جنیوا میں روس، یوکرین مذاکرات ختم، کوئی نمایاں پیش رفت نہیں
👁️ 135 بار دیکھا گیا
جنیوا میں روس، یوکرین مذاکرات ختم، کوئی نمایاں پیش رفت نہیں
جنیوا (ڈیلی اردو/اے پی/اے ایف پی/روئٹرز) روس کے یوکرین پر حملے کے چوتھے سال کی آمد سے قبل، ماسکو اور کییف کے نمائندوں کے درمیان امریکہ کی ثالثی میں ہونے والے تازہ مذاکرات بدھ کے روز بغیر کسی نمایاں پیش رفت کے ختم ہو گئے۔ دونوں فریقوں نے مذاکرات کو ’’مشکل‘‘ قرار دیا تاہم ایک اور دور جلد منعقد ہونے کی امید ظاہر کی۔
سوئٹزرلینڈ میں ہونے والے یہ مذاکرات امریکہ کی جانب سے منعقدہ براہِ راست بات چیت کا تیسرا دور تھے۔ اس سے قبل رواں سال ابوظہبی میں ہونے والے اجلاسوں کو حکام نے تعمیری قرار دیا تھا، تاہم ان میں بھی کوئی بڑی پیش رفت نہ ہو سکی تھی۔
جنیوا میں نمایاں پیش رفت کی توقعات کم تھیں۔
یوکرینی صدر وولودیمیر زیلنسکی نے مذاکرات کے بعد کییف سے اپنی مذاکراتی ٹیم سے مختصر ٹیلیفونک گفتگو کے بعد کہا، ’’مذاکرات آسان نہیں تھے۔‘‘
انہوں نے اس سے قبل روس پر الزام عائد کیا تھا کہ وہ حملہ جاری رکھتے ہوئے ’’مذاکرات کو طول دینے کی کوشش کر رہا ہے۔‘‘ یہ الزام وہ اور یورپی رہنما ماضی میں بھی عائد کرتے رہے ہیں۔
زیلنسکی کے مطابق فوجی معاملات میں کچھ پیش رفت ہوئی ہے، تاہم سیاسی اختلافات بدستور گہرے ہیں۔ بالخصوص مشرقی یوکرین کے ان علاقوں کے مستقبل پر جو روسی فوج کے زیر قبضہ ہیں اور جنہیں روسی صدر اپنے پاس رکھنا چاہتے ہیں۔
روسی وفد کے سربراہ اور پوٹن کے مشیر ولادیمیر مدینسکی نے صحافیوں کو بتایا کہ جنیوا میں دو روزہ مذاکرات ’’مشکل مگر پیشہ ورانہ انداز میں‘‘ ہوئے۔
کریملن کے ترجمان دمتری پیسکوف نے کہا کہ مذاکرات کے نتائج کے بارے میں بات کرنا ابھی ’’قبل از وقت‘‘ ہے اور پوٹن کو جنیوا میں ہونے والی پیش رفت سے متعلق رپورٹس موصول ہو رہی ہیں۔
دونوں فریق نے کہا کہ مذاکرات کا ایک اور دور جلد منعقد ہو گا۔
روئٹرز نے، روس کی سرکاری خبر رساں ایجنسی آر آئی اے کے حوالے سے کہا کہ آج باضابطہ مذاکرات کے اختتام کے بعد روس کے چیف مذاکرات کار ولادیمیر مدینسکی نے یوکرینی وفد کے ساتھ تنہائی میں دو گھنٹے طویل بات چیت کی۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
ایران کو حساس ٹیکنالوجی فروخت کرنے پر ایرانی نژاد امریکی گرفتار
04/June/2026 👁️ 20 بار دیکھا گیا
سعودی عرب نے کویت اور بحرین پر حملوں کو ایرانی جارحیت قرار دے دیا
04/June/2026 👁️ 60 بار دیکھا گیا
امریکی ایوان نمائندگان نے ایران جنگ روکنے کی قرارداد منظور کر لی
04/June/2026 👁️ 47 بار دیکھا گیا
جنوبی لبنان میں اسرائیلی حملوں میں 10 افراد ہلاک، متعدد زخمی
04/June/2026 👁️ 46 بار دیکھا گیا
ڈیرہ اسماعیل خان میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 2 دہشت گرد ہلاک
03/June/2026 👁️ 65 بار دیکھا گیا
روس کے زیرِ قبضہ یوکرینی علاقے میں بس پر ڈرون حملہ، 8 افراد ہلاک، 11 زخمی
03/June/2026 👁️ 57 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8783 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4465 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3192 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2366 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2051 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1862 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C