جنوبی وزیرستان میں دہشت گردوں کے حملے میں آئی ایس آئی کے بریگیڈیئر مصطفی کمال برکی ہلاک
👁️ 28 بار دیکھا گیا
جنوبی وزیرستان میں دہشت گردوں کے حملے میں آئی ایس آئی کے بریگیڈیئر مصطفی کمال برکی ہلاک
اسلام آباد (ڈیلی اردو) صوبہ خیبر پختونخوا کے قبائلی ضلع جنوبی وزیرستان میں دہشت گردوں کے ساتھ مقابلے کے دوران انٹر سروسز انٹیلی جنس (آئی ایس آئی) کے بریگیڈیئر مصطفی کمال برکی ہلاک ہو گئے۔
https://twitter.com/ShabbirTuri/status/1638182070316052482?t=–OAvTmTCl9mdzuUFq3VNg&s=19
پاکستانی فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق جنوبی وزیرستان کے علاقے انگوراڈہ میں آپریشن کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں انٹر سروسز انٹیلی جنس (آئی ایس آئی) کے بریگیڈیئر مصطفیٰ کمال برکی برکی ہلاک ہوگئے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق فائرنگ کے تبادلے میں 7 اہلکار زخمی ہوئے جن میں 2 شدید زخمی ہیں، بریگیڈیئر برکی اور ان کی ٹیم نے مقابلے کے دوران دہشت گردوں کے خلاف دلیرانہ مزاحمت کی۔
آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ بریگیڈئیر برکی کا تعلق انٹر سروسز انٹیلیجنس سے تھا، انہوں نے پاکستان میں وحشیانہ حملوں خصوصاً اے پی ایس پشاور حملے میں شامل دہشتگردوں کا سراغ لگانے اور انہیں ختم کرنے میں اہم کردار ادا کیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق بریگیڈئیر برکی کا تعلق ڈیرہ اسماعیل خان سے تھا، انہوں نے 12 اکتوبر 1995 کو پاکستان کی مایہ ناز فرنٹیئر فورس رجمینٹ میں کمیشن حاصل کیا، بر یگیڈئیر برکی کے سوگواران میں زوجہ، ایک بیٹا اور ایک بیٹی شامل ہیں۔
آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ دہشتگردی کا ناسور مٹانے میں وطن عزیز کا عظیم بیٹا شہید ہوگیا، وطن کی مٹی اور پوری قوم اپنے اس جری بیٹے کو سلامِ عقیدت پیش کرتی ہے۔ افسر نے مادر وطن کے امن کے لیے اپنی جان کا نذرانہ پیش کیا۔ پاکستان کی دفاعی افواج اور انٹیلی جنس ایجنسیاں ملک کے ہر انچ سے دہشت گردی کی لعنت کو ختم کرنے کے عزم کا اعادہ اور پختہ عزم کا اظہار کرتی ہیں۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
باجوڑ : سلارزئی کے مقام پر فورسز کی کارروائی، داعش سے وابستہ اہم دہشتگرد ہلاک
15/September/2026 👁️ 13 بار دیکھا گیا
کابل میں طالبان کی کارروائی، 20 سے زائد خواتین و لڑکیوں کی گرفتاری
15/September/2026 👁️ 69 بار دیکھا گیا
تعز، الحدیدہ اور مأرب میں حوثی باغیوں کی کارروائیاں، 150 شہری ہلاک، 200 سے زائد زخمی اور 85 ہزار بے گھر ہونے کا دعویٰ
14/September/2026 👁️ 49 بار دیکھا گیا
حوثی باغیوں کا مأرب میں بے گھر افراد کے اجتماع کے قریب بیلسٹک میزائل حملہ، جانی نقصان نہیں ہوا
14/September/2026 👁️ 110 بار دیکھا گیا
فیلڈ مارشل عاصم منیر سے انڈونیشین بحریہ کے سربراہ اور لبنانی وزیر داخلہ کی ملاقات، دفاعی و سیکیورٹی امور پر گفتگو
14/September/2026 👁️ 73 بار دیکھا گیا
محمد بن سلمان کی امریکی سینٹکام کمانڈر سے ملاقات، خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال
14/September/2026 👁️ 98 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26292 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15541 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11827 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9133 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7417 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5162 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C