جرمن شہر منہائم میں مشتبہ کار ’حملہ‘، ایک شخص ہلاک، متعدد زخمی
👁️ 113 بار دیکھا گیا
جرمن شہر منہائم میں مشتبہ کار ’حملہ‘، ایک شخص ہلاک، متعدد زخمی
برلن (ڈیلی اردو/ڈی پی اے/اے پی/ رائٹرز) جرمنی کے جنوب مغربی شہر منہائم میں ایک بڑا پولیس آپریشن جاری ہے۔ عوام سے کہا گیا ہے کہ وہ شہر کے مرکز کا رُخ نہ کریں۔ یہ آپریشن ایک ڈرائیور کی جانب سے اپنی گاڑی لوگوں کے ایک گروپ پر چڑھا دینے کے بعد شروع ہوا۔
جرمن پولیس کے ایک ترجمان اشٹیفان وِلہیلم کے مطابق ایک ڈرائیور نے اپنی کار پراڈے پلاٹز کے علاقے میں لوگوں کے ایک گروپ پر چڑھا دی، جس کی وجہ سے ایک شخص ہلاک ہو گیا۔ یہ علاقہ پیدل چلنے والوں کے لیے مخصوص ہے۔ پولیس ترجمان کے مطابق یہ واقعہ دن کے قریب 12:15 بجے پیش آیا، جس کے بعد شہر میں بڑے پیمانے پر پولیس تعینات کر دی گئی۔ ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ متعدد افراد زخمی بھی ہیں، تاہم پولیس ابھی یہ نہیں بتا سکتی کہ کُل کتنے افراد زخمی ہیں یا ان کے زخموں کی شدت کیسی ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ یہ واقعہ ‘پاراڈے پلاٹز اسکوائر‘ میں پیش آیا جو شہر کے مرکز میں واقع ہے۔ مزید یہ کہ تحقیقات کا سلسلہ جاری ہے اور کسی ممکنہ ذمہ دار شخص یا اس واقعے کے بارے میں مزید تفصیلات فراہم نہیں کی جا سکتیں۔
خبر رساں ادارے ایسوسی ایٹڈ پریس کے مطابق ایک شخص پولیس کی حراست میں ہے۔
ڈیلی اردو کو ملنے والی اطلاعات کے مطابق حملہ آور کی شناخت حج علی ایمن کے نام سے ہوئی ہے۔
عوام کو گھروں پر رہنے کی ہدایت
دوسری طرف پولیس کی طرف سے منہائم کے باسیوں سے کہا گیا ہے کہ وہ شہر کے مرکز کا رُخ نہ کریں اور اپنے گھروں پر رہیں۔
منہائم 326,000 کی آبادی کا شہر ہے، جو جرمنی کے معاشی حب کہلانے والے شہر فرینکفرٹ کے جنوب میں واقع ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
بلوچستان : واشک میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، 3 دہشتگرد ہلاک
08/September/2026 👁️ 58 بار دیکھا گیا
بین الاقوامی پابندیوں کی فہرست میں شامل سابق شامی جنرل طارتوس سے گرفتار
07/September/2026 👁️ 91 بار دیکھا گیا
یمنی فوج نے اہم فوجی اڈے کا کنٹرول حاصل کرلیا، حوثیوں ساتھ صومالی جنگجوؤں کی موجودگی کا انکشاف
07/September/2026 👁️ 88 بار دیکھا گیا
سنٹرل کرم میں مبینہ کواڈ کاپٹر حملہ، دو شہری ہلاک
07/September/2026 👁️ 85 بار دیکھا گیا
وزیرستان : سکیورٹی فورسز کی کارروائی، ایرانی شہری سمیت متعدد دہشتگرد ہلاک
07/September/2026 👁️ 92 بار دیکھا گیا
مستونگ میں تھانے پر دستی بم سے حملہ، پولیس اہلکار زخمی
07/September/2026 👁️ 78 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26277 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15526 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11813 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9107 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7397 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5098 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C