جنوبی وزیرستان میں دہشتگردوں کا تھانہ پر حملہ، اسلحہ و پولیس موبائل لے گئے
👁️ 27 بار دیکھا گیا
جنوبی وزیرستان میں دہشتگردوں کا تھانہ پر حملہ، اسلحہ و پولیس موبائل لے گئے
وانا (د م و) صوبہ خیبر پختونخوا کے قبائلی ضلع جنوبی وزیرستان میں دہشت گردوں نے تھانے پر حملہ کردیا، جس کے بعد حملہ آور اسلحہ اور پولیس موبائل ساتھ لے گئے۔
جنوبی وزیرستان: تھانہ سٹی وانا کے حدود میں شدید فائرنگ اور دھماکے کی آوازیں، خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے کہ دہشت گردوں کی جانب سے تھانہ سٹی پر حملہ کیا گیا ہے، ذرائع#Wana #SouthWaziristan #Pakistan
— Shabbir Hussain Turi (@ShabbirTuri) December 19, 2022
پولیس کے مطابق 50، 60 مسلح حملہ آوروں نے پہلے راکٹ لانچروں، دستی بموں اور ہلکے ہتھیاروں سے حملہ کیا۔ اس دوران حملہ آور تھانہ کے اندر داخل ہوئے اور پولیس اہلکاروں نے ہتھیار ڈال دیے۔
https://twitter.com/ShabbirTuri/status/1605077835265282049?t=8zH3lZeb8W6zmUSVa8VmmQ&s=19
ڈی پی او کے مطابق تھانہ وانا پر مسلح افراد نے حملے میں راکٹ لانچر کا استعمال کیا۔ پہلے گیٹ پر حملہ کیا گیا، جس کے بعد دہشت گرد اندر داخل ہوئے اور پورے تھانے کونفری، ایس ایچ او اور انچارج سمیت یرغمال بنا لیا۔
حملہ آور دہشت گرد سٹی تھانہ وانا کا اسلحہ اور پولیس موبائل ساتھ لے گئے۔ واقعے میں ایک پولیس کانسٹیبل کے زخمی ہونے کی اطلاع ہے، جس کی شناخت الیاس قوم محسود کے نام سے ہوئی ہے، جو جنوبی وزیرستان ہی کا رہنے والا ہے۔
فائرنگ کے تبادلے میں ایک حملہ آور ہلاک ہوا جس کی لاش کو سکیورٹی فورسز نے تحویل میں لے کر ایف سی کیمپ منتقل کردیا۔
ہشت گردوں کے جانے کے بعد تھانے کا چارج ایف سی نے سنبھال لیا ہے۔
سیکیورٹی فورسز نے علاقہ کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن کی تیاری شروع کردی ہے۔
دوسری جانب کالعدم تنظیم تحریک طالبان پاکستان نے حملے کی ذمہ داری قبول کرلی۔
کالعدم تحریکِ طالبان پاکستان کے ترجمان نے دعویٰ کیا ہے کہ حملے میں دو اہلکار ہلاک ہوئے ہیں۔
ٹی ٹی پی کے جاری کردہ بیان کے مطابق حملہ آوروں نے 15 اہلکاروں کو یرغمال بنانے کے بعد انہیں مصلحتاً چھوڑ دیا لیکن ان کے پاس موجود اسلحہ حاصل کر لیا ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
باڑہ میں سیکیورٹی آپریشن، دو مقامی کمانڈروں سمیت 4 دہشتگرد ہلاک
13/September/2026 👁️ 2 بار دیکھا گیا
جنوبی وزیرستان میں پرانا مارٹر گولہ پھٹنے سے 2 بچے زخمی
13/September/2026 👁️ 52 بار دیکھا گیا
دہشتگردی مقدمات کے گواہوں کا تحفظ، خیبرپختونخوا کابینہ کا اہم فیصلہ
13/September/2026 👁️ 63 بار دیکھا گیا
آبنائے ہرمز میں ایرانی تجارتی جہاز پر حملہ، ایک ہلاک، 3 زخمی
13/September/2026 👁️ 52 بار دیکھا گیا
عراق میں داعش کے ٹھکانے پر فضائی حملہ، ٹھکانہ مکمل تباہ
13/September/2026 👁️ 71 بار دیکھا گیا
آبنائے ہرمز سے گزرنے والے بحری جہاز پر نامعلوم چیز سے حملہ
13/September/2026 👁️ 66 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26289 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15535 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11824 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9125 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7413 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5150 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C