’جرمنی اب بھی دہشت گرد تنظیموں کے نشانے پر ہے‘
👁️ 28 بار دیکھا گیا
’جرمنی اب بھی دہشت گرد تنظیموں کے نشانے پر ہے‘
برلن (ڈیلی اردو/ڈوئچے ویلے) جرائم کی تحقیقات کرنے والے جرمن ادارے کے ایک اعلیٰ اہلکار کے مطابق ’اسلامک اسٹیٹ‘ کبھی بھی غائب یا غیر فعال نہیں ہوئی۔ جرمن حکام کے مطابق انہیں ’اسلامک اسٹیٹ‘ صوبہ خراسان کی طرف سے بڑھتے ہوئے خطرات کا سامنا ہے۔
جرائم کی تحقیقات کرنے والے وفاقی جرمن دفتر ( بی کے اے) کے مطابق جرمنی مختلف دہشت گرد تنظیموں کے لیے اب بھی ایک بڑا ہدف ہے۔ اس ادارے میں اسلامی مذہبی بنیادوں پر دہشت گردی اور شدت پسندی پر توجہ مرکوز رکھنے والے ذیلی شعبے کے سربراہ سوین کورین باخ نے جرمن اخبار زوڈ ڈوئچے سائٹنگ میں شائع ہونے والے اپنے ایک تبصرے میں لکھا کہ دہشت گرد تنظیم ”اسلامک اسٹیٹ‘‘ حقیقی معنوں میں غائب یا غیر فعال تو کبھی ہوئی ہی نہیں تھی۔
کورین باخ نے کہا کہ جرمن حکام گزشتہ دو سالوں سے ”اسلامک اسٹیٹ‘‘ کی ایک شاخ ”اسلامک اسٹیٹ صوبہ خراسان‘‘ (ISKP) کی جانب سے بڑھتے ہوئے خطرات کا اندراج کر رہے ہیں۔ یہ دہشت گرد تنظیم تیزی سے بین الاقوامی ایجنڈے پر عمل پیرا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ یوکرین کے خلاف جاری روس کی جنگ نے جرمنی کی مشرقی سرحد کو مزید قابل رسائی بنا دیا ہے، جس کے سبب وسطی ایشیا سے تعلق رکھنے والے اور ”آئی ایس کے پی سے روابط والے مشکوک‘‘افراد ملک میں داخل ہو رہے ہیں۔
آسٹریا میں امریکی گلوکارہ ٹیلر سوئفٹ کے کنسرٹ میں نقصان پہنچانے کی منصوبہ بندی کرنے والے ”اسلامک اسٹیٹ‘‘ کے ایک انیس سالہ حامی کا حوالہ دیتے ہوئے کورین باخ نے آن لائن بنیاد پرستی کے بڑھتے ہوئے رجحان سے بھی خبردار کیا۔ انہوں نے کہاکہ دہشت گرد تنظیمیں سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کی ایک وسیع رینج استعمال کر رہی ہیں تاکہ وہ کم عمر صارفین کو نشانہ بنا کر اپنا پروپیگنڈا پھیلا سکیں۔
انہوں نے کہا کہ جرمنی میں دہشت گردی کے خطرے کی سطح میں کوئی تبدیلی نہیں آئی، ”کچھ عرصے سے ہم جرمنی میں مسلسل خطرے کی سطح میں اضافےکا سامنا کر رہے ہیں۔ اس لیے وفاقی اور ریاستی سطح پر سکیورٹی حکام اس سے باخبر ہیں اور کسی بھی ممکنہ حملے کو روکنے کے لیے ہر طرح کی رہنمائی کر رہے ہیں۔‘‘
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
شام میں امریکی فضائی حملہ، داعش کا سینئر رہنما ہلاک
25/June/2026 👁️ 29 بار دیکھا گیا
جرمنی میں مسلمانوں کے خلاف نفرت اور اسلاموفوبیا میں تشویشناک اضافہ
25/June/2026 👁️ 46 بار دیکھا گیا
بنوں: سرکاری سکول کے استاد اور ایف سی اہلکار اغوا، پولیس اسٹیشن پر ڈرون حملہ
25/June/2026 👁️ 56 بار دیکھا گیا
امریکی سینیٹ میں ایران کے خلاف کارروائی روکنے کی قرارداد منظور
25/June/2026 👁️ 69 بار دیکھا گیا
لوئر دیر میں سی ٹی ڈی کی کارروائی، 6 مطلوب دہشت گرد ہلاک
25/June/2026 👁️ 72 بار دیکھا گیا
ایرانی جوہری تنصیبات کے معائنے پر فریقین کے متضاد بیانات
25/June/2026 👁️ 66 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8853 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4619 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3305 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2474 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2129 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1920 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C