئی: قاضی عبدالقدیر خاموش
لاہور (ڈیلی اردو) جمعیت علماء اہلحدیث پاکستان کے سربراہ قاضی عبدالقدیر خاموش نے لاہور سے جاری ایک بیان میں کہا ہے کہ سعودی شہزادے کا استقبال کرکے جمہوری قوم کی توہین کی گئی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ محمد بن سلمان سینکڑوں سلفی علماء کا قاتل ہے جبکہ سینکڑوں اب بھی جیل میں قید تنہائی گزار رہے ہیں، جس کے دل میں مسلک اہلحدیث کی محبت ہے، وہ اس کے استقبال کیلئے نہیں گیا، عوام اور اہلحدیث نوجوانوں نے بھی استقبال کو مسترد کر دیا ہے۔
قاضی عبدالقدیر خاموش نے کہا کہ ایک جابر اور آمر شخص کا کرفیو لگا کر استقبال کیا گیا ہے جس نے مقدس سرزمین سعودی عرب پر آمریت نافذ کر رکھی ہے، ایسے شخص کے شاہانہ استقبال کی آئین اجازت دیتا ہے اور نہ ہی اخلاق۔
جمعیت علماء اہلحدیث پاکستان کے سربراہ نے مطالبہ کیا کہ اسلام آباد اور راولپنڈی میں کرفیو نافذ ہے، لوگوں کی راہ میں رکاوٹیں ہٹائی جائیں، الیکٹرانک، پرنٹ اور سوشل میڈیا پر عائد پابندیوں کو بھی ختم کیا جائے اور عوام کو یہ بھی بتایا جائے کہ سعودی شہزادے کے ساتھ ہونے والے معاہدوں کے عوض قوم کا کیا کچھ گروی رکھا گیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان آرمی کی سعودی عرب میں موجودگی صرف حرمین شریفین کے تحفظ کیلئے ہی ہونا چاہیے، اسے کسی پڑوسی ملک پر چڑھائی اور اس کے اندرونی معاملات میں مداخلت کیلئے استعمال نہ کیا جائے۔
قاضی عبدالقدیر خاموش نے کہا کہ وہ سلفی عقیدے سے تعلق رکھنے والے جمہوریت پسند ہیں، سعودی عرب میں جس انداز سے آل سعود کی خاندانی حکومت قائم ہے، اس کی بنیادی انسانی حقوق اجازت دیتے ہیں اور نہ ہی اسلام، محمد بن سلمان سعودی صحافی خاشقجی کے قتل میں ملوث ہے، ایسے شخص کا پاکستان میں استقبال شرمناک ہے۔
واضح رہے کہ بن سلمان کے دورے کی پاکستان کے ہر طبقہ فکر سے تعلق رکھنے والے افراد نے نہ صرف مخالفت کی بلکہ اس کے خلاف بھرپور احتجاج بھی کیا۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
سعودی قیادت میں 14 ملکی بحری اتحاد فعال، باب المندب اور بحیرہ احمر میں سکیورٹی تعاون بڑھانے کا فیصلہ
02/September/2026 👁️ 72 بار دیکھا گیا
یمن : حوثی باغیوں پر شہری کو گرفتاری کے بعد فائرنگ کرکے ہلاک کرنے کا الزام
02/September/2026 👁️ 69 بار دیکھا گیا
شام : جنگی باقیات کا خطرہ برقرار، ہر چھ گھنٹے میں ایک ہلاکت یا زخمی ہونے کا واقعہ
02/September/2026 👁️ 66 بار دیکھا گیا
کراچی : ٹی ٹی پی کے دو مبینہ دہشتگرد گرفتار، دستی بم برآمد
02/September/2026 👁️ 74 بار دیکھا گیا
شام : کرد خواتین جنگجوؤں کا فوج میں شمولیت کا مطالبہ مسترد، متبادل راستے کی تلاش
02/September/2026 👁️ 99 بار دیکھا گیا
آبنائے ہرمز میں سعودی آئل ٹینکر پر حملہ، فلپائن کے 2 ملاح ہلاک
02/September/2026 👁️ 90 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26266 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15514 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11794 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9094 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7380 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5060 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C