جرمنی اور نیدر لینڈز نے افغان شہریوں کی ملک بدری معطل کر دی
👁️ 191 بار دیکھا گیا
جرمنی اور نیدر لینڈز نے افغان شہریوں کی ملک بدری معطل کر دی
برلن (ڈیلی اردو/اے پی/ڈی ڈبلیو/اے ایف پی) جرمنی اور نیدرلینڈز نے سیاسی پناہ حاصل کرنے میں ناکام رہنے والے افغان شہریوں کو افغانستان میں بڑھتی ہوئی کشیدگی کے مدنظر اپنے یہاں عارضی طور پر ٹھہرنے کی اجازت دے دی ہے۔
جرمن وزارت داخلہ نے بدھ کے روز ڈی ڈبلیو کو بتایا کہ افغانستان میں غیر مستحکم سکیورٹی صورت حال کے مدنظر افغان شہریوں کی ملک بدری عارضی طورپر روک دی ہے۔
#UPDATE Germany and the Netherlands said Wednesday they have stopped forced repatriations of Afghan migrants because of deteriorating security in #Afghanistan, as the Taliban pressed on with its rapid advance in the country's north https://t.co/cZ8wACvmfj pic.twitter.com/8FAVhrrcQG
— AFP News Agency (@AFP) August 11, 2021
یہ فیصلہ ایسے وقت کیا گیا ہے جب افغانستان سے غیر ملکی افواج کے انخلاء کے ساتھ ہی پورے ملک پر طالبان بڑی تیزی سے کنٹرول حاصل کرتے جارہے ہیں اور اب تک کئی صوبائی دارالحکومتوں سمیت ملک کے بہت بڑے حصے پر قبضہ کرچکے ہیں۔
جرمن وزیر داخلہ نے کہا،”جنہیں جرمنی میں رہائش کا کوئی حق نہیں ہے انہیں ملک چھوڑنا ہی ہوگا، لیکن ایک آئینی ریاست اپنی ذمہ داریوں کو بھی سمجھتی ہے اور اس بات کو یقینی بنانے کی کوشش کرتی ہے کہ ملک بدر کیے جانے والے افراد خطرات سے دو چار نہ ہو جائیں۔”
قبل ازیں جرمن وزارت داخلہ نے کہا تھا کہ اسے لگتا ہے کہ سیاسی پناہ کے خواہش مند افغانوں کی ملک بدری اب بھی ممکن ہے۔
وزارت داخلہ کے ترجمان اسٹیو الٹر نے بدھ کے روز بتایا کہ تقریباً 30 ہزار افغانوں کوجرمنی سے ملک بدر کیا جا نا ہے۔ انہوں نے نامہ نگاروں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا،”وزارت کا اب بھی یہی نقطہ نظر ہے کہ یہ وہ لوگ ہیں جنہیں جرمنی سے جانا ہوگا، حتی الامکان جتنی جلد ممکن ہو۔”
نیدرلینڈز کا کیا کہنا ہے؟
نیدر لینڈز کے وزیر انصاف نے بدھ کے روز ہیگ میں پارلیمان کو بتایا کہ پورے افغانستان میں طالبان کی پیش قدمی کے مدنظر ملک بدری کا سلسلہ اگلے بارہ مہینوں کے لیے معطل کیا جا رہا ہے۔
نیدرلینڈز کے وزیر انصاف نے بتایا کہ وزارت خارجہ اپنے حتمی فیصلے سے قبل افغانستان میں سکیورٹی کی صورت حال کا جائزہ لے رہی ہے۔
ایک ہفتے قبل ہی ڈچ حکومت نے افغان حکومت سے اپیل کی تھی کہ پناہ حاصل کرنے میں ناکام ہوجانے والے افغانوں کو آنے کی اجازت دینے کا سلسلہ جاری رکھے۔
یورپی یونین کے چھ دیگر رکن ممالک بشمول جرمنی نے اس سے قبل افغانوں کو یورپ سے ملک بدری کو روکنے کے خلاف متنبہ کیا تھا۔
خیال رہے کہ مئی کے اوائل میں افغانستان سے نیٹو افواج کی واپسی کے اعلان کے بعد سے ہی طالبان نے اپنے حملے تیز کردیے ہیں اور ملک کے بیشتر حصوں میں ان کی پیش قدمی کا سلسلہ جاری ہے۔ حالیہ دنوں میں طالبان نے 34 صوبائی دارالحکومتوں میں سے نو پر قبضہ کر لیا ہے۔
افغان فورسز اور طالبان کے درمیان جنگ کی وجہ سے بڑے پیمانے پر انسانی جانوں کا اتلاف ہو رہا ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
بدخشاں میں طالبان کے کمانڈ مرکز پر راکٹ حملہ، اے ایف ایف کا 4 اہلکار ہلاک کرنے کا دعویٰ
09/September/2026 👁️ 80 بار دیکھا گیا
ایران کا آبنائے ہرمز میں امریکی بغیر پائلٹ آبدوز قبضے میں لینے کا دعویٰ
09/September/2026 👁️ 73 بار دیکھا گیا
ایران کا اردن میں امریکی فوجی اڈے پر بیلسٹک میزائل حملے کا دعویٰ، 20 میزائل داغے جانے پر اردن کا بیان
09/September/2026 👁️ 89 بار دیکھا گیا
امریکا کا 5 ایرانی آئل ٹینکرز تباہ کرنے کا دعویٰ، حملوں کی ویڈیوز بھی جاری
09/September/2026 👁️ 84 بار دیکھا گیا
جنوبی وزیرستان میں 48 گھنٹوں کے لیے کرفیو نافذ، اہم شاہراہوں پر آمدورفت بند
09/September/2026 👁️ 76 بار دیکھا گیا
ایران : سیستان و بلوچستان میں سیکیورٹی آپریشن، 3 مبینہ دہشتگرد ہلاک، 9 گرفتار
08/September/2026 👁️ 109 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26281 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15528 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11816 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9110 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7401 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5106 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C