خلیجی خطے میں ایک ہزار برطانوی فوجی تعینات، وزیر دفاع کا اعلان
👁️ 170 بار دیکھا گیا
خلیجی خطے میں ایک ہزار برطانوی فوجی تعینات، وزیر دفاع کا اعلان
دوحہ (ڈیلی اردو) برطانوی وزیر دفاع جان ہیلی خلیجی خطے کے دورے پر ہیں جہاں انہوں نے تصدیق کی ہے کہ اب تک تقریباً ایک ہزار برطانوی فوجی اہلکار خطے میں تعینات کیے جا چکے ہیں۔ اس تعداد میں قبرص میں تعینات اہلکار بھی شامل ہیں۔
انہوں نے خطے میں اتحادیوں کے لیے اضافی فضائی دفاعی نظام بھیجنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ ایران اپنے حملوں میں اضافہ کر رہا ہے اور امکان ہے کہ جنگ مزید کئی ہفتوں تک جاری رہے گی۔
قطر کے دارالحکومت دوحہ میں گفتگو کرتے ہوئے برطانوی وزیر دفاع کا کہنا تھا کہ برطانیہ خلیجی ممالک کے ساتھ کھڑا ہے اور اس کے بہترین اہلکار مشرق وسطیٰ کے فضائی دفاع میں مصروف ہیں۔
جان ہیلی کے مطابق خلیجی ممالک نے ان کے دورے کے دوران آبنائے ہرمز کو کھلا رکھنے کی اہمیت پر زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ اس اہم بحری راستے کو فعال رکھنے کے لیے اتحادی مختلف آپشنز پر غور کر رہے ہیں، جس کے لیے امریکہ سمیت دیگر ممالک کے تعاون کی ضرورت ہوگی۔
انہوں نے کسی ٹائم لائن یا مزید تفصیلات فراہم کرنے سے گریز کرتے ہوئے زور دیا کہ خطے میں کشیدگی کم کرنا ضروری ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
عراق: وادی الشای میں عراقی فضائی حملے، داعش کا اہم کمانڈر ہلاک
11/September/2026 👁️ 111 بار دیکھا گیا
پشاور میں سی ٹی ڈی آپریشن، داعش خراسان کے اہم کمانڈر سمیت 5 دہشتگرد ہلاک
11/September/2026 👁️ 69 بار دیکھا گیا
بدخشاں میں طالبان کے کمانڈ مرکز پر راکٹ حملہ، اے ایف ایف کا 4 اہلکار ہلاک کرنے کا دعویٰ
09/September/2026 👁️ 146 بار دیکھا گیا
ایران کا آبنائے ہرمز میں امریکی بغیر پائلٹ آبدوز قبضے میں لینے کا دعویٰ
09/September/2026 👁️ 103 بار دیکھا گیا
ایران کا اردن میں امریکی فوجی اڈے پر بیلسٹک میزائل حملے کا دعویٰ، 20 میزائل داغے جانے پر اردن کا بیان
09/September/2026 👁️ 122 بار دیکھا گیا
امریکا کا 5 ایرانی آئل ٹینکرز تباہ کرنے کا دعویٰ، حملوں کی ویڈیوز بھی جاری
09/September/2026 👁️ 116 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26285 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15531 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11819 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9118 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7410 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5134 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C