جرمنی میں مرسیڈیز فیکٹری میں فائرنگ، دو افراد ہلاک
👁️ 128 بار دیکھا گیا
جرمنی میں مرسیڈیز فیکٹری میں فائرنگ، دو افراد ہلاک
برلن (ڈیلی اردو/ڈی پی اے) جرمن کار ساز ادارے مرسیڈیز کے ایک پلانٹ پر فائرنگ کے نتیجے میں دو افراد ہلاک ہو گئے۔ پولیس نے جمعرات کی صبح اس واقع میں ملوث ایک چون سالہ مشتبہ شخص کو حراست میں لے لیا۔
پولیس کے مطابق ہنگامی کالیں موصول ہونے کے بعد اس نے سنڈیلفنگن میں مرسڈیز پلانٹ پر ایک خصوصی آپریشن کیا۔ دو ہیلی کاپٹروں اور کئی ایمرجنسی ڈاکٹروں نے بھی اس کارروائی میں حصہ لیا۔ اس دوران متاثرہ مقام کو سیل کر دیا گیا تھا۔
پولیس کے مطابق فائرنگ کے پس پردہ محرکات ابھی تک واضح نہیں ہو سکے۔ مبینہ طور پر مقامی وقت کے مطابق صبح سات بج کر پینتالیس منٹ پر متعدد گولیاں چلائی گئیں۔ ہلاک ہونے والے دونوں افراد کی عمر بیالیس سال تھی۔
پولیس نے تقریباً ایک گھنٹے بعد ٹویٹ کیا کہ پولیس اور امدادی کارکنان پر مشتمل ایک آپریشن شٹٹ گارٹ شہر کے جنوب مغرب میں تقریباً 15 کلومیٹر کے فاصلے پر واقع مرسیڈیز کے پلانٹ پر جاری ہے۔ حکام نے تصدیق کی کہ ایک مشتبہ شخص کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔
استغاثہ نے کہا کہ گرفتار شخص کی عمر ترپن سال ہے اور خیال کیا جاتا ہے کہ اس نے اکیلے ہی یہ حرکت کی تھی۔ اس کے بارے میں یہ بھی کہا جاتا ہے کہ وہ فیکٹری کا ملازم نہیں تھا بلکہ فیکٹری کے ساتھ کام کرنے والی ایک لاجسٹک فرم کا ملازم تھا۔
ایمرجنسی سروسز نے عمارت کی تلاشی لی تاکہ دیگر زخمی افراد کو بھی ڈھونڈا جا سکے۔ ملازمین نے بتایا کہ یہ واقع اس فیکٹری میں پیش آیا، جہاں اس فرم کی فلیگ شپ ایس کلاس گاڑی تیار کی جاتی ہے۔
مرسیڈیز نے تصدیق کی کہ پلانٹ میں ایک واقعہ ہوا تھا اور وہ حکام کے ساتھ رابطے میں ہیں لیکن انہوں نے اس بارے مزید تفصیل نہیں بتائی۔ کمپنی نے ایک بیان میں کہا، ”ہم حکام کے ساتھ رابطے میں ہیں اور حقائق کو واضح کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ ملازمین کی حفاظت سب سے پہلے آتی ہے۔‘‘
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
حوثیوں کی سعودی عرب میں تیل تنصیبات اور ہوائی اڈوں سے دور رہنے کی وارننگ، حملوں میں شدت کا خدشہ
18/October/2026 👁️ 33 بار دیکھا گیا
بھارت کے زیر انتظام کشمیر: فوجی افسر کی اہلیہ کے خلاف حساس معلومات غیر ملکی اداروں کو دینے کے الزام میں مقدمہ درج
18/October/2026 👁️ 38 بار دیکھا گیا
ایتھوپیا کے علاقے تیگرائے میں کشیدگی بڑھ گئی، ڈرون حملوں کے بعد اریٹیریا کی فوج اور مقامی جنگجو پیچھے ہٹنے پر مجبور
18/October/2026 👁️ 40 بار دیکھا گیا
امریکا کے تعاون سے ایران پر 36 ہزار بم گرائے، جوہری پروگرام تباہ کردیا،اسرائیلی وزیر دفاع کا دعویٰ
18/October/2026 👁️ 60 بار دیکھا گیا
خضدار: ماربل فیکٹری پر مسلح حملہ، مالک کے بیٹے سمیت 18 افراد اغوا، ایک مزدور زخمی
18/October/2026 👁️ 50 بار دیکھا گیا
یمن میں تعز اور باب المندب کے محاذ گرم، جنوبی جائنٹس بریگیڈز کا حوثیوں کے خلاف نئے حملے کا دعویٰ
18/October/2026 👁️ 54 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26380 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15618 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11912 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9265 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7520 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5472 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C