04/April/2026

حزب اللہ کو غیر مسلح کرنا اولین ترجیح ہے، اسرائیلی وزیر دفاع

👁️ 321 بار دیکھا گیا

ایڈمن
امریکا
حزب اللہ کو غیر مسلح کرنا اولین ترجیح ہے، اسرائیلی وزیر دفاع

حزب اللہ کو غیر مسلح کرنا اولین ترجیح ہے، اسرائیلی وزیر دفاع

یروشلم (ڈیلی اردو/ نیوز ایجنسیاں) اسرائیل کے وزیر دفاع اسرائیل کاٹز نے جمعہ کو کہا کہ لبنان میں حزب اللہ ملیشیا کو غیر مسلح کرنا اب بھی اسرائیل کی سب سے بڑی ترجیح ہے۔

 

یہ بیان ان متضاد میڈیا رپورٹس کے بعد سامنے آیا ہے جن میں کہا جا رہا تھا کہ اسرائیلی فوج کے جنگی اہداف میں حزب اللہ کو غیر مسلح کرنا اب شامل نہیں رہا۔

 

وزیرِ دفاع کے دفتر کی جانب سے جاری کردہ  بیان میں کہا گیا، ’’لبنان کے حوالے سے اسرائیل کی پالیسی ہمیشہ واضح رہی ہے، سب سے اہم مقصد فوجی اور سیاسی ذرائع سے حزب اللہ کو غیر مسلح کرنا ہے۔‘‘

 

تاہم انہوں نے یہ واضح نہیں کیا کہ آیا یہ مقصد اس نئی جنگ کے دوران حاصل کیا جائے گا یا نہیں۔ یہ جنگ اس وقت شروع ہوئی تھی جب امریکہ اور اسرائیل نے 28 فروری کو ایران پر حملے شروع کیے تھے۔

 

اسرائیلی اخبار ’دی ٹائمز آف اسرائیل‘ سمیت کئی میڈیا اداروں نے رپورٹ کیا تھا کہ حزب اللہ کو غیر مسلح کرنا اب جنگی مقصد نہیں رہا۔ انہوں نے اس سلسلے میں اسرائیلی فوج کے ایک ترجمان کا حوالہ دیا تھا۔

 

 بعض فوجی ماہرین کا خیال ہے کہ ایران کی حمایت یافتہ حزب اللہ کو غیر مسلح کرنے کے لیے پورے لبنان پر قبضہ کرنا پڑ سکتا ہے۔

شیئر کریں:

متعلقہ خبریں

خبر
سیاست

قومی اسمبلی میں اہم بل کی منظوری

1 گھنٹہ پہلے تفصیل
خبر
سیاست

وزیر خارجہ کا اہم بیان

2 گھنٹے پہلے تفصیل

موسمی حالات

کراچی

32°C

لاہور

28°C