16/February/2025

جنوبی وزیرستان میں بمباری، بچوں سمیت 6 افراد ہلاک

👁️ 84 بار دیکھا گیا

ایڈمن
امریکا
جنوبی وزیرستان میں بمباری، بچوں سمیت 6 افراد ہلاک

جنوبی وزیرستان میں بمباری، بچوں سمیت 6 افراد ہلاک

واشنگٹن (ش ح ط) پاکستان کے افغان سرحد سے ملحقہ قبائلی ضلع جنوبی وزیرستان کی تحصیل لدھا کے نواحی گاؤں زنگاڑہ میں پاکستانی فضائی حملے میں پانچ بچوں سمیت متعدد افراد کی ہلاکت کی مصدقہ اطلاعات ہے۔

اطلاعات کے مطابق فضائی حملے میں جمع اللہ نامی شخص کا گھر مکمل طور پر تباہ ہوگیا ہے۔

اسلام آباد سے ملنے والی اطلاعات کے مطابق پاکستان کے جنگی طیاروں نے اتوار کی رات میں افغانستان کے مشرقی صوبہ پکتیکا اور برمل میں کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) کے کئی مقامات پر بمباری کی، جس میں کئی مشتبہ جنگجوؤں کو ہلاک اور زخمی کرنے کا دعوی کیا گیا ہے۔

حکام نے بتایا کہ یہ حملے پاکستان کی سرحد سے متصل صوبہ پکتیکا کے ایک پہاڑی علاقے میں کیے گئے۔ تاہم یہ واضح نہیں ہے کہ آیا جیٹ طیارے افغانستان کے اندر کتنی دور تک گئے اور حملوں کی نوعیت کیا تھی۔


نوٹ: یہ ابتدائی خبر ہے جس میں تفصیلات شامل کی جا رہی ہیں۔

شیئر کریں:

متعلقہ خبریں

خبر
سیاست

قومی اسمبلی میں اہم بل کی منظوری

1 گھنٹہ پہلے تفصیل
خبر
سیاست

وزیر خارجہ کا اہم بیان

2 گھنٹے پہلے تفصیل

موسمی حالات

کراچی

32°C

لاہور

28°C