15/February/2020

ججز حکومت سمیت کسی ادارے کے دباؤ میں نہ آئیں: چیف جسٹس وقار احمد سیٹھ

👁️ 89 بار دیکھا گیا

ایڈمن
امریکا
ججز حکومت سمیت کسی ادارے کے دباؤ میں نہ آئیں: چیف جسٹس وقار احمد سیٹھ

ججز حکومت سمیت کسی ادارے کے دباؤ میں نہ آئیں: چیف جسٹس وقار احمد سیٹھ

اسلام آباد (ڈیلی اردو) چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ جسٹس وقار احمد سیٹھ نے کہا ہے کہ ججز کسی کے زیر اثر نہیں، وہ حکومت سمیت کسی ادارے کے زیر اثر نہ آئیں۔ اسلام آباد میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ وقار احمد سیٹھ  کا کہنا تھا کہ عدلیہ کی طاقت اعتماد ہے، عدلیہ کا بھی دیگر اداروں کی طرح احتساب ہوتا ہے، عدلیہ کو انتظامی سطح پر اصلاحات  اور موجودہ حالات میں عدلیہ ریفارمز بہت ضروری ہیں۔

چیف جسٹس کا کہنا تھا کہ آج کل دیگر ادارے عدلیہ کے کاموں میں مداخلت کرتے ہیں، خیبر پختونخوا کے ججز کسی کے زیر اثر نہیں، ججز حکومت سمیت کسی ادارے کے زیر اثر نہ آئیں، ماتحت عدلیہ کو بنا خوف و خطر فیصلے کرنے چاہئیں۔

جسٹس وقار احمد نے کہا کہ ماتحت عدلیہ کو اداروں کی بڑھتی مداخلت سے بالاتر ہوکر فیصلے کرنے چاہیں، ہائی کورٹس کے رجسٹرارز کو ماتحت عدلیہ کے حوالے سے کردار ادا کرنا ہوگا، رجسٹرارز کا کام ہے کہ ماتحت عدلیہ کو پیغام دیں کہ وہ آزاد ہیں اور کسی کی مداخلت قبول نہ کریں، ایسے اداروں کا دباؤ نہ لیں جو تاثر دے رہے ہیں کہ وہ ہی رہنمائی کرسکتے ہیں۔

شیئر کریں:

متعلقہ خبریں

خبر
سیاست

قومی اسمبلی میں اہم بل کی منظوری

1 گھنٹہ پہلے تفصیل
خبر
سیاست

وزیر خارجہ کا اہم بیان

2 گھنٹے پہلے تفصیل

موسمی حالات

کراچی

32°C

لاہور

28°C