جاپانی وزیراعظم پر تقریب کے دوران ’اسموک بم‘ سے حملہ
👁️ 37 بار دیکھا گیا
جاپانی وزیراعظم پر تقریب کے دوران ’اسموک بم‘ سے حملہ
ٹوکیو (ڈیلی اردو/رائٹرز/اے ایف پی) جاپانی وزیر اعظم فومیو کیشیدا پر واکایاما ضلع میں ایک تقریب کے دوران ہفتہ پندرہ اپریل کے دن ایک مبینہ اسموک بم سے حملہ کیا گیا، تاہم وہ محفوظ رہے اور انہیں وہاں سے بحفاظت نکال لیا اور ملزم کو فوراﹰ ہی گرفتار کر لیا گیا۔
Japanese Prime Minister Fumio Kishida was evacuated unharmed after someone threw an explosive device at a campaign event in western Japan. Police subdued a man at the scene https://t.co/q7U9WXf0mR pic.twitter.com/0nakpBIPiA
— Reuters (@Reuters) April 15, 2023
ٹوکیو سے موصولہ رپورٹوں کے مطابق ملکی میڈیا نے بتایا کہ جاپانی وزیر اعظم پر یہ حملہ مغربی جاپان میں کھلی فضا میں منعقدہ ایک تقریب سے خطاب کے دوران کیا گیا۔ ان پر پھینکی جانے والی شے دھواں خارج کرنے والا ایک مبینہ بم تھا، جسے اپنی طرف آتا دیکھ کر فومیو کیشیدا نے فوری ردعمل کا مظاہرہ کرتے ہوئے خود کو نشانہ بننے سے بچا لیا۔
فومیو کیشیدا پر یہ حملہ جنوب مغربی جاپانی شہر اوساکا سے تقریباﹰ 65 کلومیٹر کے فاصلے پر واقع واکایاما کے ضلع میں ماہی گیری کے لیے استعمال ہونے والی ایک بندرگاہ پر جلسے کے دوران کیا گیا۔
کیشیدا نے اپنی مہم جاری رکھی
جاپانی پبلک براڈکاسٹر این ایچ کے نے بتایا کہ اس موقع پر ایک دھماکا بھی ہوا اور موقع پر موجود پولیس اہلکاروں نے اسموک بم پھینکنے والے مشتبہ ملزم کو فوراﹰ ہی گرفتار کر لیا۔ اس واقعے میں کوئی زخمی نہیں ہوا۔
این ایچ کے کی طرف سے نشر کردہ ایک ویڈیو کے مطابق اس واقعے کے بعد وزیر اعظم اپنی سیاسی مہم کے دوران خطاب کے لیے جب ایک دوسری جگہ پہنچے، تو وہاں انہوں نے کہا، ”میری گزشتہ تقریر کے مقام پر ہونے والے دھماکے کی آواز اور میری طرف پھینکی گئی شے کے حوالے سے پولیس تفتیش کر رہی ہے۔‘‘
ساتھ ہی کیشیدا نے کہا، ”میں معذرت خواہ ہوں کہ میری وجہ سے بہت سے لوگ تشویش میں مبتلا ہو گئے۔ لیکن ہم اپنے ملک میں ایک نئے اور بہت اہم انتخابی عمل کے عین وسط میں ہیں اور ہم سب کو مل کر یہ عمل جاری رکھنا ہے۔‘‘
شینزو آبے کا قتل
جاپانی ضلع واکایاما میں پیش آنے والے آج کے واقعے سے فوری طور پر اس واقعے کی یاد بھی تازہ ہو گئی، جس میں پارلیمانی انتخابات سے پہلے کی سیاسی مہم کے وقت ایسے ہی ایک جلسے سے خطاب کے دوران سابق وزیر اعظم شینزو آبے کو نشانہ بنایا گیا تھا۔
آبے جدید جاپان کے سب سے طویل عرصے تک اقتدار میں رہنے والے وزیر اعظم تھے اور ان پر حملہ گزشتہ برس جولائی میں گھر میں بنائی گئی ایک گن سے کیا گیا تھا۔ اس حملے میں آبے گولی لگنے سے زخمی ہو گئے تھے اور بعد ازاں ان کا انتقال ہو گیا تھا۔
شینزو آبے کی موت سے پورا جاپان سکتے میں آ گیا تھا کیونکہ وہاں آتشیں ہتھیاروں سے کیے جانے والے مہلک جرائم شاذ و نادر ہی دیکھنے میں آتے ہیں اور آبے پر حملے کی صورت میں تو ملک کے ایک سابق وزیر اعظم کو نشانہ بنایا گیا تھا۔
اسی ماہ ہونے والے ضمنی پارلیمانی انتخابات
جاپان میں ملکی پارلیمان کے ایوان زیریں کی متعدد نشستوں کے لیے رواں ماہ کی 23 تاریخ کو ضمنی انتخابات ہونے والے ہیں۔ وزیر اعظم فومیو کیشیدا انہی انتخابات کے سلسلے میں کئی انتخابی حلقوں میں سیاسی جلسوں سے خطابات کر رہے ہیں۔
جاپانی کابینہ کے چیف سیکرٹری ہیروکازو ماتسونو نے ملکی وزیر اعظم پر آج کیے جانے والے حملے کے بعد کہا کہ پولیس کو حفاظتی انتظامات مزید سخت کر دینے کی ہدایت کر دی گئی ہے۔
انہوں نے کہا کہ دنیا کے صنعتی طور پر ترقی یافتہ سات ممالک کے گروپ جی سیون کی جاپانی شہر ہیروشیما میں اگلے ماہ ہونے والی سربراہی کانفرنس کے حوالے سے بھی حکومت نے ہر طرح کے اور بہت سخت سکیورٹی انتظامات کرنے کا تہیہ کر رکھا ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
امریکا کا 5 ایرانی آئل ٹینکرز تباہ کرنے کا دعویٰ، حملوں کی ویڈیوز بھی جاری
09/September/2026 👁️ 0 بار دیکھا گیا
جنوبی وزیرستان میں 48 گھنٹوں کے لیے کرفیو نافذ، اہم شاہراہوں پر آمدورفت بند
09/September/2026 👁️ 54 بار دیکھا گیا
ایران : سیستان و بلوچستان میں سیکیورٹی آپریشن، 3 مبینہ دہشتگرد ہلاک، 9 گرفتار
08/September/2026 👁️ 108 بار دیکھا گیا
ٹانک : بی ایچ یو شیخ سلطان پر دوبارہ دھماکا، عمارت کو 80 فیصد نقصان
08/September/2026 👁️ 78 بار دیکھا گیا
کابل : شیعہ کمیونٹی کی اعلیٰ کونسل کے دفتر کا طالبان فورسز کی جانب سے محاصرہ
08/September/2026 👁️ 89 بار دیکھا گیا
جنوبی وزیرستان میں قبائلی رہنما ملک نیک محمد محسود فائرنگ سے ہلاک
08/September/2026 👁️ 92 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26281 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15528 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11816 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9110 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7401 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5104 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C