خلیج عمان میں ایران نے آئل ٹینکر کو قبضے میں لے لیا، امریکا
👁️ 101 بار دیکھا گیا
خلیج عمان میں ایران نے آئل ٹینکر کو قبضے میں لے لیا، امریکا
واشنگٹن (ڈیلی اردو/رائٹرز/اے پی) مشرق وسطیٰ میں قائم امریکی بحریہ کے ایک بیڑے کا کہنا ہے کہ خلیج عمان میں ایران نے مارشل آئی لینڈ کے پرچم والے ایک جہاز کو اس وقت اپنے قبضے میں لے لیا، جب یہ وہاں سے گزر رہا تھا۔
Iran seizes oil tanker in Gulf, U.S. Navy says https://t.co/s2WZ40bAJG pic.twitter.com/m6za725eSo
— Reuters (@Reuters) April 27, 2023
امریکہ کی بحریہ نے 27 اپریل جمعرات کے روز کہا کہ خلیج عمان میں ایران کے پاسداران انقلاب نے مارشل آئی لینڈ کے پرچم والے تیل کے ٹینکر کو اپنے قبضے میں لے لیا۔
بحرین میں قائم امریکی بحری بیڑے نے ایک بیان میں کہا کہ ”ایران کے یہ اقدامات بین الاقوامی قانون کی خلاف کرنے کے ساتھ ہی علاقائی سلامتی و استحکام میں بھی خلل ڈالنے والے ہیں۔ ایران کو فوری طور پر آئل ٹینکر آزاد کر دینا چاہیے۔”
ادھر ایران کے سرکاری میڈیا نے اطلاع دی ہے کہ یہ ٹینکر ایرانی کشتی سے ٹکرا گیا، جس کی وجہ سے عملے کے کئی ارکان زخمی ہو گئے۔ ایرانی فوج کے ایک بیان میں کہا گیا کہ اس کی کشتی کے ”عملے کے دو ارکان لاپتہ ہیں اور کشتی کے ساتھ ٹکرانے کی وجہ سے کئی لوگ زخمی بھی ہو گئے ہیں۔”
ایران کے بیان میں مزید کہا گیا کہ ”نامعلوم جہاز نے جہاز اور زخمیوں کی مدد سے متعلق بین الاقوامی ضابطوں کی خلاف ورزی کرتے ہوئے، خلیج فارس سے فرار ہونے کی کوشش کی۔” تاہم بیان میں مبینہ تصادم میں شامل ایرانی کشتی کی شناخت ظاہر نہیں کی گئی۔
یہ واقعہ امریکہ، برطانیہ اور یورپی یونین کی جانب سے انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر پاسداران انقلاب کے خلاف پابندیاں سخت کرنے کے چند دن بعد پیش آیا ہے۔
ہمیں آئل ٹینکر کے بارے میں مزید کیا معلوم ہے؟
امریکی بحریہ کا کہنا کہ جہاز اہم سمندری راستے سے گزر رہا تھا۔ یہ ٹینکر مبینہ طور پر کویت سے آیا تھا اور اس کی منزل امریکی ریاست ٹیکساس میں ہیوسٹن کے طور پر درج کی گئی تھی۔
سوئز میکس نامی یہ آئل ٹینکر سن 2012 میں تیار کیا گیا تھا اور اس نے مقامی وقت کے مطابق دوپہر ایک بجے کے آس پاس مشکل کھڑی ہونے کے بارے میں اطلاع دی تھی۔
شپنگ ڈیٹا جمع کرنے والے ادارے ‘انٹرنیشنل میری ٹائم آرگنائزیشن’ کے مطابق چین میں رجسٹرڈ ایک کمپنی اس جہاز کی مالک ہے۔
بحری جہاز کا انتظام کرنے والی ترکی میں قائم کمپنی ایڈوانٹیج ٹینکرز کا کہنا ہے کہ ٹینکر کو ”ایک بین الاقوامی تنازعہ کی بنیاد پر ایرانی بحریہ اسے ایک بندرگاہ کی جانب لے جا رہی ہے۔”
اس فرم نے مزید بتایا کہ ”ہمارے قابل قدر عملے کے ارکان کی حفاظت اور بہبود ہماری اولین ترجیح ہے۔”
خلیج عمان میں پیش آنے والے واقعات
امریکی بحریہ کا کہنا ہے کہ ایران نے گزشتہ دو برسوں کے دوران مشرق وسطیٰ میں کم از کم پانچ تجارتی جہازوں کو غیر قانونی طور پر اپنے قبضے میں لیا ہے۔ ایران کی جانب سے ٹینکروں کو ضبط کرنے کی یہ پالیسی سن 2019 سے ایران اور مغربی ممالک کے درمیان وسیع کشیدگی کی ایک اہم وجہ رہی ہے۔
گزشتہ نومبر میں تہران نے ان دو یونانی پرچم والے ٹینکروں کو چھوڑ دیا تھا، جنہیں اس نے مئی میں خلیج میں امریکہ کی جانب سے یونان سے ایرانی تیل لے جانے والے ٹینکر کو ضبط کرنے کے بدلے میں پکڑا تھا۔
سن 2019 میں ایران نے برطانوی پرچم والے آئل ٹینکر اسٹینا امپیرو کو پکڑا تھا اور یہ دعویٰ کیا کہ جہاز ماہی گیری کی ایک کشتی کو ٹکر ماری تھی۔ جہاز کو دو ماہ بعد چھوڑ دیا گیا تھا۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
امریکہ ایران معاہدے پر اندرونی اختلافات سامنے آ گئے
13/June/2026 👁️ 78 بار دیکھا گیا
امریکہ اور ایران کے درمیان امن معاہدہ طے پا چکا، وزیراعظم شہباز شریف
13/June/2026 👁️ 91 بار دیکھا گیا
امریکہ اور ایران کے مجوزہ معاہدے کا اسرائیل حصہ نہیں، وزیراعظم نتین یاہو
13/June/2026 👁️ 131 بار دیکھا گیا
بنوں میں ٹارگٹ کلنگ کے دو واقعات، دو پولیس اہلکار ہلاک
13/June/2026 👁️ 99 بار دیکھا گیا
ایران کے ساتھ جنگ کے خاتمے پر ’بہترین‘ سمجھوتہ طے پا گیا، امریکی صدر
13/June/2026 👁️ 87 بار دیکھا گیا
لکی مروت: مسجد پر خودکش حملے کی کوشش ناکام، حملہ آور مارا گیا، 2 افراد ہلاک
13/June/2026 👁️ 98 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8816 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4526 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3257 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2436 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2079 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1884 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C