حماس کے حملے میں لاپتہ جرمن شہری شانی لُوک کی ہلاکت کی تصدیق
👁️ 34 بار دیکھا گیا
حماس کے حملے میں لاپتہ جرمن شہری شانی لُوک کی ہلاکت کی تصدیق
تل ابیب (ڈیلی اردو/ڈی پی اے/رائٹرز) بائیس سالہ شانی لُوک کے بارے میں خیال کیا جاتا تھا کہ انہیں یرغمال بنا لیا گیا تھا، تاہم اب ان کی والدہ نے ان کی موت کی تصدیق کی ہے۔ اسرائیلی وزارت خارجہ نے بھی شانی کی لاش کی شناخت کیے جانے کی تصدیق کی ہے۔
جنوبی اسرائیل پر سات اکتوبر کو حماس کے دہشت گردانہ حملے کے دوران لاپتہ ہو جانے والوں میں شامل ایک جرمن، اسرائیلی شہری شانی لُوک کی والدہ کا کہنا ہے کہ انہیں اسرائیلی فوج سے اطلاع ملی ہے کہ ان کی بیٹی ہلاک ہو چکی ہیں۔
ریکارڈا لُوک نے جرمن نشریاتی ادارے آر ٹی ایل⁄ این ٹی وی کو بتایا، ”بدقسمتی سے ہمیں کل یہ خبر ملی کہ میری بیٹی اب زندہ نہیں ہے۔‘‘
شانی لُوک کی بہن آدی نے بھی اپنی ایک انسٹاگرام پوسٹ میں شانی کی موت کی تصدیق کرتے ہوئے لکھا، ”ہم انتہائی دکھ کے ساتھ اپنی بہن شانی نکول لُوک کی موت کا اعلان کرتے ہیں، جو کہ سات اکتوبر 2023 کو ریئم میں میوزک پارٹی کے دوران قتل عام کا نشانہ بنیں۔‘‘
اسرائیلی وزارت خارجہ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ایک پوسٹ میں کہا کہ شانی لُوک کی لاش ”مل گئی اور اس کی شناخت کر لی گئی ہے۔‘‘ جرمن وزارت خارجہ کی جانب سے اس بارے میں ابھی تک باضابطہ تصدیق نہیں کی گئی۔
22 سالہ شانی لُوک سات اکتوبر کو جنوبی اسرائیل میں سپرنووا میوزک فیسٹیول پر حماس کے دہشت گردانہ حملے کے دوران لاپتہ ہو گئی تھیں۔ اس کے بعد سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی ایک فوٹیج میں شانی لُوک کو عسکریت پسندوں کے زیر استعمال ایک پک اپ ٹرک میں اوندھے منہ لیٹے دیکھا گیا تھا۔ تاہم اس فوٹیج سے یہ واضح نہیں ہو سکا تھا کہ آیا وہ زندہ ہیں۔
ان کے اہل خانہ نے اس وقت کہا تھا کہ انہیں اطلاع ملی ہے کہ وہ شدید زخمی ہیں اور یہ کہ وہ غزہ کی پٹی کے ایک ہسپتال میں زیر علاج ہیں۔ حماس کے عسکریت پسندوں نے غزہ کی سرحد کے قریب اسرائیلی برادریوں پر اپنے حملے کے دوران کم از کم 1400 افراد کو ہلاک اور کم از کم 239 افراد کو یرغمال بھی بنا لیا۔
اسرائیلی فوج کے مطابق درجنوں دیگر افراد اب بھی لاپتہ ہیں۔ شانی لُوک کے پاس جرمن اور اسرائیلی شہریتیں تھیں۔ جرمن میڈیا کے مطابق وہ کبھی جرمنی میں نہیں رہی تھیں، لیکن وہ اپنے رشتہ داروں کے پاس رہنے کے لیے باقاعدگی سے جرمنی آتی تھیں۔ ان کی والدہ ریکارڈا، جن کی جڑیں جنوبی جرمنی میں ہیں، کیتھولک مذہب سے یہودیت اختیار کرنے کے بعد اسرائیل ہجرت کر گئی تھیں۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
لبنان میں اسرائیلی حملے، بچے سمیت 7 افراد ہلاک، جھڑپیں شدت اختیار کر گئیں
22/June/2026 👁️ 83 بار دیکھا گیا
سوئٹزرلینڈ مذاکرات میں پیش رفت کے دعوے، مگر ٹرمپ کی ایران کو سخت دھمکی
22/June/2026 👁️ 91 بار دیکھا گیا
کریمیا پر یوکرین کا بڑا حملہ، 4 افراد ہلاک، ایندھن کی فروخت معطل
21/June/2026 👁️ 117 بار دیکھا گیا
یورینیم افزودگی سے پیچھے نہیں ہٹیں گے، ایرانی صدر پزشکیان
21/June/2026 👁️ 133 بار دیکھا گیا
کراچی میں سی ٹی ڈی کا آپریشن، خودکش بمبار گرفتار، جیکٹ برآمد
21/June/2026 👁️ 102 بار دیکھا گیا
لبنان میں مداخلت نہ رکی تو ایران پر دوبارہ حملہ کرینگے، امریکی صدر ٹرمپ
21/June/2026 👁️ 99 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8846 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4600 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3296 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2466 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2119 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1916 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C