جرمنی میں روس کیلئے جاسوسی کرنے والا برطانوی شہری گرفتار
👁️ 27 بار دیکھا گیا
جرمنی میں روس کیلئے جاسوسی کرنے والا برطانوی شہری گرفتار
برلن (ڈیلی اردو/اے پی/ڈوئچے ویلے/روئٹرز) جرمنی میں ایک برطانوی شہری کو روس کے لیے جاسوسی کے الزام میں حراست میں لے لیا گیا ہے۔ زیرحراست ملزم برلن میں برطانوی سفارت خانے سے بھی منسلک رہا۔
جرمنی کے وفاقی دفتر استغاثہ نے بتایا کہ برطانوی شہری ڈیوڈ ایس کو پوٹسڈام شہر سے منگل کے روز گرفتار کیا گیا۔ جرمنی میں نجی کوائف کے قوانین کے تحت اس ملزم کا پورا نام ظاہر نہیں کیا گیا ہے۔
پراسیکیوٹرز کے مطابق ملزم روسی خفیہ ادارے کے لیے جاسوسی کی سرگرمیوں میں ملوث رہا۔ اس گرفتاری کے لیے جرمن اور برطانوی حکام نے تفتیش میں ایک دوسرے کی معاونت کی۔
بتایا گیا ہے کہ ملزم کم از کم نومبر سے روسی خفیہ ادارے کے لیے کام میں مصروف تھا۔ یہ بھی کہا گیا ہے کہ ملزم نے دارالحکومت برلن میں قائم برطانوی سفارت خانے میں بھی کام کیا جب کہ اس نے اس دوران روسیوں کو کچھ دستاویزات فراہم کیں۔
جرمن وزارت خارجہ کے ترجمان کرسٹوفر برگر نے کہا ہے کہ جرمن حکومت اس معاملے پر گہری نگاہ رکھے ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہا، ”ہم زیرحراست ملزم کے روسی خفیہ ادارے کے لیے کام کرنے کی خبروں کو نہایت سنجیدگی سے لے رہے ہیں۔ جرمن سرزمین پر جرمنی کے قریبی اتحادیوں کی جاسوسی کو کسی صورت قبول نہیں کیا جائے گا۔‘‘
خبررساں ادارے ایسوسی ایٹڈ پریس کے مطابق روسی حکام کی جانب سے فی الحال اس معاملے پر کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا ہے، تاہم برطانوی حکومت نے اس سلسلے میں کچھ تفصیلات بتاتے ہوئے کہا، ”ایک فرد جو حکومت کے لیے کانٹریکٹ پر کام کرنے کے لیے رکھا گیا تھا، اسے جرمن حکام نے گرفتار کیا ہے۔‘‘
برطانوی بیان میں مزید کہا گیا، ”چوں کہ یہ معاملہ زیرتفتیش ہے اس لیے اس پر مزید کوئی تبصرہ مناسب نہیں ہو گا۔‘‘
برطانوی میٹروپولیٹین پولیس کی جانب سے ایک علیحدہ بیان میں کہا گیا ہے کہ برلن کے علاقے میں ایک شخص کو جاسوسی سے متعلق سرگرمیوں میں ملوث ہونے کے شبے میں گرفتار کیا گیا ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
لبنان میں اسرائیلی حملے، بچے سمیت 7 افراد ہلاک، جھڑپیں شدت اختیار کر گئیں
22/June/2026 👁️ 122 بار دیکھا گیا
سوئٹزرلینڈ مذاکرات میں پیش رفت کے دعوے، مگر ٹرمپ کی ایران کو سخت دھمکی
22/June/2026 👁️ 170 بار دیکھا گیا
کریمیا پر یوکرین کا بڑا حملہ، 4 افراد ہلاک، ایندھن کی فروخت معطل
21/June/2026 👁️ 188 بار دیکھا گیا
یورینیم افزودگی سے پیچھے نہیں ہٹیں گے، ایرانی صدر پزشکیان
21/June/2026 👁️ 315 بار دیکھا گیا
کراچی میں سی ٹی ڈی کا آپریشن، خودکش بمبار گرفتار، جیکٹ برآمد
21/June/2026 👁️ 126 بار دیکھا گیا
لبنان میں مداخلت نہ رکی تو ایران پر دوبارہ حملہ کرینگے، امریکی صدر ٹرمپ
21/June/2026 👁️ 164 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8846 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4602 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3296 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2468 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2119 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1916 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C