جینوسائیڈ واچ نے کشمیر میں بھارتی مظالم اور کشمیریوں کی نسل کشی سے متعلق الرٹ جاری کردیا
👁️ 92 بار دیکھا گیا
جینوسائیڈ واچ نے کشمیر میں بھارتی مظالم اور کشمیریوں کی نسل کشی سے متعلق الرٹ جاری کردیا
واشنگٹن (ڈیلی اردو) امریکا کی غیر سرکاری تنظیم جینوسائیڈ واچ نے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم اور کشمیریوں کی نسل کشی سے متعلق الرٹ جاری کردیا۔
جینوسائیڈ واچ کے جاری کردہ الرٹ میں بھارتیا جنتا پارٹی (بی جے پی) کا ہندوتوا نظریہ، بھارتی جابرانہ فوجی آمریت، مواصلات کے ذرائع منقطع کرنا، بنیادی انسانی حقوق کی بڑے پیمانے پر خلاف ورزی شامل ہے۔
جینوسائیڈ واچ نے الرٹ میں کشمیریوں کی متوقع نسل کشی کا خطرہ ظاہر کرتے ہوئے اقوام متحدہ اور رکن ممالک سے مطالبہ کیا کہ بھارت کو کشمیر میں نسلی کشی سے روکیں۔
الرٹ میں بیان کیا گیا کہ بھارتی قابض فوجیوں نے 1979 سے 2006 تک 50 ہزار کشمیری مارے جب کہ 2016 سے اب تک 70 ہزار سے زائد کشمیری شہید ہوچکے ہیں۔
ادھر وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے جینوسائیڈ واچ کے جاری کردہ الرٹ پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ جینوسائیڈ واچ نے الرٹ بہت سوچ سمجھ کر جاری کیا ہے۔
شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ مقبوضہ کشمیرمیں صورتحال بہت بگڑ چکی ہے وہاں کے لوگ مجبور حالات اپنے کنٹرول میں لینے کی کوشش کر رہے ہیں۔
وزیرخارجہ کا مزید کہنا تھا کہ بھارت مقبوضہ کشمیر میں عوامی مزاحمت کی کال کو ناکام بنانے کے لیے قتل عام کے منصوبے بنا رہا ہے، وہ قتل عام کی جانب بڑھ رہا ہے اسے روکنا ہوگا۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
امریکہ ایران معاہدہ مکمل، آبنائے ہرمز کھل گئی، صدر ٹرمپ کا اعلان
15/June/2026 👁️ 96 بار دیکھا گیا
امریکہ اور ایران کے درمیان امن معاہدہ طے پا گیا، پاکستانی وزیراعظم
15/June/2026 👁️ 104 بار دیکھا گیا
غزہ میں اسرائیلی حملوں میں 6 فلسطینی ہلاک
15/June/2026 👁️ 80 بار دیکھا گیا
بیروت پر اسرائیلی حملے کے بعد ایران کا سخت ردعمل
15/June/2026 👁️ 89 بار دیکھا گیا
خیبرپختونخوا میں دہشت گردی کے 10 واقعات میں مائننگ بارودی مواد کے استعمال کا انکشاف
15/June/2026 👁️ 133 بار دیکھا گیا
بیروت پر اسرائیلی حملہ، حزب اللہ کے سینئر کمانڈر علی موسی دقدوق 5 ساتھیوں سمیت ہلاک
15/June/2026 👁️ 83 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8824 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4548 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3264 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2447 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2085 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1894 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C