جنوبی لبنان میں اسرائیلی حملوں میں 10 افراد ہلاک، متعدد زخمی
👁️ 274 بار دیکھا گیا
جنوبی لبنان میں اسرائیلی حملوں میں 10 افراد ہلاک، متعدد زخمی
بیروت/یروشلم (ڈیلی اردو/نیوز ایجنسی) لبنانی حکام کے مطابق بدھ کے روز جنوبی لبنان میں اسرائیلی فضائی حملوں کے نتیجے میں کم از کم نو افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے، جبکہ ایرانی حمایت یافتہ تنظیم حزب اللہ نے دعویٰ کیا ہے کہ اس نے شمالی اسرائیل میں اسرائیلی فوجی اہداف پر راکٹ حملے کیے ہیں۔
لبنان کی وزارتِ صحت کے مطابق ہلاک ہونے والوں میں دو امدادی کارکن بھی شامل ہیں، جن کی ایمبولینس جنوبی علاقے چہور میں اسرائیلی حملے کی زد میں آ گئی۔ اس کے علاوہ بیروت کے جنوبی مضافات میں ایک گاڑی کو بھی نشانہ بنایا گیا۔
دوسری جانب اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ اس نے لبنان سے سرحد عبور کرنے والے ایک ڈرون اور دو راکٹوں کو فضا میں ہی تباہ کر دیا۔ حزب اللہ نے اپنے بیان میں کہا کہ اس نے اسرائیلی فوجیوں کے ایک اجتماع کو نشانہ بنایا۔
یہ واقعات سوموار کے روز طے پانے والی جزوی جنگ بندی کے لیے ایک بڑا امتحان ثابت ہوئے ہیں۔ لبنان کے مطابق اس معاہدے کے تحت اسرائیل نے بیروت پر بمباری نہ کرنے اور حزب اللہ نے اسرائیل پر حملے روکنے پر اتفاق کیا تھا۔
ادھر اسرائیلی اور لبنانی سفارت کاروں کے درمیان واشنگٹن میں مذاکرات کا دوسرا روز بھی جاری رہا، جہاں دونوں فریق جنگ بندی کو مضبوط بنانے اور کشیدگی کم کرنے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کر رہے ہیں۔
امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ مذاکرات کے نتیجے میں لبنان میں سکیورٹی کے قیام کے لیے ایک عملی منصوبہ سامنے آئے گا، جو حزب اللہ سے آزاد اور خودمختار نوعیت کا ہوگا۔
لبنان دو مارچ کو امریکہ، اسرائیل اور ایران کے درمیان جاری جنگ میں اس وقت شامل ہوا جب حزب اللہ نے ایک اسرائیلی حملے کے جواب میں اسرائیل پر راکٹ داغے۔ حزب اللہ کے مطابق اس حملے میں ایران کے سپریم لیڈر ہلاک ہوئے تھے۔ بعد ازاں اسرائیل نے لبنان بھر میں فضائی کارروائیاں شروع کر دیں اور جنوبی لبنان میں زمینی آپریشن بھی کیا۔
16 اپریل کو امریکہ کی ثالثی میں اسرائیل اور لبنان کے درمیان ہونے والی جنگ بندی بھی لڑائی روکنے میں ناکام رہی۔ گزشتہ ہفتے اسرائیلی وزیرِاعظم بنیامن نیتن یاہو نے فوج کو حزب اللہ کے خلاف حملے تیز کرنے اور جنوبی لبنان میں مزید پیش قدمی کا حکم دیا تھا۔ اسرائیل کا مؤقف ہے کہ یہ اقدامات شمالی اسرائیل کی آبادیوں پر ہونے والے ڈرون اور راکٹ حملوں کے جواب میں کیے گئے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
حوثیوں کی سعودی عرب میں تیل تنصیبات اور ہوائی اڈوں سے دور رہنے کی وارننگ، حملوں میں شدت کا خدشہ
18/October/2026 👁️ 75 بار دیکھا گیا
بھارت کے زیر انتظام کشمیر: فوجی افسر کی اہلیہ کے خلاف حساس معلومات غیر ملکی اداروں کو دینے کے الزام میں مقدمہ درج
18/October/2026 👁️ 64 بار دیکھا گیا
ایتھوپیا کے علاقے تیگرائے میں کشیدگی بڑھ گئی، ڈرون حملوں کے بعد اریٹیریا کی فوج اور مقامی جنگجو پیچھے ہٹنے پر مجبور
18/October/2026 👁️ 68 بار دیکھا گیا
امریکا کے تعاون سے ایران پر 36 ہزار بم گرائے، جوہری پروگرام تباہ کردیا،اسرائیلی وزیر دفاع کا دعویٰ
18/October/2026 👁️ 100 بار دیکھا گیا
خضدار: ماربل فیکٹری پر مسلح حملہ، مالک کے بیٹے سمیت 18 افراد اغوا، ایک مزدور زخمی
18/October/2026 👁️ 68 بار دیکھا گیا
یمن میں تعز اور باب المندب کے محاذ گرم، جنوبی جائنٹس بریگیڈز کا حوثیوں کے خلاف نئے حملے کا دعویٰ
18/October/2026 👁️ 68 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26380 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15618 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11912 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9265 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7522 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5473 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C