06/September/2025

خواتین کی تحریک، پنجشیر میں طالبان کے ہاتھوں 18 افراد لاپتہ

👁️ 237 بار دیکھا گیا

ایڈمن
امریکا
خواتین کی تحریک، پنجشیر میں طالبان کے ہاتھوں 18 افراد لاپتہ

خواتین کی تحریک، پنجشیر میں طالبان کے ہاتھوں 18 افراد لاپتہ

کابل (ڈیلی اردو) جنبش زنان پنجشیر نے طالبان کے پنجشیر پر قبضے کی چوتھی برسی کے موقع پر انکشاف کیا ہے کہ صوبے کے کم از کم 18 افراد طالبان کے ہاتھوں لاپتہ ہو چکے ہیں۔

 

ہفتے کے روز جاری ہونے والی رپورٹ میں اس فہرست کو شائع کیا گیا ہے جس میں 18 افراد کے نام درج ہیں، جن میں سے 10 کی شناخت کی باقاعدہ تصدیق ہو چکی ہے۔

 

رپورٹ کے مطابق لاپتہ ہونے والوں میں 5 افراد کا تعلق سابقہ فوج یا مزاحمتی محاذ سے رہا ہے جبکہ 12 افراد عام شہری ہیں۔

 

خواتین کی اس تحریک کا کہنا ہے کہ طالبان نے پنجشیر میں داخل ہونے کے ابتدائی دنوں میں کئی رہائشیوں کو گرفتار کر کے نامعلوم مقامات پر منتقل کر دیا تھا۔

 

 رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ طالبان نے صوبے میں منظم انداز میں ماورائے عدالت قتل، گرفتاریوں، تشدد اور جبری گمشدگیوں کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے۔

جنبش زنان پنجشیر نے اقوام متحدہ کے اداروں، بالخصوص کمیٹی برائے لاپتہ افراد سے فوری مداخلت کی اپیل کی ہے تاکہ ان افراد کی زندگیوں کو بچایا جا سکے۔

 

مزید برآں، اس تحریک نے حقائق کی شفاف تحقیقات، ثبوتوں کی دستاویزات اور آزاد اداروں کی نگرانی میں کارروائی پر زور دیا ہے، اور لاپتہ افراد کے خاندانوں کے لیے نفسیاتی، قانونی اور میڈیا سپورٹ فراہم کرنے کا مطالبہ بھی کیا ہے۔

 

یاد رہے کہ اس سے قبل شورای جهانی پنجشیریان نے بھی طالبان کی جانب سے پنجشیر میں جاری گرفتاریوں، قتل اور انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں پر گہری تشویش کا اظہار کیا تھا۔

شیئر کریں:

متعلقہ خبریں

خبر
سیاست

قومی اسمبلی میں اہم بل کی منظوری

1 گھنٹہ پہلے تفصیل
خبر
سیاست

وزیر خارجہ کا اہم بیان

2 گھنٹے پہلے تفصیل

موسمی حالات

کراچی

32°C

لاہور

28°C