جنوبی وزیرستان میں ایف سی اہلکار کی لاش برآمد، ٹی ٹی پی نے ذمہ داری قبول کرلی
👁️ 23 بار دیکھا گیا
جنوبی وزیرستان میں ایف سی اہلکار کی لاش برآمد، ٹی ٹی پی نے ذمہ داری قبول کرلی
وانا (د م و) صوبہ خیبر پختونخوا کے قبائلی ضلع جنوبی وزیرستان میں 6 جنوری کو اغوا ہونے والے ایف سی اہلکار کی قتل شدہ نعش برآمد ہوئی ہے۔
سرکاری ذرائع کے مطابق جنوبی وزیرستان میں ایف سی اہلکار کی لاش مل گئی ہے جس کی شناخت نیک محمد محسود کے نام سے ہوئی ہے۔ نیک محمد محسود 6 جنوری کو چھٹی پر اپنے گاؤں شکتوئی آیا تھا۔ گاؤں شکتوئی آمد پر 6 جنوری کو نیک محمد محسود کو دہشت گردوں نے اغوا کیا اور آج اس کی لاش برآمد ہوئی ہے۔
https://twitter.com/ShabbirTuri/status/1614871689019498496?t=0XSNRxRxKbbCIPL6hF6KrA&s=19
پولیس کا کہنا ہے کہ تحقیقات کے بعد ہی معلوم ہوسکے گا کہ واقعے کی نوعیت کیا ہے۔
دوسری جانب کالعدم تنظیم تحریک طالبان پاکستان نے نیک محمد کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی۔
ترجمان محمد خراسانی نے دعویٰ کیا ہے کہ نیک محمد محسود کو فوج کے لیے جاسوسی کے شبہہ میں قتل کیا گیا ہے۔
ترجمان کے مطابق نیک محمد کو صرف اسلئے قتل نہیں کیا گیا کہ یہ ایف سی اہلکار تھا بلکہ اسکو اس لئے قتل کیا گیا کہ یہ فوج اور ایف سی کے لئے جاسوسی کا کردار بھی ادا کر رہا تھا اور مکمل تفتیش اور تحقیق کے بعد اس کو کیفر کردار تک پہنچایا گیا۔
اس دوران فوج اور پولیس افسران کے ساتھ مقامی مشران کے واسطہ طویل مذاکرات بھی کئے گئے لیکن مذاکرات کی ناکامی کے بعد اسکو قتل کیا گیا۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
واشنگٹن اور تہران میں بڑا بریک تھرو، امریکہ اور ایران نے حملے روکنے پر اتفاق کر لیا
30/June/2026 👁️ 326 بار دیکھا گیا
چترال، بنوں اور جنوبی وزیرستان میں دہشت گردوں کے مہلک حملے، کئی ہلاکتیں
30/June/2026 👁️ 172 بار دیکھا گیا
لبنان کی فوجی قیادت کی سینٹکام کمانڈر سے ملاقات، اسرائیل معاہدے کے نفاذ پر گفتگو
30/June/2026 👁️ 155 بار دیکھا گیا
باجوڑ میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، اہم کمانڈر سمیت چار دہشت گرد ہلاک
30/June/2026 👁️ 128 بار دیکھا گیا
افغانستان: پاکستانی فضائی حملوں میں 36 افغان شہری ہلاک، طالبان کا دعویٰ
30/June/2026 👁️ 144 بار دیکھا گیا
عراق کا ایران نواز ملیشیاؤں کو آخری الٹی میٹم
30/June/2026 👁️ 240 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8869 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4647 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3487 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2487 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2249 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1932 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C