حماس نے 2 بچوں سمیت 4 اسرائیلی یرغمالوں کی لاشیں ریڈ کراس کے حوالے کر دیں
👁️ 125 بار دیکھا گیا
حماس نے 2 بچوں سمیت 4 اسرائیلی یرغمالوں کی لاشیں ریڈ کراس کے حوالے کر دیں
غزہ (ڈیلی اردو/وی او اے/رائٹرز) فلسطینی عسکری تنظیم حماس نے جنگ بندی معاہدے کے تحت جمعرات کو دو کم ترین بچوں سمیت چار یرغمالوں کی لاشیں ریڈ کراس کے حوالے کر دی ہیں۔
جن افراد کی لاشیں ریڈ کراس کے حوالے کی گئی ہیں ان میں دو بچے، ایک خاتون اور ایک مرد شامل ہیں جنہیں حماس نے سات اکتوبر 2023 کو اسرائیل پر دہشت گرد حملے کے دوران یرغمال بنا کر غزہ منتقل کیا تھا۔
غزہ کے علاقے خان یونس میں جمعرات کو حماس نے ایک تقریب منقعد کی جس میں تابوت ریڈ کراس حکام کے حوالے کیے گئے۔ اس موقع پر سینکڑوں افراد موجود تھے۔
حماس نے جس وقت مذکورہ بچوں کو یرغمال بنایا تھا اس وقت ایک بچے کی عمر نو ماہ اور دوسرے کی چار سال تھی۔ یہ دونوں بچے کم عمر ترین یرغمالی تھے۔
حماس کے مطابق لاشیں شیری بباس اور ان کے دو بچوں کے علاوہ اوڈیڈ لیف شیٹس نامی شخص کی ہیں۔
خبر رساں ادارے ‘رائٹرز’ کے مطابق اسرائیل کا کہنا ہے کہ جب تک لاشوں کا مکمل ڈی این اے نہیں ہوتا اس وقت تک ان کی شناخت نہیں کی جا سکتی۔
جنگ بندی معاہدے کے تحت پہلی مرتبہ حماس نے لاشیں حوالے کی ہیں۔ اس سے قبل اسرائیل اور حماس کے درمیان یرغمالوں اور قیدیوں کے چھ تبادلے ہو چکے ہیں۔
فریقین کے درمیان جنگ بندی کے ایک ماہ کے دوران اب تک 24 یرغمال اور ایک ہزار سے زیادہ فلسطینی قیدی رہا ہو چکے ہیں۔
امریکہ، قطر اور مصر کی ثالثی میں فریقین نے گزشتہ ماہ جنگ بندی پر اتفاق کیا تھا اور 19 جنوری کو باقاعدہ طور پر یرغمالوں اور قیدیوں کے تبادلے کا عمل شروع ہو ا تھا۔
لاشوں کی اسرائیل آمد سے قبل اسرائیلی وزیرِ اعظم بینجمن نیتن یاہو کا کہنا تھا کہ اسرائیل کے لیے جمعرات کا دن مشکل ترین اور دکھ بھرا دن ہو گا۔
حماس نے نومبر 2023 میں کہا تھا کہ اسرائیلی حملے میں دو یرغمالی بچے اور ان کی ماں ہلاک ہوئے ہیں۔ تاہم اس وقت اسرائیلی حکام نے ان کی موت کی تصدیق نہیں کی تھی۔
غزہ جنگ کا آغاز سات اکتوبر 2023 کو حماس کے اسرائیل پر دہشت گرد حملے کے بعد ہوا تھا جس میں اسرائیلی حکام کے مطابق 1200 افراد ہلاک اور لگ بھگ 250 کو یرغمال بنالیا گیا تھا۔
امریکہ، یورپی یونین اور دیگر مغربی ممالک نے حماس کو دہشت گرد تنظیم قرار دیتے ہیں۔
اس حملے کے جواب میں اسرائیل کی شروع کی گئی کارروائیوں میں حماس کے زیرِ انتظام غزہ کی وزارتِ صحت کے مطابق 47 ہزار سے زیادہ افراد ہلاک ہوئے۔ تاہم اسرائیل کا دعویٰ ہے کہ اس تعداد میں ہلاک ہونے والوں میں 17 ہزار عسکریت پسند بھی شامل ہیں۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
بلوچستان : واشک میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، 3 دہشتگرد ہلاک
08/September/2026 👁️ 57 بار دیکھا گیا
بین الاقوامی پابندیوں کی فہرست میں شامل سابق شامی جنرل طارتوس سے گرفتار
07/September/2026 👁️ 91 بار دیکھا گیا
یمنی فوج نے اہم فوجی اڈے کا کنٹرول حاصل کرلیا، حوثیوں ساتھ صومالی جنگجوؤں کی موجودگی کا انکشاف
07/September/2026 👁️ 88 بار دیکھا گیا
سنٹرل کرم میں مبینہ کواڈ کاپٹر حملہ، دو شہری ہلاک
07/September/2026 👁️ 85 بار دیکھا گیا
وزیرستان : سکیورٹی فورسز کی کارروائی، ایرانی شہری سمیت متعدد دہشتگرد ہلاک
07/September/2026 👁️ 91 بار دیکھا گیا
مستونگ میں تھانے پر دستی بم سے حملہ، پولیس اہلکار زخمی
07/September/2026 👁️ 78 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26277 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15526 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11811 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9107 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7397 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5098 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C