08/August/2025

جسٹس (ر) ارشد حسین شاہ جبری گمشدگی کمیشن کے نئے چیئرمین مقرر

👁️ 692 بار دیکھا گیا

ایڈمن
امریکا
جسٹس (ر) ارشد حسین شاہ جبری گمشدگی کمیشن کے نئے چیئرمین مقرر

جسٹس (ر) ارشد حسین شاہ جبری گمشدگی کمیشن کے نئے چیئرمین مقرر

اسلام آباد (ڈیلی اردو) وفاقی حکومت نے جبری گمشدگیوں سے متعلق انکوائری کمیشن کی تشکیل نو کرتے ہوئے جسٹس ریٹائرڈ سید ارشد حسین شاہ کو نیا چیئرمین مقرر کر دیا ہے، جنہوں نے عہدہ سنبھالتے ہی گمشدہ افراد کے مسئلے کے حل کے لیے فوری اقدامات شروع کر دیے ہیں۔

 

کمیشن کو اب تک جبری گمشدگیوں کے 10,607 کیسز موصول ہوئے ہیں جن میں سے 8,770 کیسز (یعنی 82 فیصد) کو 31 جولائی 2025 تک نمٹا دیا گیا ہے۔ جسٹس (ر) ارشد حسین شاہ کے تحت جولائی کے مہینے میں 70 مزید کیسز حل کیے گئے جبکہ 15 نئی شکایات درج ہوئیں۔

 

نئے چیئرمین نے وفاقی حکومت کے جانب سے گمشدہ افراد کے خاندانوں کی مالی امداد کے لیے 50 لاکھ روپے کے پیکیج پر عمل درآمد بھی شروع کروا دیا ہے، اور اس حوالے سے دو اہم اجلاسوں کی صدارت بھی کی۔

کمیشن کے ڈھانچے میں بھی تبدیلیاں کی گئی ہیں: جسٹس (ر) نذر اکبر کو سندھ کا رکن، محمد بشیر کو اسلام آباد کا رکن جبکہ خیبر پختونخوا میں جسٹس (ر) سید افسر شاہ کو کمیشن کا ممبر مقرر کیا گیا ہے۔

 

چیئرمین نے لاہور اور کراچی کا دورہ کرکے 50 سے زائد کیسز کی سماعت کی، اور پنجاب، سندھ، خیبر پختونخوا، اسلام آباد کے داخلہ سیکریٹریز اور پولیس سربراہان سے ملاقاتیں کیں۔ انہوں نے تمام صوبوں، آزاد جموں و کشمیر اور اسلام آباد کی مشترکہ تفتیشی ٹیموں اور صوبائی ٹاسک فورسز پر جامع رپورٹس بروقت جمع کرانے پر زور دیا ہے۔

 

کمیشن نے گمشدگیوں کے تدارک کے لیے یکساں پالیسی اور واضح ضوابط کی تشکیل کی ضرورت پر بھی زور دیا ہے تاکہ زیر التوا کیسز کو جلد از جلد نمٹایا جا سکے۔

شیئر کریں:

متعلقہ خبریں

خبر
سیاست

قومی اسمبلی میں اہم بل کی منظوری

1 گھنٹہ پہلے تفصیل
خبر
سیاست

وزیر خارجہ کا اہم بیان

2 گھنٹے پہلے تفصیل

موسمی حالات

کراچی

32°C

لاہور

28°C