جوہری معاہدے کی بحالی کیلئے امریکہ ٹھوس ضمانت دے، ایران
👁️ 82 بار دیکھا گیا
جوہری معاہدے کی بحالی کیلئے امریکہ ٹھوس ضمانت دے، ایران
تہران (ڈیلی اردو) تہران کا کہنا ہے کہ اس نے امریکہ سے “ٹھوس ضمانت” کا مطالبہ کیا ہے، دوسری طرف یورپی یونین کا خیال ہے کہ جوہری معاہدہ اگلے چند دنوں میں ہوجائے گا۔ تاہم اسرائیل اس مجوزہ معاہدے کی سخت مخالفت کر رہا ہے۔
ایران کے وزیر خارجہ حسین عبداللہیان نے بدھ کے روز کہا کہ اپنے جوہری پروگرام کو محدود کرنے کے بدلے میں اہم ترین جوہری معاہدے کے بحالی کے لیے ان کا ملک امریکہ سے ٹھوس ضمانت چاہتا ہے۔
انہوں نے روس کے دورے کے دوران میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا، “ایران یورپی یونین کی طرف سے تیار کردہ معاہدے کے مسودے کا باریکی سے جائزہ لے رہا ہے… اگر ہم ایک پائیدار معاہدہ چاہتے ہیں تو دیگر فریقوں کو بھی ٹھوس ضمانت دینے کی ضرورت ہے۔”
خیال رہے کہ سن 2015 میں ایران اور چھ عالمی طاقتیں جرمنی، چین، فرانس، برطانیہ، امریکہ اور روس کے مابین جوہری معاہدہ ہوا تھا۔ اس معاہدے کے تحت ایران اپنے اوپر عائد پابندیوں میں نرمی دینے کے بدلے میں اپنا جوہری پروگرام محدود کرنے پر رضامند ہوگیا تھا۔ لیکن سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سن 2018 میں یک طرفہ طور پر امریکہ کو اس سے الگ کر لیا جس کے بعد یہ معاہدہ ختم ہوگیا۔
یورپی یونین، جو اس معاہدے کو بچانے کی کوشش کر رہا ہے، نے تہران اور واشنگٹن کے درمیان ویانا میں بالواسطہ مہینوں کی بات چیت کے بعد، اگست کے اوائل میں معاہدے کا حتمی مسودہ پیش کیا تھا۔ اس کے بعد سے ایران اور امریکہ دونوں ہی اس میں کئی تبدیلیوں کی تجاویز پیش کرچکے ہیں۔
امیر عبداللہیان نے کہا کہ تہران واشنگٹن کے جواب کا جائزہ لے رہا ہے۔ انہوں نے گوکہ یہ واضح نہیں کیا کہ “ٹھوس ضمانتوں” سے ان کی کیا مراد ہے تاہم واشنگٹن کے ساتھ طویل مذاکرات کے دوران تہران نے مطالبہ کیا تھا کہ امریکہ اس بات کی ضمانت دے کہ مستقبل میں کوئی بھی امریکی صدر معاہدے کو اس طرح یک طرفہ طور پر منسوخ نہیں کرے گا جیسا کہ ٹرمپ نے کیا تھا۔
وائٹ ہاوس کے قومی سلامتی کے ترجمان جان کربی کا کہنا تھا کہ وہ ایران کی طرف سے باضابطہ جواب کے منتظر ہیں اور امریکہ نے امیر عبداللہیان کا کوئی بیان نہیں دیکھا ہے۔
کربی نے نامہ نگاروں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا، “اس لیے میں نہیں جانتا کہ وہ کس طرح کی ضمانتوں کی بات کر رہے ہیں۔ گوکہ ہم محتاط کے ساتھ پرامید ہیں… ہم حقیقت پسند بھی ہیں اور کھلی آنکھوں سے سب کچھ دیکھ رہے ہیں اور اس کا اعتراف کرتے ہیں کہ کچھ دوریاں ابھی باقی ہیں۔”
یورپی یونین کے سربراہ معاہدہ کے حوالے سے پرامید
تازہ ترین سفارتی چپقلش کے باوجود یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کے سربراہ جوسیف بوریل کا کہنا ہے کہ انہیں یورپی یونین کی طرف سے پیش کردہ معاہدے کے مسودے پر ایران اور امریکہ دونوں کی جانب سے “مناسب” جوابات موصول ہوئے ہیں۔
بوریل نے پراگ میں یورپی یونین کے وزرائے خارجہ کی ایک غیر رسمی میٹنگ کے بعد نامہ نگاروں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا،”مجھے امید ہے کہ آنے والے دنوں میں ہماری رفتار کم نہیں ہونے والی ہے اور آئندہ چند دنوں میں جوہری معاہدے کی بحالی کے لیے حتمی معاہدہ ایران جوہری مذاکرات ختم، یورپی یونین کا ‘حتمی مسودہ’ زیرغورطے پا جائے گا۔”
یورپی یونین کے پیش کردہ معاہدے کے مسودے میں ایران کی جوہری سرگرمیوں کو محدود کرنے اور امریکی پابندیاں ختم کرنے کے لیے راستہ ہموار کرنے نیز ایران کے پٹرولیم مصنوعات کو عالمی مارکیٹ میں دوبارہ برآمد کرنے کی اجازت دینے کی باتیں کہی گئی ہیں۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
امریکہ ایران معاہدے پر اندرونی اختلافات سامنے آ گئے
13/June/2026 👁️ 74 بار دیکھا گیا
امریکہ اور ایران کے درمیان امن معاہدہ طے پا چکا، وزیراعظم شہباز شریف
13/June/2026 👁️ 86 بار دیکھا گیا
امریکہ اور ایران کے مجوزہ معاہدے کا اسرائیل حصہ نہیں، وزیراعظم نتین یاہو
13/June/2026 👁️ 111 بار دیکھا گیا
بنوں میں ٹارگٹ کلنگ کے دو واقعات، دو پولیس اہلکار ہلاک
13/June/2026 👁️ 86 بار دیکھا گیا
ایران کے ساتھ جنگ کے خاتمے پر ’بہترین‘ سمجھوتہ طے پا گیا، امریکی صدر
13/June/2026 👁️ 80 بار دیکھا گیا
لکی مروت: مسجد پر خودکش حملے کی کوشش ناکام، حملہ آور مارا گیا، 2 افراد ہلاک
13/June/2026 👁️ 89 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8816 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4525 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3257 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2436 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2079 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1884 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C