جاپان: ٹوکیو میں جوکر کا روپ دھارے شخص نے چاقو مار کر 17 افراد کو زخمی کردیا
👁️ 25 بار دیکھا گیا
جاپان: ٹوکیو میں جوکر کا روپ دھارے شخص نے چاقو مار کر 17 افراد کو زخمی کردیا
ٹوکیو (ڈیلی اردو/بی بی سی) جاپان کے شہر ٹوکیو میں جوکر کا روپ دھارے ایک 24 سالہ نوجوان نے ایک ٹرین میں مسافروں پر چاقو سے حملہ کر دیا جس کے نتیجے میں 17 افراد زخمی ہوئے ہیں۔
حکام کے مطابق یہ واقعہ اتوار کی شام کو پیش آیا جب اکثر لوگ شہر میں ہیلووین تہوار کے موقع پر پارٹیز میں جا رہے تھے۔
عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ اُنھوں نے مشکوک شخص کو سبز شرٹ اور بینگنی لباس میں دیکھا۔
اس نے پہلے ٹرین کے ڈبے میں ایک شفاف محلول سپرے کیا اور پھر اسے آگ لگا دی۔
ویڈیو فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے کہ لوگ شعلوں سے دور بھاگنے کی کوشش کر رہے ہیں جبکہ کچھ لوگ کھڑکیوں سے باہر نکلنے کی کوشش کر رہے تھے۔
ایک عینی شاہد نے یومیوری اخبار کو بتایا: ‘میں سمجھا کہ یہ ہیلووین کا سٹنٹ ہے۔ پھر میں نے ایک شخص کو دیکھا جو ایک لمبی چھری لہراتے ہوئے چل رہا تھا۔’
واقعہ شہر کے مغربی مضافاتی علاقے میں رات آٹھ بجے پیش آیا۔
اطلاعات کے مطابق مذکورہ شخص کو پولیس نے موقع پر ہی گرفتار کر لیا۔
میڈیا ادارے کیوڈو کے مطابق ملزم نے پولیس کو بتایا کہ اسے بیٹ مین کامکس میں جوکر کا کردار بہت پسند ہے۔
ان کامکس میں جوکر ایک سپر ولن اور بیٹ مین کا دشمن ہوتا ہے۔
سنہ 2019 کی مقبول فلم ‘جوکر’ میں یہ کردار یاکین فینکس نے نبھایا تھا۔ اس فلم میں جب اداکار کو ٹرین پر کئی لوگ ہراساں کر رہے ہوتے ہیں تو وہ ان پر حملہ کر دیتا ہے۔
یہی وہ موقع ہوتا ہے جب اس کردار کے جوکر میں بدلنے کی شروعات ہو جاتی ہے۔
خبر رساں ادارے این ایچ کے نے پولیس کے حوالے سے بتایا کہ مذکورہ شخص کا کہنا تھا کہ وہ ‘جون سے کسی کو قتل کرنا چاہتا تھا’ کیونکہ اُس نے اپنی ملازمت چھوڑ دی تھی اور اُس کی کئی دوستیاں ختم ہو گئی تھیں۔
ملزم نے بتایا کہ اُس نے جوکر جیسا روپ اس لیے دھارا کیونکہ وہ ‘اُس سے متاثر’ تھا۔
مقامی میڈیا کے مطابق ملزم نے حکام کو بتایا کہ وہ لوگوں کو قتل کرنا چاہتا تھا تاکہ اُنھیں سزائے موت دی جا سکے۔
خبر رساں ادارے ایسوسی ایٹڈ پریس نے ٹوکیو فائر ڈپارٹمنٹ کے حوالے سے بتایا کہ تین لوگوں کو گہرے زخم آئے ہیں جبکہ مقامی میڈیا کے مطابق ایک عمر رسیدہ شخص چھری لگنے کے باعث بے ہوش ہو گیا۔
جائے وقوعہ کی ایک ویڈیو میں لوگوں کو حملہ آور سے بھاگتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔
ان ویڈیوز میں سے ایک کو بنانے والے شنسکے کیمورا نے این ایچ کے کو بتایا کہ یہ سب ‘خوفناک’ تھا۔ ٹرین کے دروازے بند تھے اور ہمیں کچھ معلوم نہیں تھا کہ کیا ہو رہا ہے، ہم کھڑکیوں سے باہر نکلے۔’
جاپان میں پرتشدد جرائم شاذ و نادر ہی ہوتے ہیں مگر حالیہ برسوں میں چاقو کے ذریعے بڑے حملے بھی ہوئے ہیں۔
اگست میں ٹوکیو میں ایک اور لوکل ٹرین کے مسافروں پر چاقو سے حملے میں 10 لوگ زخمی ہو گئے تھے۔
اسی طرح سنہ 2019 میں ایک شخص نے کاواساکی میں بس کا انتظار کر رہے سکول کے طلبہ پر حملہ کر دیا تھا۔
اس واقعے میں دو افراد ہلاک اور کم از کم 18 دیگر زخمی ہو گئے تھے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
بدخشاں میں طالبان کے کمانڈ مرکز پر راکٹ حملہ، اے ایف ایف کا 4 اہلکار ہلاک کرنے کا دعویٰ
09/September/2026 👁️ 112 بار دیکھا گیا
ایران کا آبنائے ہرمز میں امریکی بغیر پائلٹ آبدوز قبضے میں لینے کا دعویٰ
09/September/2026 👁️ 87 بار دیکھا گیا
ایران کا اردن میں امریکی فوجی اڈے پر بیلسٹک میزائل حملے کا دعویٰ، 20 میزائل داغے جانے پر اردن کا بیان
09/September/2026 👁️ 104 بار دیکھا گیا
امریکا کا 5 ایرانی آئل ٹینکرز تباہ کرنے کا دعویٰ، حملوں کی ویڈیوز بھی جاری
09/September/2026 👁️ 97 بار دیکھا گیا
جنوبی وزیرستان میں 48 گھنٹوں کے لیے کرفیو نافذ، اہم شاہراہوں پر آمدورفت بند
09/September/2026 👁️ 107 بار دیکھا گیا
ایران : سیستان و بلوچستان میں سیکیورٹی آپریشن، 3 مبینہ دہشتگرد ہلاک، 9 گرفتار
08/September/2026 👁️ 118 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26282 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15528 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11817 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9113 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7402 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5114 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C