حزب المجاہدین کے سپریم کمانڈر صلاح الدین کا مقبوضہ کشمیر میں اقوام متحدہ کی امن فوج بھیجنے کا مطالبہ
👁️ 146 بار دیکھا گیا
حزب المجاہدین کے سپریم کمانڈر صلاح الدین کا مقبوضہ کشمیر میں اقوام متحدہ کی امن فوج بھیجنے کا مطالبہ
مظفرآباد (ویب ڈیسک) حزب المجاہدین کے سپریم کمانڈر سید صلاح الدین نے مقبوضہ کشمیر میں اقوام متحدہ کی امن فوج کو تعینات کرنے کا مطالبہ کردیا۔
ڈان اخبار کی ایک رپورٹ کے مطابق ایک تقریب سے خطاب کے دوران سید صلاح الدین نے مقبوضہ کشمیر کے حوالے خاص طور پر 5 اگست کے بھارتی اقدام کے بعد کی صورتحال پر بات کی۔
اس موقع پر انہوں نے مطالبہ کیا کہ لائن آف کنٹرول کے اس پار جدوجہد کرنے والے کشمیریوں کو انتہائی ضروری فوجی امداد فراہم کرنے کے لیے مقبوضہ کشمیر میں اقوام متحدہ کی امن فوج کو تعینات کیا جائے یا پاکستان، لائن آف کنٹرول کے اُس پار اپنی فوج کو بھیجے۔
خیال رہے کہ بھارت کی جانب سے 5 اگست کو مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرنے کے ساتھ ہی مقبوضہ وادی میں مکمل لاک ڈاؤن اور کرفیو ہے جبکہ وہاں مواصلاتی نظام بھی معطل ہے۔
بھارت نے مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت سے متعلق اپنے آئین کے آرٹیکل 370 اور 35 اے کا خاتمہ کرکے وادی کو 2 حصوں میں تقسیم کردیا تھا۔
بھارت کی جانب سے مقبوضہ وادی میں کرفیو اور پابندیاں کو 4 ہفتے گزر چکے ہیں اور مسلسل 29 روز کے لاک ڈاؤن سے خوراک اور ادویات کی شدید قلت ہے۔
فورسز کی جانب سے سختیوں اور پابندیوں کے باوجود کشمیری عوام کی بڑی تعداد وادی کے مختلف علاقوں میں بڑے مظاہرے کرچکی ہے، مظاہروں کے دوران شیلنگ اور پیلٹ گن کے چھروں سے درجنوں افراد زخمی جبکہ ہزاروں گرفتار کیے جاچکے ہیں۔
دوسری جانب اگر حزب المجاہدین کی بات کی جائے تو وہ کشمیر میں دیگر تنظیموں کی طرح بھارتی مظالم کے خلاف جدوجہد کر رہی ہے۔
یہ بھی یاد رہے کہ 8 جولائی 2016 کو حزب المجاہدین کے 22 سالہ کمانڈر برہان مظفر وانی کو بھارتی فوج نے مبینہ طور پر ایک مقابلے میں شہید کردیا تھا، جس کے ساتھ ہی مقبوضہ وادی میں آزادی کی تحریک میں ایک نئی لہر پیدا ہوگئی تھی۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
حوثیوں کی سعودی عرب میں تیل تنصیبات اور ہوائی اڈوں سے دور رہنے کی وارننگ، حملوں میں شدت کا خدشہ
18/October/2026 👁️ 70 بار دیکھا گیا
بھارت کے زیر انتظام کشمیر: فوجی افسر کی اہلیہ کے خلاف حساس معلومات غیر ملکی اداروں کو دینے کے الزام میں مقدمہ درج
18/October/2026 👁️ 60 بار دیکھا گیا
ایتھوپیا کے علاقے تیگرائے میں کشیدگی بڑھ گئی، ڈرون حملوں کے بعد اریٹیریا کی فوج اور مقامی جنگجو پیچھے ہٹنے پر مجبور
18/October/2026 👁️ 64 بار دیکھا گیا
امریکا کے تعاون سے ایران پر 36 ہزار بم گرائے، جوہری پروگرام تباہ کردیا،اسرائیلی وزیر دفاع کا دعویٰ
18/October/2026 👁️ 96 بار دیکھا گیا
خضدار: ماربل فیکٹری پر مسلح حملہ، مالک کے بیٹے سمیت 18 افراد اغوا، ایک مزدور زخمی
18/October/2026 👁️ 65 بار دیکھا گیا
یمن میں تعز اور باب المندب کے محاذ گرم، جنوبی جائنٹس بریگیڈز کا حوثیوں کے خلاف نئے حملے کا دعویٰ
18/October/2026 👁️ 66 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26380 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15618 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11912 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9265 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7522 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5473 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C