09/April/2026

جنگ بندی کے چند گھنٹوں بعد ایران کے خلیجی ریاستوں پر ڈرون و میزائل حملے

👁️ 148 بار دیکھا گیا

ایڈمن
امریکا
جنگ بندی کے چند گھنٹوں بعد ایران کے خلیجی ریاستوں پر ڈرون و میزائل حملے

جنگ بندی کے چند گھنٹوں بعد ایران کے خلیجی ریاستوں پر ڈرون و میزائل حملے

ایران کے سرکاری ٹیلی وژن نے بدھ آٹھ  اپریل کو اپنی نشریات میں تصدیق کر دی کہ جنگ میں دو ہفتے کی فائر بندی کے معاہدے کے چند ہی گھنٹے بعد آبنائے ہرمز کے شمال میں ایرانی جزیرے لاوان پر  تیل کی تنصیبات پر کیے جانے والے فضائی حملوں کے ردعمل میں تہران نے قریبی خیلجی ریاستوں کویت، سعودی عرب ،بحرین اور متحدہ عرب امارات (یو اے ای) میں اہداف کی طرف جنگی ڈرونز اور میزائل فائر کیے۔

 

لاوان میں تیل کی ایرانی تنصیبات پر فضائی حملے اور ان کے جواب میں تہران کی طرف سے کویت اور یو اے ای میں جوابی ڈرون اور میزائل حملے اس وقت کیے گئے، جب ان سے چند ہی گھنٹے قبل امریکہ اور ایران کے مابین جنگ میں سیزفائر کی دو ہفتے دورانیے کی ایک محدود مگر مشروط ڈیل طے پا چکی تھی۔

 

ایرانی ٹی وی کی رپورٹوں کے مطابق لاوان کے جزیرے پر فضائی حملے مقامی وقت کے مطابق بدھ کی صبح 10 بجے کیے گئے۔ سرکاری میڈیا نے یہ نہیں بتایا کہ آیا ان حملوں کے نتیجے میں کوئی جانی نقصان بھی ہوا۔

 

ان حملوں کے بارے میں تہران میں ملکی وزارت تیل کے تحت کام کرنے والے خبر رساں ادارے نے دعویٰ کیا تھا کہ یہ ’’دشمن کی طرف سے کیے گئے حملے‘‘ تھے۔

 

اسی دوران ملک کے ایک اور خبر رساں ادارے مہر نے بتایا کہ لاوان پر کیے گئے فضائی حملوں کے علاوہ دبئی کے ساحلو‌ں سے دور خلیج فارس میں ایران کے ایک اور جزیرے سیری پر بھی دھماکوں کی آوازین سنی گئیں۔

 

 

خلیجی عرب ریاست کویت کی فوج کی طرف سے بدھ کے روز بتایا گیا کہ آٹھ اپریل کو صبح کے وقت ایران نے اس ملک کی طرف 28 جنگی ڈرونز بھیجے جنہیں فضا میں ہی تباہ کر دیا گیا۔

 

کویتی ملٹری کے بیانات کے مطابق ان ڈرونز کے ساتھ ایران نے کویت میں بجلی گھروں اور تیل کی تنصیبات کا نشانہ بنانے کی کوشش کی۔ ان حملوں میں یا ڈرونز کا ملبہ گرنے کے نتیجے میں کویت میں بنیادی ڈھانچے اور سمندری پانی کو صاف کرنے والی صنعتی تنصیبات کو پہنچنے والے مادی نقصانات کی بھی اطلاعات ہیں۔

 

اسی طرح متحدہ عرب امارات کی طرف سے بھی کہا گیا کہ بدھ کی صبح ایران نے امارات کی طرف جو میزائل اور ڈرونز فائر کیے، انہیں فضا میں ہی تباہ کر دینے اور یہ حملے ناکام بنا دینے میں اماراتی فضائی دفاعی نظام مسلسل مصروف رہا۔

 

بحرین کی وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ ایرانی ڈرون حملے کے نتیجے میں دو افراد معمولی زخمی ہوئے ہیں۔

 

وزارت داخلہ کا مزید کہنا ہے کہ ڈرون سے شارپنل گرنے سے سیترا کے علاقے میں ’متعدد مکانات‘ کو نقصان پہنچا ہے۔

 

بحرین کی حکومت نے اس بات کی وضاحت نہیں کی گئی کہ آیا یہ ڈرون امریکہ اور ایران کے درمیان دو ہفتے کی جنگ بندی کے اعلان سے پہلے فائر کے گئے تھے یا بعد میں۔

شیئر کریں:

متعلقہ خبریں

خبر
سیاست

قومی اسمبلی میں اہم بل کی منظوری

1 گھنٹہ پہلے تفصیل
خبر
سیاست

وزیر خارجہ کا اہم بیان

2 گھنٹے پہلے تفصیل

موسمی حالات

کراچی

32°C

لاہور

28°C