جرمنی میں فٹ بال پارٹی پر چاقو سے حملہ، تین افراد زخمی، حملہ آور ہلاک
👁️ 24 بار دیکھا گیا
جرمنی میں فٹ بال پارٹی پر چاقو سے حملہ، تین افراد زخمی، حملہ آور ہلاک
برلن (ڈیلی اردو/اے ایف پی/ڈی پی اے) مشرقی جرمن صوبے سیکسنی انہالٹ کے شہر وولمیراسٹیڈ میں ایک فٹ بال پارٹی میں ایک چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی ہو گئے۔ بعد ازاں حملہ آور کو پولیس نے گولی مار کر ہلاک کر دیا۔
جرمنی کی مشرقی ریاست سیکسنی انہالٹ میں فٹ بال ٹورنامنٹ یوروپین چمپیئن شپ 2024ء کے افتتاح کے موقع پر ایک نجی پارٹی میں ایک شخص نے متعدد افراد پر چاقو سے حملہ کیا۔ اس حملے میں تین افراد شدید زخمی ہوئے۔ پولیس نے بعد ازاں حملہ آور کو گولی مار کر ہلاک کر دیا۔
سیکسنی انہالٹ صوبے کے دارالحکوت ماگڈے بُرگ کے نزدیک واقع شہر وولمیراسٹیڈ میں جمعہ 14 جون کی شام یورپی فٹ بال چیمپیئن شپ 2024 ء کا پہلا میچ ایک نجی پارٹی میں دیکھا جا رہا تھا۔ جرمنی اور اسکاٹ لینڈ کے درمیان یہ میچ جرمنی کی جنوبی ریاست باویریا کے دارالحکومت میونخ کے مشہور زمانہ فُٹ بال اسٹیڈیم میں کھیلا جا رہا تھا۔
جرمنی کے بِلڈ اخبار نے پولیس کا حوالہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ حملہ آور اس عمارت میں داخل ہوا جہاں یہ پارٹی ہو رہی تھی اور حاضرین پر چاقو سے وار کیے جس کے نتیجے میں تین افراد زخمی ہوئے۔ زخمیوں کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔ بلڈ کے مطابق دو افراد بہت بری طرح زخمی ہیں۔
اخبار بلڈ کی اطلاعات کے مطابق چاقو حملہ کھیل کے آغاز کے چند منٹ بعد ہوا۔ پبلک پراسیکیوٹر کے دفتر کے مطابق حملہ آور نے ایک اور قریبی مقام پر ایک شخص کو چاقو کے وار کا نشانہ بنایا تھا۔
حملہ آور کو بعد میں پولیس نے گولی مار کر ہلاک کر دیا۔ بلڈ اخبار نے پولیس کی ایک خاتون ترجمان کا حوالہ دیتے ہوئے رپورٹ کیا کہ مذکورہ شخص جائے وقوعہ پر پہنچنے والے پولیس افسران کی طرف بڑھا جس کے بعد ”آتشیں اسلحہ استعمال کیا گیا۔‘‘
پولیس کی خاتون ترجمان نے اس امر کی تصدیق کی کہ مجرم گولی لگنے کے بعد ”ہسپتال میں دم توڑ گیا۔‘‘
پُر امن افتتاحی میچ
میونخ اسٹیڈیم میں جمعے کی رات ہونے والا یورو 2024 ء کا افتتاحی میچ کافی حد تک پُر امن تھا۔ جبکہ ٹورنامنٹ کی دوران کسی بڑے حملے کے رونما ہونے کے خدشات پائے جاتے تھے۔
یاد رہے کہ جرمنی کی فٹ بال ٹیم نے اپنے افتتاحی میچ میں شاندار کار کردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے اسکاٹ لینڈ کو ایک کے مقابلے میں پانچ گول سے شکست دی۔ یورو 2024ء کے میچز 14 جولائی تک جرمنی کے شمال میں ہیمبرگ سے لے کر جنوب میں میونخ تک 10 مختلف اسٹیڈیمز میں کھیلے جائیں گے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
شام میں امریکی فضائی حملہ، داعش کا سینئر رہنما ہلاک
25/June/2026 👁️ 64 بار دیکھا گیا
جرمنی میں مسلمانوں کے خلاف نفرت اور اسلاموفوبیا میں تشویشناک اضافہ
25/June/2026 👁️ 72 بار دیکھا گیا
بنوں: سرکاری سکول کے استاد اور ایف سی اہلکار اغوا، پولیس اسٹیشن پر ڈرون حملہ
25/June/2026 👁️ 109 بار دیکھا گیا
امریکی سینیٹ میں ایران کے خلاف کارروائی روکنے کی قرارداد منظور
25/June/2026 👁️ 148 بار دیکھا گیا
لوئر دیر میں سی ٹی ڈی کی کارروائی، 6 مطلوب دہشت گرد ہلاک
25/June/2026 👁️ 120 بار دیکھا گیا
ایرانی جوہری تنصیبات کے معائنے پر فریقین کے متضاد بیانات
25/June/2026 👁️ 192 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8854 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4621 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3307 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2476 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2131 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1923 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C