15/July/2024

جرمنی میں دو افراد کو ہلاک کرنے والا حملہ آور مارا گیا

👁️ 31 بار دیکھا گیا

ایڈمن
امریکا
جرمنی میں دو افراد کو ہلاک کرنے والا حملہ آور مارا گیا

جرمنی میں دو افراد کو ہلاک کرنے والا حملہ آور مارا گیا

برلن (ڈیلی اردو/ڈی پی اے/اے ایف پی) جرمن پولیس کا کہنا ہے صوبے باڈن ورٹمبرگ کے قصبے البشٹڈ لاؤٹلنگن میں فائرنگ کے ایک واقعے میں تین افراد ہلاک ہو گئے۔ حکام کے مطابق ہلاک ہونے والوں میں مشتبہ حملہ آور بھی شامل ہے۔

جرمن صوبے باڈن ورٹمبرگ کے قصبے البشٹڈ لاؤٹلنگن میں اتوار کے روز دو مرد اور ایک خاتون مردہ پائے گئے۔ جائے وقوعہ پر پہنچنے والے پولیس ترجمان نے بتایا کہ فائرنگ کرنے والا مشتبہ شخص بھی ہلاک ہونے والوں میں شامل ہے۔

بڑے پیمانے پر آپریشن کے دوران پولیس اہلکاروں کو دو شدید زخمی خواتین بھی ملیں، جنہیں ہسپتال پہنچا دیا گیا۔

مقامی پولیس نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر اپنی ایک پوسٹ میں بتایا کہ اس پس منظر میں مقامی باشندوں کو اب کوئی خطرہ لاحق نہیں۔

ہم اس جرم کے بارے میں مزید کیا جانتے ہیں؟

پولیس کے ایک بیان کے مطابق اس حملے کے حوالے سے کسی ہنگامہ آرائی کے شواہد نہیں ملے ہیں، جو اتوار کے روز پیش آیا۔ تفتیش کرنے والے حکام نے ابتدائی طور پر یہ فرض کیا ہے کہ شاید یہ جرم خاندان کے اندر لڑائی کا نتیجہ ہو۔

پولیس نے فوری طور پر یہ تفصیلات بھی نہیں بتائیں کہ متاثرین کا تعلق کس خاندان سے تھا۔ حکام نے فائرنگ کرنے والے شخص اور اس حملے میں استعمال میں آنے والے آتشیں اسلحے کے بارے میں بھی کوئی تفصیلات فراہم نہیں کیں۔

البتہ مقامی میڈیا کی ایک رپورٹ میں اتنا کہا گیا ہے کہ مشتبہ قاتل ایک شکاری تھا۔

واقعے کے فوراً بعد درجنوں ایمرجنسی گاڑیاں اور دو ریسکیو ہیلی کاپٹر جائے حادثہ پر تعینات کر دیے گئے تھے۔ پولیس نے آس پاس کے علاقے کا محاصرہ بھی کر لیا تھا۔

باڈن ورٹمبرگ کا قصبہ البشٹڈ لاؤٹلنگن صوبائی دارالحکومت اشٹٹ گارٹ سے تقریبا ًساٹھ کلومیٹر کے فاصلے پر ایک پہاڑی علاقے میں واقع ہے۔

شیئر کریں:

متعلقہ خبریں

خبر
سیاست

قومی اسمبلی میں اہم بل کی منظوری

1 گھنٹہ پہلے تفصیل
خبر
سیاست

وزیر خارجہ کا اہم بیان

2 گھنٹے پہلے تفصیل

موسمی حالات

کراچی

32°C

لاہور

28°C