جنوبی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کی گاڑی پر دھماکا، 10 پاکستانی اہلکار ہلاک، 8 زخمی
👁️ 437 بار دیکھا گیا
جنوبی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کی گاڑی پر دھماکا، 10 پاکستانی اہلکار ہلاک، 8 زخمی
واشنگٹن (ش ح ط) پاکستان کے شورش زدہ صوبے خیبر پختونخوا کے قبائلی ضلع جنوبی وزیرستان اپر کی تحصیل سرویکئی کے علاقے مولے خان سرائے میں سیکیورٹی فورسز کی گاڑی کو بم دھماکے کا نشانہ بنایا گیا، جس کے نتیجے میں کم از کم 10 اہلکار ہلاک اور 8 زخمی ہو گئے۔
پولیس کے مطابق دھماکے کے فوری بعد امدادی ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں اور زخمیوں کو قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ زخمی اہلکاروں میں سے بعض کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔
پولیس حکام نے بم دھماکے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ واقعے کے بعد علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کر دیا گیا ہے جبکہ شواہد اکھٹے کرنے کا عمل بھی جاری ہے۔
حکام کا کہنا ہے کہ مزید تحقیقات مکمل ہونے کے بعد واقعے کی نوعیت کے بارے میں تفصیل سامنے لائی جائے گی۔
اس حملے کی ذمہ داری کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) نے قبول کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ تنظیم کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ان کے جنگجوؤں نے فورسز کی گاڑی کو نشانہ بنایا۔
جنوبی وزیرستان طویل عرصے سے عسکریت پسندوں کے حملوں کا مرکز رہا ہے۔ حالیہ برسوں میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائیوں کے باوجود وقفے وقفے سے شدت پسندوں کے حملے جاری ہیں، جن میں سیکیورٹی اہلکاروں کے ساتھ ساتھ مقامی آبادی بھی متاثر ہو رہی ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
کراچی میں آپریشن، کالعدم بی ایل اے اور ٹی ٹی پی کے 5 دہشت گرد گرفتار
17/June/2026 👁️ 84 بار دیکھا گیا
ایران میں حکومتی تبدیلی کی کبھی پروا نہیں کی، امریکی صدر ٹرمپ
17/June/2026 👁️ 103 بار دیکھا گیا
چارسدہ میں سی ٹی ڈی کا آپریشن، ٹی ٹی پی کے 3 مطلوب دہشت گرد ہلاک
17/June/2026 👁️ 135 بار دیکھا گیا
ماسکو میں روسی آئل ریفائنری کو یوکرینی ڈرون حملے کے بعد آگ بھڑک اٹھی
17/June/2026 👁️ 99 بار دیکھا گیا
پنجاب: اٹک میں سی ٹی ڈی کا آپریشن، 5 دہشت گرد ہلاک، خودکش جیکٹ برآمد
16/June/2026 👁️ 130 بار دیکھا گیا
اسرائیل نے لبنان پر حملے بند نہ کیے تو سخت جواب دیا جائے گا، ایران
16/June/2026 👁️ 142 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8830 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4562 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3274 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2452 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2094 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1898 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C