جنرل قاسم سلیمانی کی جاسوسی کرنے والے ایرانی اہلکار کو سزائے موت
👁️ 83 بار دیکھا گیا
جنرل قاسم سلیمانی کی جاسوسی کرنے والے ایرانی اہلکار کو سزائے موت
تہران (ڈیلی اردو) ایران کی عدالت نے عراق کے دارالحکومت بغداد میں امریکا کے ہاتھوں ہلاک ہونے والے جنرل قاسم سلیمانی کی اطلاع دینے والے امریکی جاسوس کو سزائے موت سنائی ہے۔
ایرانی میڈیا کے مطابق مقامی عدالت نے امریکی خفیہ ایجنسی ’’ سی آئی اے ‘‘ اور اسرائیلی خفیہ ادارے ’’ موساد ‘‘ کو پاسداران انقلاب کی سب سے اہم اور طاقتور ’’ قدس فورس ‘‘ کے کمانڈر جنرل قاسم سلیمانی کی آمد و رفت کی اطلاع دینے کے الزام میں محمود موسوی مجد نامی اہلکار کو موت کی سزا سنائی ہے۔
قوه قضاییه ایران گفته محمود موسوی مجد اطلاعات محرمانه نیروی قدس سپاه را دراختیارسازمانهای اطلاعاتی آمریکا و اسرائیل میگذاشته وبه همین دلیل به اعدام محکوم شده.
او همچنین متهم بوده که ترددهای قاسم سلیمانی رابه این سازمانها اطلاع میداده.
جزئیات بیشتر در گفتوگو با پوریا ماهرویان pic.twitter.com/4hXG2RDg0C— BBC NEWS فارسی (@bbcpersian) June 9, 2020
ایرانی عدالت کے ترجمان غلام حسین اسماعیلی نے سرکاری ٹیلی وژن سے نشر ہونے والی پریس بریفنگ میں بتایا کہ ایرانی اہلکار محمود مجد دشمن ممالک امریکا اور اسرائیل کی خفیہ ایجنسیوں سے رابطے میں تھا اور اسی نے دشمنوں کو جنرل قاسم سلیمانی کی مخبری کی تھی۔
ایرانی حکام نے تاحال واضح نہیں کیا کہ محمود موسوی مجد کو کب اور کہاں سے گرفتار کیا گیا تھا اور کیا یہ بھی ان 17 امریکی جاسوں میں شامل تھا جسے ایرانی حکومت نے گزشتہ برس حراست میں لیا تھا اور ان میں سے چند کو سزائے موت بھی دی گئی تھی۔
واضح رہے کہ 3 جنوری کو ایران کی سب سے طاقتور اور براہ راست آیت اللہ خامنہ ای کو جوابدہ ’’ قدس فورس ‘‘ کے سربراہ جنرل قاسم سلیمانی کو بغداد ایئر پورٹ پر امریکی حملے میں ہلاک کردیا گیا تھا جس کے بعد ایران اور امریکا تعلقات میں کشیدگی بڑھ گئی تھی۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
امریکہ ایران معاہدہ مکمل، آبنائے ہرمز کھل گئی، صدر ٹرمپ کا اعلان
15/June/2026 👁️ 125 بار دیکھا گیا
امریکہ اور ایران کے درمیان امن معاہدہ طے پا گیا، پاکستانی وزیراعظم
15/June/2026 👁️ 132 بار دیکھا گیا
غزہ میں اسرائیلی حملوں میں 6 فلسطینی ہلاک
15/June/2026 👁️ 108 بار دیکھا گیا
بیروت پر اسرائیلی حملے کے بعد ایران کا سخت ردعمل
15/June/2026 👁️ 117 بار دیکھا گیا
خیبرپختونخوا میں دہشت گردی کے 10 واقعات میں مائننگ بارودی مواد کے استعمال کا انکشاف
15/June/2026 👁️ 179 بار دیکھا گیا
بیروت پر اسرائیلی حملہ، حزب اللہ کے سینئر کمانڈر علی موسی دقدوق 5 ساتھیوں سمیت ہلاک
15/June/2026 👁️ 108 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8828 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4557 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3269 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2449 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2090 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1897 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C