خالصتان کا پاسپورٹ اور کرنسی ڈیزائن سامنے آ گیا، بھارت میں کھلبلی مچ گئی
👁️ 84 بار دیکھا گیا
خالصتان کا پاسپورٹ اور کرنسی ڈیزائن سامنے آ گیا، بھارت میں کھلبلی مچ گئی
نئی دہلی (ڈیلی اردو/نیوز ایجنسیاں) مقبوضہ کشمیر کو زبردستی اپنا حصہ بنانے والا بھارت خالصتان تحریک کی وجہ سے اپنی نیندیں حرام کر بیٹھا ہے۔ بھارت میں سکھ برادری کی خالصتان تحریک دن بدن زور پکڑنا شروع ہو گئی ہے۔
اس حوالے سے قومی اخبار میں شائع رپورٹ میں بتایا گیا کہ خالصتان تحریک چلانے والے سکھوں نے خالصتان کا پاسپورٹ اور خالصتان کی کرنسی کا ڈیزائن بھی سامنے لا کر بھارتی حکمرانوں، خفیہ ایجنسیوں کی نیندیں حرام کر دیں۔
بھارت میں اسی فیصد سکھوں نے اپنے فیس بک اکاونٹس، دکانوں، دفاتر اور گھروں میں باقاعدہ خالصتان کے پاسپورٹ، کرنسی کی تصاویر لگا لی ہیں۔
با وثوق ذرائع کے مطابق پاسپورٹ، کرنسی کی تصاویر سامنے آ نے کے بعد ایجنسیوں کی رپورٹس پر بھارتی پنجاب میں خفیہ اداروں، فوج، پولیس اور دیگر اہم سرکاری اداروں میں اہم عہدوں پر تعینات سکھ افسران کے تبادلوں کا سلسلہ شروع کر دیا گیا ہے اور انہیں ان اضلاع میں بھیجا جا رہا ہے جہاں سکھوں کی تعداد نہ ہونے کے برابر ہے اور ان پر باقاعدہ چیک اینڈ بیلنس رکھا جانے کا کہا گیا ہے۔
ایسی تمام فوجی بیرکوں کے باہر جن جن علاقوں پر سکھ تعینات تھے وہاں سے ان کو ہٹایا جا رہا ہے۔ ان سکھ رہنماؤں اور لیڈرز کی مانیٹرنگ شروع کر دی گئی ہے جن کے عزیز ماضی میں خالصتان تحریک کے رہنما رہے ہیں۔
ذرائع نے بھی تصدیق کی ہے کہ پنجاب کی بڑی یونیورسٹیوں، سرکاری ، پرائیوٹ تعلیمی اداروں کو مودی سرکار کی جانب سے احکامات جاری کیے گئے ہیں کہ اگر آپ کے اداروں میں سکھ طلباء نے خالصتان تحریک یا کشمیریوں کے لیے کوئی آواز اٹھائی یا جلوس نکالا تو آ پ کے خلاف بھی کارروائی ہو گی اور ایسے طلباء کو بھی تعلیمی اداروں سے فارغ کر دیا جائے۔
اس حکم نامے کے بعد اب تک بھارتی پنجاب کی دو بڑی یونیورسٹیوں سے 112 سکھ طلبا طالبات کو نکالا جا چکا ہے جبکہ دو تعلیمی اداروں کے سکھ ذمہ داران نے احکامات ماننے سے انکار کرتے ہوئے خود استعفا دے دیا ہے۔
خالصتان کے پاسپورٹ، کرنسی سامنے آنے کے بعد پنجاب میں ہندو جنونی افسران کو بھی تعینات کیا جا رہا ہے اور ان کو اس تحریک کو دبانے کا ٹاسک دے دیا گیا ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
شام : سابق نظام سے وابستہ جاسوسی نیٹ ورک کے خلاف کارروائیاں، 2 افراد گرفتار، دوسری سیل بھی پکڑی گئی
06/September/2026 👁️ 84 بار دیکھا گیا
یمنی فوج نے حیس کو حوثیوں کے قبضہ سے آزاد کردیا، مکمل کنٹرول کا اعلان
06/September/2026 👁️ 95 بار دیکھا گیا
مستونگ میں قومی شاہراہ سے 6 نامعلوم افراد کی لاشیں برآمد
06/September/2026 👁️ 74 بار دیکھا گیا
ہرات : نوجوان کو مبینہ تشدد کے بعد طالبان نے گولیاں مار کر ہلاک کردیا
06/September/2026 👁️ 86 بار دیکھا گیا
بنوں میں دہشتگردوں کی فائرنگ، دو بھائی ہلاک
06/September/2026 👁️ 85 بار دیکھا گیا
چھتیس گڑھ کے کونڈا گاوں میں نکسلی ڈمپ سے 30 کلو دھماکہ خیز مواد اور پستول برآمد
06/September/2026 👁️ 84 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26276 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15525 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11808 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9102 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7393 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5088 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C