خاران میں ‘بلوچ لبریشن فرنٹ کا بم بنانے کا ماہر ہلاک
👁️ 28 بار دیکھا گیا
خاران میں ‘بلوچ لبریشن فرنٹ کا بم بنانے کا ماہر ہلاک
کوئٹہ (ڈیلی اردو) صوبہ بلوچستان کے ضلع خاران میں انتہائی اہم اور مطلوب دہشت گرد سرغنہ محمد عصا امین عرف مُلا ابراہیم ہلاک ہوگیا۔
ذرائع کے مطابق خاران میں بلوچ لبریشن فرنٹ کے دو گروپوں میں بھتے اور تاوان کی رقم کے تنازعے پر فائرنگ کا تبادلہ ہوا، جس کے نتیجے میں محمدعصا امین عرف مُلا ابراہیم ہلاک ہوگیا۔
محمد عصا امین عرف مُلا ابراہیم کے سر کی قیمت 40 لاکھ روپے مقرر تھی۔
محمد عصا امین عرف مُلا ابراہیم 2010 میں بلوچ لبریشن فرنٹ میں شامل ہوا اور خاران اور شور پارود کے علاقے میں بطور بی ایل ایف سرغنہ دہشت گردی کی وارداتوں میں شامل رہا۔
دہشت گرد سرغنہ بلوچستان میں ترقیاتی منصوبوں پر کام کرنے والے مزدوروں کو قتل کرنے اور ایرانی کنٹینر پر حملے میں ملوث تھا۔
اس کے علاوہ وہ سیکیورٹی فورسز پر بارودی سرنگ کے حملے اور دہشت گردی کی لا تعداد وارداتوں میں ملوث رہا۔
محمد آسا عرف ملا ابراہیم آئی ای ڈی بنانے کا بھی ماہر تھا۔
دہشت گرد کے خلاف بلوچستان کے مختلف حصوں میں 5 سے زائد مقدمات درج تھے۔
عصا امین عرف مُلا ابراہیم کے انتقال پر پاکستانی میڈیا کی جانب سے آپسی جھگڑے کی خبر پر ڈیلی اردو نے بلوچ آزادی پسند ذرائع سے رابطہ کیا انہوں نے اسے “بے بنیاد” و “دروغ گوہی” قرار دیا۔
کالعدم بلوچ لبریشن فرنٹ نے دعوی کیا ہے کہ عصا امین عرف مُلا ابراہیم شور پارود کے پہاڑوں میں انتقال کرگئے۔
بی ایل ایف کے مطابق عصا امین سکنہ خاران 2008 سے “بلوچ مسلح جہد آزادی” سے منسلک تھے قبل ازیں وہ 2005 سے بلوچ طلباء تنظیم کے ساتھ منسلک تھے۔
بی ایل ایف کے مطابق وہ کافی عرصے سے معدے و دیگر امراض میں مبتلا تھے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
آئرلینڈ: ڈبلن میں مسجد پر آتش زنی کا حملہ، ملزم گرفتار
01/July/2026 👁️ 205 بار دیکھا گیا
پاکستان کا افغان ڈرونز مار گرانے کی تصدیق، افغانستان کو بھاری قیمت چکانا ہوگی
01/July/2026 👁️ 265 بار دیکھا گیا
ایران: ٹارگٹ حملے میں پاسدارانِ انقلاب کے دو اہلکار ہلاک
30/June/2026 👁️ 478 بار دیکھا گیا
افغان طالبان کا پاکستان میں داعش کے مراکز پر ڈرون حملوں کا دعویٰ
30/June/2026 👁️ 228 بار دیکھا گیا
روس نے یوکرین کے 419 مسلح ڈرونز مار گرائے
30/June/2026 👁️ 289 بار دیکھا گیا
واشنگٹن اور تہران میں بڑا بریک تھرو، امریکہ اور ایران نے حملے روکنے پر اتفاق کر لیا
30/June/2026 👁️ 333 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8872 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4658 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3492 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2490 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2250 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1934 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C