خطرے کی گھنٹی بج گئی: پہلے ایف اے ٹی ایف سے کلیئرنس لو، پھر قرضہ ملے گا
👁️ 179 بار دیکھا گیا
خطرے کی گھنٹی بج گئی: پہلے ایف اے ٹی ایف سے کلیئرنس لو، پھر قرضہ ملے گا
اسلام آباد (ویب ڈیسک) بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) پاکستان سے کہا ہے کہ پہلے FATF سے کلیئرنس لو، پھر قرضہ ملے گا تاہم وزارت خزانہ کے ترجمان ڈاکٹر خاقان حسن نجیب کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف نے اپنے قرضہ پروگرام کو پہلے FATF سے کلیئر کرانے سے مشروط نہیں کیا ، آئی ایم ایف سے بات چیت جاری ہے اور بات چیت میں اہم معاملات پر ٹھوس پیشرفت ہوئی ہے۔
پاکستان ایک اور مشکل کا شکار ہوگیا ہے کیونکہ جب تک فنانشل ایکشن ٹاسک فورس (FATF) پاکستان کو کلیئر نہیں کرتا، آئی ایم ایف ملک کو معاشی دلدل سے نکلنے کیلئے کوئی بیل آؤٹ پیکج نہیں دے گا، لہٰذا پاکستان کے پاس اب کوئی آپشن نہیں بچا سوائے اس کے کہ FATF کے مطالبے پر تمام اقدامات کرے۔ FATF کی جانب سے ان اقدامات پر مطمئن ہونے کے بعد آئی ایم ایف کو پاکستان کے ساتھ قرضہ پروگرام پر دستخط کرنے کیلئے ٹرمپ انتظامیہ کی جانب سے گرین سگنل دے دیا جائے گا۔ اقتصادی وزارتوں میں سے ایک میں موجود سینئر عہدیدار نے دی نیوز کو بتایا کہ یہ پاکستان کیلئے نہایت تشویشناک صورتحال ہے جسے خود کو مستحکم کرنے اور ہولناک معاشی صورتحال سے نکلنے کیلئے فنڈ کی مدد کی اشد ضرورت ہے۔ تاہم وزارت خزانہ کے ترجمان ڈاکٹر خاقان حسن نجیب نے اس بات کی یہ کہتے ہوئے تردید کردی کہ آئی ایم ایف نے اپنے قرضہ پروگرام کو پہلے FATF سے کلیئر کرانے سے مشروط نہیں کیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ آئی ایم ایف سے بات چیت جاری ہے اور بات چیت میں اہم معاملات پر ٹھوس پیشرفت ہوئی ہے اور فنڈ کے افراد سے مذاکرات واشنگٹن میں بھی جاری رہیں گے جب وزیر خزانہ اسد عمر اپنی ٹیم کے ہمراہ وہاں ہوں گے۔
تاہم سرکاری ذرائع کے مطابق تحریک انصاف حکومت کی جانب سے یہ تذبذب یا ہچکچاہٹ کہ معاشی محاذ پر کیسے آگے بڑھا جائے نے بھی واقعتاً ملک کی معیشت کو بہت تباہ کیا ہے۔ یہ ہچکچاہٹ ملک بھر میں غیر یقینی کیفیت کا سبب بنی جس نے مارکیٹ کا اعتماد ٹکڑے ٹکڑے کردیا۔ حتیٰ کہ وزیر خزانہ اسد عمر نے بیان جاری کردیا کہ پاکستان کے پاس اب دو آپشنز ہیں کہ یا تو آئی ایم ایف کے پاس جائے یا پھر دیوالیہ ہوجائے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
شابان وادی میں ڈرون حملہ، ٹی ٹی پی پشین کا مبینہ گورنر 2 ساتھیوں سمیت ہلاک
05/September/2026 👁️ 14 بار دیکھا گیا
بلوچستان : سیکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 36 دہشتگرد ہلاک، متعدد ٹھکانے تباہ
05/September/2026 👁️ 46 بار دیکھا گیا
میجر جنرل فیصل نصیر نیکٹا کے نیشنل کوآرڈینیٹر مقرر، تقرری 3 سال کے لیے ہوگی
04/September/2026 👁️ 71 بار دیکھا گیا
جنوبی وزیرستان کے مختلف علاقوں میں کل کرفیو، بازار اور اہم شاہراہیں بند رہیں گی
04/September/2026 👁️ 72 بار دیکھا گیا
ترکیہ: استنبول میں سیکیورٹی اداروں کی کاروائی ،داعش سے مبینہ تعلق رکھنے والا شخص ہلاک
04/September/2026 👁️ 89 بار دیکھا گیا
شام: دمشق میں کارروائی، اسد دور کی معروف میڈیا شخصیت سنال الخضر گرفتار
04/September/2026 👁️ 63 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26274 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15523 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11805 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9099 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7388 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5065 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C