جنوبی وزیرستان میں امن و امان کی بگڑتی صورتِ حال کے خلاف دھرنا چوتھے روز بھی جاری
👁️ 39 بار دیکھا گیا
جنوبی وزیرستان میں امن و امان کی بگڑتی صورتِ حال کے خلاف دھرنا چوتھے روز بھی جاری
پشاور (ڈیلی اردو/وی او اے) پاکستان کے صوبہ خیبر پختوا کے قبائلی ضلع جنوبی وزیرستان میں امن و امان کی بگڑتی صورتِ حال کے خلاف وانا میں چوتھے روز بھی مقامی افراد کا دھرنا جاری ہے جس میں لوگوں کی بڑی تعداد شریک ہے۔
وانا کی تمام سیاسی جماعتوں کے مقامی رہنما اولسی پاثون یعنی عوامی بیداری کے نام سے ایک اتحاد قائم کر کے گزشتہ چار روز سے دھرنا دیے بیٹھے ہیں۔ شدید سرد موسم کے باوجود مقامی افراد اس دھرنے میں شریک ہو رہے ہیں۔
مظاہرین کے مطالبات میں سرِ فہرست امن و امان کا قیام اور پولیس کے اختیارات کا تعین ہے۔ دھرنے کے شرکا رکنِ قومی اسمبلی علی وزیر سمیت حال ہی میں گرفتار ہونے والے ایک مقامی قبائلی رہنماجمشید وزیر کی رہائی کا بھی مطالبہ کر رہے ہیں۔
دھرنا عمائدین اور حکام کے درمیان اتوار کو ہونے والے مذاکرات کسی نتیجے کے بغیر ختم ہو گئے تھے۔ بتایا جاتا ہے کہ خیبر پختونخوا حکومت کی نمائندگی کرتے ہوئے ضلعی ڈپٹی کمشنر وقتًا فوقتاً مظاہرین کے ساتھ رابطے کر ر ہے ہیں۔ مگر عسکری قیادت کی شمولیت اور یقین دہانی کے بغیر مظاہرین دھرنا ختم کرنے کے لیے تیار نہیں۔
حکام کسی نتیجہ خیز مذاکرات شروع ہونے سے قبل احتجاجی دھرنے کے خاتمے پر زور دے رہے ہیں جب کے مظاہرین دھرنا ختم کرنے سے انکار کرتے ہوئے گرفتار قبائلی رہنما ؤں کی رہائی کے مطالبے پر مصر ہیں۔
پاکستان تحریکِ انصاف کے مقامی رہنما عجب گل نے رابطہ کرنے پر وائس آف امریکہ کو بتایا کہ ضلعی انتظامیہ مظاہرین کے ان مطالبات پر سنجیدگی سے غور کرنے پر تیار ہے جن کا تعلق صوبائی حکومت سے ہے لیکن اصل مسئلہ ان مطالبات کا ہے جن کا تعلق اسلام آباد سے ہے۔
عجب گل کے مطابق وانا کے قریب واقع پہاڑوں پر برف باری سے سردی کی شدت میں اضافہ ہو رہا ہےلیکن اس کے باوجود دھرنے کے شرکا مطالبات کی منظوری تک دھرنا جاری رکھنے کے عزم پر قائم ہیں۔
سینئر مقامی صحافی دلاور وزیر نے وائس آف امریکہ کو بتایا کہ امن پاسون دھرنے کا ریاست سے مطالبہ ہے کہ ہر قسم کے دہشت گردوں کے خلاف بلاتفریق کارروائی کی جائے اور علاقے میں کالے شیشوں والی گاڑیوں، ڈکیتی کی وارداتوں اور منشیات فروشوں کا خاتمہ کیاجائے۔
دھرنا عمائدین کا مطالبہ ہے کہ مسلح تنظیموں پر پابندی عائد کرکے لوئر وزیرستان کے تمام بازاروں میں ہنگامی بنیادوں پر پولیس چوکیاں قائم کرتے ہوئے تھانوں کوفوری بحال کیا جائے بصورت دیگر ان کا دھرنا جاری رہے گا۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
ایران : سیستان و بلوچستان میں سیکیورٹی آپریشن، 3 مبینہ دہشتگرد ہلاک، 9 گرفتار
08/September/2026 👁️ 85 بار دیکھا گیا
ٹانک : بی ایچ یو شیخ سلطان پر دوبارہ دھماکا، عمارت کو 80 فیصد نقصان
08/September/2026 👁️ 66 بار دیکھا گیا
کابل : شیعہ کمیونٹی کی اعلیٰ کونسل کے دفتر کا طالبان فورسز کی جانب سے محاصرہ
08/September/2026 👁️ 74 بار دیکھا گیا
جنوبی وزیرستان میں قبائلی رہنما ملک نیک محمد محسود فائرنگ سے ہلاک
08/September/2026 👁️ 82 بار دیکھا گیا
بلوچستان میں بی ایل اے کے خلاف کارروائیاں، 3 دہشتگرد ہلاک، ایک گرفتار
08/September/2026 👁️ 73 بار دیکھا گیا
عراق : سلیمانیہ میں داعش سے وابستگی کے الزام میں مطلوب شخص گرفتار
08/September/2026 👁️ 77 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26281 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15528 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11816 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9110 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7401 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5104 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C