جرمنی میں گزشتہ برس اسلام مخالف جرائم کی تعداد دگنی، رپورٹ
👁️ 57 بار دیکھا گیا
جرمنی میں گزشتہ برس اسلام مخالف جرائم کی تعداد دگنی، رپورٹ
برلن (ڈیلی اردو/اے ایف پی/ای پی ڈی کے این اے) اسرائیل اور حماس کے مابین جنگ شروع ہونے کے بعد سے جرمن معاشرے میں اسلام اور سامیت مخالف جرائم میں واضح اضافہ دیکھا گیا ہے۔ ایک غیر سرکاری تنظیم کی رپورٹ میں اسلام مخالف حملوں کا جائزہ لیا گیا ہے۔
جرمنی میں اسلاموفوبیا اور مسلمانوں کے ساتھ امتیازی سلوک کے خلاف قائم ایک اتحاد Claim نے کہا ہےکہ جرمنی میں گزشتہ برس اسلام مخالف جرائم بڑھ کر دو گنا سے بھی زیادہ ہو گئے۔ اس اتحاد نے اپنی ایک رپورٹ میں بتایا کہ سن 2023 میں جرمنی میں اسلام مخالف جرائم کے کل 1,926 مقدمات درج کیے گئے۔ اس تعداد میں اس سے ایک سال قبل یعنی سن 2022 کے مقابلے میں اوسطاً ہر روز پانچ واقعات سے کچھ زیادہ اور مجموعی طور پر 1,000 سے زائد مقدمات کا اضافہ نوٹ کیا گیا۔
Claim کی ڈائریکٹر ریما ہانانو نے کہا، ”جرمن معاشرے میں مسلم مخالف نسل پرستی سماجی طور پر آج سے قبل اتنی قابل قبول کبھی نہیں تھی۔‘‘ اس اتحاد کی مرتب کردہ رپورٹ کا عنوان دوسری عالمی جنگ کے بعد تیار کردہ موجودہ وفاقی جرمن آئین کے پہلے آرٹیکل کے الفاظ میں تبدیلی کے ساتھ لکھی گئی ہے۔
وفاقی جرمن آئین میں واضح طور پر تحریر ہے کہ انسانی وقار ”مقدم‘‘ ہے، یعنی اس کی کسی بھی حالت میں نفی نہیں کی جا سکتی۔ تاہم اس رپورٹ میں ”مقدم‘‘ کو ”غیر مقدم‘‘ کے ساتھ عمداﹰ تبدیل کر کے لکھی گئی سرخی کے ساتھ یہ کہنے کی کوشش کی گئی ہے کہ آئین میں دی گئی ضمانتوں کے برعکس انسانی وقار کا احترام یا تحفظ نہیں کیا جا رہا۔
اس سرخی کا سیاق و سباق اس لیے بھی خاصا اہم ہے کہ یہ رپورٹ اور اس کا عنوان موجودہ وفاقی جرمن آئین کے نفاذ کی 75 ویں سالگرہ کے موقع پر تحریر کیے گئے۔ Claim نے مزید کہا کہ اس نےایسے جرائم کی اپنی فہرست جرمن پولیس کی کمیونیکیشن اور متعدد دیگر ذرائع سے حاصل شدہ معلومات کا استعمال کرتے ہوئے مرتب کی۔
اس رپورٹ میں زیربحث سب سے زیادہ عام جرائم زبانی حملوں یا توہین آمیز الفاظ کی ادئیگی کے تھے، اس کے بعد امتیازی سلوک، دھمکیوں اور زبردستی کے واقعات سب سے زیادہ رہے۔ 178 واقعات میں جسمانی نقصان کو بھی دستاویزی شکل دی گئی، جو اسلام مخالف اور مسلمان مخالف جرائم کی مجموعی تعداد کا تقریباﹰ دس فیصد بنتا ہے۔
اسی طرح اسی پس منظر میں اقدام قتل کے چار اور آتش زنی کے پانچ مقدمات بھی درج کیے گئے۔
اسرائیل اور حماس کی جنگ کے باعث جرمنی میں اسلاموفوبیا اور سامیت دشمنی میں اضافہ
اسرائیل اور حماس کے مابین غزہ میں جاری خونریز تنازعے نے جرمنی میں اسلام مخالف جرائم کے اعداد و شمار پر واضح اثر ڈالا۔ Claim نے اپنی رپورٹ میں یہ بھی کہا کہ حماس کے سات اکتوبر کے روز اسرائیل میں دہشت گردانہ حملے کے بعد سے جرمنی میں اسلاموفوبک جرائم میں نمایاں اضافہ ہوا ہے۔
جرمنی میں ابھی گزشتہ ہفتے ہی شائع ہونے والے دیگر اعداد و شمار سے یہ پتہ بھی چلا تھا کہ 2023 میں ملک میں سامیت دشمنی کے محرکات کے ساتھ رونما ہونے والے جرائم بھی دو گنا ہو گئے، جو کہ سات اکتوبر کے بعد ایسے جرائم کی بہت تیز رفتار شرح بھی تھی۔ گزشہ سال کے 60 فیصد سے زیادہ سامیت مخالف واقعات سات اکتوبر کے بعد کی تاریخوں میں رونما ہوئے۔
جرمنی میںاسلاموفوبک جرائم سے متعلق رپورٹ Claim کی طرف سے شائع کردہ اپنی نوعیت کی دوسری سالانہ رپورٹ ہے۔ اس سال اس کا آغاز اسلام مخالف جرائم کے خلاف عوامی بیداری کی ایک مہم کے ساتھ کیا گیا ہے۔ اس مہم میں مختلف جرمن حکام، ماہرین تعلیم اور سیاست دان بھی حصہ لے رہے ہیں۔ اسرائیل میں حماس کے گزشتہ برس کے حملے کے بعد سے خاص طور پر جرمن دارالحکومت برلن میں مساجد کے آئمہ اور یہودی ربی بین المذاہبی ہم آہنگی کے لیے نئے سماجی اور تفہیمی پل بھی بنا رہے ہیں۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
ایران معاہدے پر قائم نہ رہا تو "جہنم برپا کر دینگے"، امریکی صدر ٹرمپ
18/June/2026 👁️ 90 بار دیکھا گیا
مردان میں گردوارے کے اندر فائرنگ، معمر سکھ میاں بیوی ہلاک
18/June/2026 👁️ 163 بار دیکھا گیا
یوکرین جنگ پر جی سیون کا سخت فیصلہ، روس کیخلاف نئی پابندیوں کا اعلان
18/June/2026 👁️ 250 بار دیکھا گیا
جنوبی کوریا نے شمالی کوریا کے ساتھ بفر زون کم کردیا، پابندیوں میں نرمی کا اعلان
18/June/2026 👁️ 138 بار دیکھا گیا
اسرائیل کے جنوبی لبنان پر متعدد نئے فضائی حملے
18/June/2026 👁️ 114 بار دیکھا گیا
ٹانک میں گھر پر کواڈ کاپٹر حملہ، خاتون سمیت 4 افراد زخمی
18/June/2026 👁️ 178 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8834 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4570 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3278 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2458 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2102 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1904 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C