جنوبی وزیرستان میں کواڈ کاپٹر حملہ، تین کمسن بچیاں ہلاک، چار زخمی
👁️ 228 بار دیکھا گیا
جنوبی وزیرستان میں کواڈ کاپٹر حملہ، تین کمسن بچیاں ہلاک، چار زخمی
پشاور (ڈیلی اردو) پاکستان کے صوبہ خیبر پختونخوا کے قبائلی ضلع جنوبی وزیرستان لوئر کی تحصیل اعظم ورسک کے علاقے نرگسئی (سوئی خیلہ) میں گزشتہ رات ایک گھر پر مبینہ طور پر کواڈ کاپٹر کے ذریعے گولہ گرنے کے نتیجے میں تین کمسن بچیاں ہلاک جبکہ چار افراد زخمی ہو گئے۔
پولیس کے مطابق واقعہ مقامی رہائشی محمد گل عرف باگل کے گھر پیش آیا، جن کا تعلق وزیر قبیلے کی ذیلی شاخ دینور سے ہے۔ دھماکے کے نتیجے میں گھر کو شدید نقصان پہنچا، گھریلو سامان جل کر خاکستر ہو گیا جبکہ آٹھ بکریوں کی ہلاکت بھی رپورٹ ہوئی ہے۔
ہلاک ہونے والوں میں 15 سالہ مینکہ بی بی، 9 سالہ گلنازہ بی بی اور 6 سالہ بشروبانہ شامل ہیں۔
زخمیوں میں مزلہ بی بی، 13 سالہ خاطر، 4 سالہ نقیب اور 22 سالہ گل زادین شامل ہیں، جنہیں فوری طور پر ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال وانا منتقل کیا گیا۔
ہسپتال انتظامیہ کے مطابق تمام زخمیوں کو فوری طبی امداد فراہم کر دی گئی ہے اور ان کی حالت اس وقت خطرے سے باہر بتائی جا رہی ہے۔
پولیس اور سکیورٹی حکام نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
اردن میں ایرانی حملوں کے دوران دو امریکی فوجی ہلاک، متعدد زخمی، ایک لاپتہ
19/July/2026 👁️ 167 بار دیکھا گیا
غزہ میں اسرائیل کے دو فضائی حملوں میں 9 فلسطینی ہلاک
19/July/2026 👁️ 142 بار دیکھا گیا
بنوں میں سیکورٹی فورسز کے آپریشنز جاری، مزید 3 دہشت گرد ہلاک، سرچ آپریشن میں 28 مشتبہ افراد گرفتار
19/July/2026 👁️ 124 بار دیکھا گیا
جنوبی وزیرستان میں خودکش حملے کا بڑا منصوبہ ناکام، ایک دہشت گرد ہلاک
19/July/2026 👁️ 139 بار دیکھا گیا
ڈیرہ اسماعیل خان میں سی ٹی ڈی کا آپریشن، کالعدم تنظیم کا انتہائی مطلوب کمانڈر ہلاک
19/July/2026 👁️ 135 بار دیکھا گیا
حوثیوں کے سعودی عرب پر حملوں سے پاکستان کے براہ راست متاثر ہونے کا خدشہ
18/July/2026 👁️ 293 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8957 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4803 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3567 بار دیکھا گیاسعودی عرب کا پاکستانی شہریوں کیلئے ویزا فیسوں میں کمی کا اعلان
16/February/2019 👁️ 2989 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2561 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2316 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C