18/February/2025

جنوبی وزیرستان میں بدامنی کے خلاف امن مارچ، ہزاروں افراد کی شرکت

👁️ 54 بار دیکھا گیا

ایڈمن
امریکا
جنوبی وزیرستان میں بدامنی کے خلاف امن مارچ، ہزاروں افراد کی شرکت

جنوبی وزیرستان میں بدامنی کے خلاف امن مارچ، ہزاروں افراد کی شرکت

وانا (ل و) صوبہ خیبر پختونخوا ‏کے قبائلی ضلع جنوبی وزیرستان کے صدر مقام وانا میں ہزاروں افراد نے امن مارچ کیلئے سڑکوں کا رُخ کرلیا۔ امن مارچ کے شرکاء نے شہر میں امن و امان کی صورتحال قائم کرنے اور دہشتگردی کے مکمل خاتمے کا مطالبہ کر رہے ہیں۔

مظاہرین کا کہنا تھا کہ امن و امان کی بحالی ریاست کی ذمہ داری ہے، علاقے سے اغوا، بھتہ خوری اور دہشت گردی کا خاتمہ کیا جائے۔ چیمبر آف کامرس کے صدر سیف الرحمن وزیر، سمیت دو کسٹم افسران اور ڈاکٹر کی فوری بازیاب کرایا جائے۔

احتجاجی مظاہرے میں انگور اڈہ بارڈر پر تجارتی سرگرمیاں بحال کرنے، سیکیورٹی چیک پوسٹوں پر عوام سے بدسلوکی روکنے اور تمام سیاسی قیدیوں کی رہائی کا بھی مطالبہ کیا گیا۔

شیئر کریں:

متعلقہ خبریں

خبر
سیاست

قومی اسمبلی میں اہم بل کی منظوری

1 گھنٹہ پہلے تفصیل
خبر
سیاست

وزیر خارجہ کا اہم بیان

2 گھنٹے پہلے تفصیل

موسمی حالات

کراچی

32°C

لاہور

28°C