جنوبی وزیرستان میں بے امنی کے خلاف دھرنا جاری، مذاکرات ناکام ہونے پر سڑکیں بلاک
👁️ 41 بار دیکھا گیا
جنوبی وزیرستان میں بے امنی کے خلاف دھرنا جاری، مذاکرات ناکام ہونے پر سڑکیں بلاک
وانا (ڈیلی اردو) صوبہ خیبرپختونخوا کے قبائلی ضلع جنوبی وزیرستان میں دھرنے کے رہنما اور مقامی انتظامیہ کے درمیان مذاکرات ناکام ہونے کے باعث مظاہرین نے سڑکیں بلاک کردیں۔
نجی ٹی وی ڈان نیوز کے مطابق جنوبی وزیرستان کے علاقے وانا میں دھرنا مسلسل پانچویں روز بھی جاری ہے، وزیرستان امن پاسون کی جانب سے یہ دھرنا منعقد کیا گیا جس میں حکومت سے ضلع میں امن کی بحالی کا مطالبہ کیا گیا ہے۔
رہنماؤں اور مقامی انتظامیہ کے درمیان مذاکرات ناکام ہونے کے بعد مظاہرین نے سڑکوں پر ناکہ بندی کردی جس کے باعث ٹریفک کا نظام شدید متاثر ہوا اور وانا بازار کی تقریباً 8 ہزار دکانیں بند رہیں۔
بعد ازاں وزیرستان امن اولاسی پاسون کے رہنما عمران مخلص نے پریس کانفرنس کرتےہوئے کہا کہ پانچ روز قبل دھرنا شروع ہونے کے بعد انتظامیہ سے مذاکرات جاری تھے لیکن یہ مذکرات کامیاب نہ ہوسکے۔
انہوں نے بتایا کہ ہم انسانی حقوق کی عالمی تنظیموں کو پیغام دے رہے ہیں کہ ہم ملک میں امن کے خواہاں ہیں لیکن حکومت ہمارے مطالبات کو تسلیم کرنے میں دلچسپی نہیں رکھتی۔
انہوں نے مزید بتایا کہ ہم ریاستی اداروں سے امن کی بھیگ مانگ رہے ہیں، ہم خطے میں امن و امان چاہتے ہیں۔
عمران مخلص نے بتایا کہ انتظامیہ سے کئی بار مذکرات ہوئے اور 7 جنوری کو تین گھنٹے کا طویل ملاقات بھی ہوئی لیکن ان مذاکرات میں کوئی پیش رفت نہیں ہوئی۔
انہوں نے مزید کہا کہ انتظامیہ نے متعدد مظاہرین کے کچھ مطالبات تسلیم کرلیے ہیں جن میں ایف سی کے ساتھ پولیس کو پیٹرولنگ ڈیوٹی میں شامل کرنا، تھانوں کی تعمیر پر کام تیز کرنا اور نئی پولیس چوکیاں قائم کرنا شامل ہیں۔
عمران مخلص نے بتایا کہ حکام سے طویل مذکرات کرنے کے باوجود وزیرستان امن اولاسی پاسون کی مذاکراتی کمیٹی کا خیال ہے کہ سول انتظامیہ قبائلی لوگوں کے مطالبات تسلیم کرنے کے لیے اپنے آئینی اور قانونی اختیارات استعمال کرنے سے قاصر ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
ریاست مخالف سرگرمیوں کے الزام میں بلوچستان میں 100 سرکاری ملازمین برطرف
13/September/2026 👁️ 68 بار دیکھا گیا
لکی مروت میں دہشتگردوں کے ٹھکانے پر کارروائی، اسلحے کا بڑا ذخیرہ برآمد
13/September/2026 👁️ 43 بار دیکھا گیا
کراچی میں کارروائی، ٹی ٹی پی کا انتہائی مطلوب دہشتگرد ہلاک
13/September/2026 👁️ 61 بار دیکھا گیا
باڑہ میں سیکیورٹی آپریشن، دو مقامی کمانڈروں سمیت 4 دہشتگرد ہلاک
13/September/2026 👁️ 55 بار دیکھا گیا
جنوبی وزیرستان میں پرانا مارٹر گولہ پھٹنے سے 2 بچے زخمی
13/September/2026 👁️ 74 بار دیکھا گیا
دہشتگردی مقدمات کے گواہوں کا تحفظ، خیبرپختونخوا کابینہ کا اہم فیصلہ
13/September/2026 👁️ 72 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26289 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15535 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11824 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9125 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7413 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5150 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C