خضدار: سیکورٹی فورسز کا آپریشن، خاتون خودکش بمبار گرفتار، وزیراعلیٰ بلوچستان
👁️ 150 بار دیکھا گیا
خضدار: سیکورٹی فورسز کا آپریشن، خاتون خودکش بمبار گرفتار، وزیراعلیٰ بلوچستان
کوئٹہ (ڈیلی اردو) پاکستان کے شورش زدہ صوبے بلوچستان کے ضلع خضدار میں سیکورٹی فورسز نے آپریشن کرتے ہوئے خاتون خودکش بمبار کو گرفتار کرلیا ہے۔
وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ سیکیورٹی اداروں نے بلوچستان میں ایک کامیاب آپریشن کے دوران خاتون خودکش بمبار کو گرفتار کر لیا ہے۔
نیوز کانفرنس میں انہوں نے کہا کہ سیکیورٹی فورسز کی کارروائی نے بڑی تباہی سے بچا لیا، سیکیورٹی اداروں کا شکر گزار ہوں جس نے خودکش بمبار خاتون کو زندہ گرفتار کیا۔
وزیراعلیٰ بلوچستان نے کہا کہ دہشت گرد بلوچ خواتین کا استحصال کر رہے ہیں اور کالعدم تنظیم بی ایل اے نے خواتین کے احترام کو ختم کیا ہے، جبکہ نوجوانوں کو انتہاپسندی کی طرف لے جانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ بلوچستان کے عوام حکومت کے ساتھ تعاون کرتے ہوئے حساس معلومات فراہم کر رہے ہیں اور سیکیورٹی فورسز نے صوبے کو محفوظ بنایا ہے۔
سرفراز بگٹی کا کہنا ہے کہ بلوچ قوم غیرت مند ہے اور اسے لاحاصل جنگ کی طرف دھکیلا جا رہا ہے، جس پر غور کرنے کی ضرورت ہے، جبکہ خواتین کے معاملات کو لیڈیز پولیس کے ذریعے حل کیا جائے گا۔
گرفتار خاتون لائبہ نے نیوز کانفرنس میں اپنا بیان دیتے ہوئے کہا کہ میرا ضلع خضدار سے تعلق ہے، گھر میں اور گاؤں میں لوگ فرزانہ کے نام سے جانتے ہیں، مجھے کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) کمانڈر ابراہیم نے خودکش بمباری کے لیے ذہن سازی کے بعد تیار کیا تھا۔
انہوں نے کہا کہ کمانڈر ابراہیم نے میرا رابطہ دل جان سے کروایا، جس نے مجھے بی وائی سی (بلوچ یکجہتی کمیٹی) کی راہنما ڈاکٹر صبیحہ سے ملوانا تھا، مجھے خودکش مشن کے لیے تیار کیا گیا تھا لیکن گرفتار ہوگئی، مجھے ٹارگٹ دیا گیا تھا کہ مزید لڑکیوں کو خودکش حملوں کے لیے تیار کروں، لیکن میں تمام خواتین سے کہوں گی کہ کسی غلط سرگرمی کا حصہ نہ بنیں۔
دوسری جانب وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری نے کہا ہے کہ دہشت گردوں کے اسپانسرڈ بھارت سے ہیں، انھیں تربیت دی جاتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ بی ایل اے اور دیگر دہشت گرد تنظمیوں کا تعلق بھارت سے ہے، جن اکاؤنٹس سے یہ سب کچھ کیا جاتا ہے زیادہ تر کا تعلق بھارت اور افغانستان سے ہے، پاکستان کو غیر مستحکم کرنے کی کوشش کی جارہی ہے، نیشنل ایکشن پلان پر عمل درآمد جاری ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
امریکہ ایران معاہدے پر اندرونی اختلافات سامنے آ گئے
13/June/2026 👁️ 80 بار دیکھا گیا
امریکہ اور ایران کے درمیان امن معاہدہ طے پا چکا، وزیراعظم شہباز شریف
13/June/2026 👁️ 92 بار دیکھا گیا
امریکہ اور ایران کے مجوزہ معاہدے کا اسرائیل حصہ نہیں، وزیراعظم نتین یاہو
13/June/2026 👁️ 133 بار دیکھا گیا
بنوں میں ٹارگٹ کلنگ کے دو واقعات، دو پولیس اہلکار ہلاک
13/June/2026 👁️ 101 بار دیکھا گیا
ایران کے ساتھ جنگ کے خاتمے پر ’بہترین‘ سمجھوتہ طے پا گیا، امریکی صدر
13/June/2026 👁️ 88 بار دیکھا گیا
لکی مروت: مسجد پر خودکش حملے کی کوشش ناکام، حملہ آور مارا گیا، 2 افراد ہلاک
13/June/2026 👁️ 99 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8816 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4526 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3257 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2436 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2079 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1884 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C