جارجیا میں سابق فوجی نے 5 افراد کو گولی مار کر ہلاک کر دیا
👁️ 81 بار دیکھا گیا
جارجیا میں سابق فوجی نے 5 افراد کو گولی مار کر ہلاک کر دیا
تبلیسی (ڈیلی اردو/ڈی پی اے/اے ایف پی/رائٹرز) جارجیا کے وزیر داخلہ نے بتایا کہ ساگاریجو قصبے میں ایک سابق فوجی نے اندھا دھند فائرنگ کرکے پانچ افراد کو ہلاک کر دیا۔ افغانستان میں فوجی خدمات دینے والے اس سابق فوجی نے خود کو بھی گولی مار لی۔
جارجیا کے وزیر داخلہ وختانگ گومیلوری نے بتایا کہ فائرنگ کا یہ واقعہ ملکی دارالحکومت تبلسی سے تقریباً 50 کلومیٹر دور ساگاریجو قصبے میں گزشتہ رات کو پیش آیا۔ اس قصبے کی آبادی تقریباً 10000افراد پر مشتمل ہے۔
وزارت داخلہ کی طرف سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ بندوق بردار نے ایک اپارٹمنٹ کی بالکونی میں کھڑے ہو کر فائرنگ شروع کر دی۔ فائرنگ میں عمارت کے احاطے میں موجود چار افراد ہلاک ہوگئے جب کہ اس حادثے کی اطلاع پر وہاں پہنچنے والا ایک پولیس افسر بھی بندوق بردار کی گولیوں کی نشانہ بن گیا۔
اس واقعے میں پانچ دیگر افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔
اس واقعے کے بارے میں ہمیں کیا معلوم ہے؟
وزارت داخلہ نے اپنے بیان میں بتایا کہ جب پولیس کی نفری جائے واقعہ پر پہنچی تو بندوق بردار نے خود کو بھی گولی مار کر ہلاک کرلیا۔
وزیر داخلہ وختانگ گومیلوری نے مقامی میڈیا سے با ت چیت کرتے ہوئے کہا کہ بندوق بردار ایک سابق فوجی تھا۔ اس نے سن 2006 سے سن 2021 کے درمیان فوجی خدمات انجام دی تھیں اور وہ طالبان کے خلاف جنگ کے دوران افغانستان میں بھی تعینات رہا تھا۔
وزارت داخلہ کے مطابق اس شخص کی پیدائش سن 1974میں ہوئی تھی۔
جارجیا کی ون ٹی وی کے مطابق گومیلوری نے بتایا کہ پولیس کو حملہ آورکی لاش خون میں لت پت ملی اور اس کے پاس ایک ہتھیار بھی پڑا ہوا تھا۔ اس کے سر میں زخم تھے۔
وزارت داخلہ نے اپنے بیان میں بتایا، “جب اضافی پولیس ٹیمیں اور وزارت داخلہ کی ایک اسپیشل یونٹ جائے وقوعہ پر پہنچی تو ملزم نے مبینہ طور پر اپنے ہتھیار سے خودکشی کرلی۔”
گومیلوری نے مزید بتایا کہ زخمیوں کی حالت نازک ہے اور ان کا علاج چل رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس واقعے کی تفتیش کا حکم دے دیا گیا ہے اور حملہ آور کے خلاف قتل اور غیر قانونی طورپر ہتھیار رکھنے کے الزامات کے تحت کیس درج کیا گیا ہے۔
وزیر داخلہ نے بتایا کہ ابھی یہ واضح نہیں ہے کہ فائرنگ کرکے لوگوں کو ہلاک کرنے کے پس پشت اس شخص کا مقصد کیا تھا؟
خیال رہے کہ اکتوبر میں جارجیا کے بحر اسود کے بندرگاہی شہر باتومی میں ایک شخص نے ایک ریستوراں میں فائرنگ کرکے ایک ترک شہری کو ہلاک اور تین دیگر افراد کو زخمی کردیا تھا۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
وسطی کرم میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، متعدد دہشتگرد ہلاک اور زخمی
13/September/2026 👁️ 55 بار دیکھا گیا
ریاست مخالف سرگرمیوں کے الزام میں بلوچستان میں 100 سرکاری ملازمین برطرف
13/September/2026 👁️ 74 بار دیکھا گیا
لکی مروت میں دہشتگردوں کے ٹھکانے پر کارروائی، اسلحے کا بڑا ذخیرہ برآمد
13/September/2026 👁️ 46 بار دیکھا گیا
کراچی میں کارروائی، ٹی ٹی پی کا انتہائی مطلوب دہشتگرد ہلاک
13/September/2026 👁️ 64 بار دیکھا گیا
باڑہ میں سیکیورٹی آپریشن، دو مقامی کمانڈروں سمیت 4 دہشتگرد ہلاک
13/September/2026 👁️ 58 بار دیکھا گیا
جنوبی وزیرستان میں پرانا مارٹر گولہ پھٹنے سے 2 بچے زخمی
13/September/2026 👁️ 75 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26289 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15535 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11824 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9126 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7413 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5150 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C