خواتین کے حقوق کیلئے کام کرنی والی این جی اوز نے بچہ دفتر لانے پر خاتون ورکر سے استعفیٰ لے لیا
👁️ 39 بار دیکھا گیا
خواتین کے حقوق کیلئے کام کرنی والی این جی اوز نے بچہ دفتر لانے پر خاتون ورکر سے استعفیٰ لے لیا
پشاور (ڈیلی اردو) پشاور میں خواتین کے حقوق کیلئے کام کرنے والے ایک غیر سرکاری ادارے کے حوالے سے انکشاف ہوا ہے کہ اپنے خاتون ورکر کو صرف اس وجہ سے نوکری سے استعفیٰ دینے پر مجبور کیا ہے کہ وہ اپنا شیرخوار بچہ بھی دفتر لایا کرتی تھی۔
ٹی این این نیوز ایجنسی کے مطابق کمیونٹی اپریزل اینڈ موٹیویشن پروگرام [کیمپ] نامی این جی او میں میڈیا کوآرڈینیٹر کے طور پر کام کرنے والی زینت بی بی نے اپنا استعفیٰ اور ادارے کی طرف سے اس کے منظور ہونے کے حوالے سے ایمیلز سوشل میڈیا پر شئیر کی ہے اور ساتھ میں لکھا ہے کہ خیبر پختونخوا اور نئے ضم شدہ اضلاع میں خواتین کے حقوق کیلئے کام کرنے والی این جی او نے انہیں فقط اس وجہ سے نوکری سے استعفیٰ دینے پر مجبور کردیا ہے کہ وہ اپنا چھ ماہ کا بچہ بھی ساتھ لایا کرتی تھی۔
An NGO in #Peshawar Community Appraisal & Motivation Programme #CAMP working for women rights in #KP & Merged Areas forces their Media coordinator to resign since i had to bring my infant child to the office. My Resignation letter, Service ID & picture with my infant child… pic.twitter.com/E5NE0iSb65
— Zeenat Khan (@Zeenatwrites) December 10, 2019
نیوز ایجنسی سے بات کرتے ہوئے زینت بی بی کا کہنا تھا کہ رواں سال اکتوبر میں جوائن کرنے کے چند ہی دن بعد ان کو اپنے سینئیرز نے بچہ گھر پر چھوڑنے کا کہا لیکن ان کیلئے ایسا ممکن نہیں تھا کیونکہ انکا شوہر سرکاری ملازم ہے اور پشاور میں انکا کوئی دوسرا رشتہ دار نہیں ہے۔
زینت کا کہنا تھا کہ انہوں نے انتظامیہ کو دفتر کے اندر ایک خالی کمرہ بے بی کئیر سنٹر کے طور پر الاٹ کرنے کیلئے کئی بار درخواست کی جس میں ضرورت کا سارا سامان بھی وہ اپنے پیسوں سے خریدنے کیلئے تیار تھی لیکن انتظامیہ ہر بار اس موقف پر کمرہ دینے سے انکار کرتی رہی کہ استعمال میں لانے سے دفتر کا بجلی خرچ زیادہ ہوجائے گا۔
زینت کے مطابق ان دو مہینوں میں ایک بھی دن ایسا نہیں گزرا جس میں سٹاف نے انہیں تنگ نہیں کیا ہو، کبھی کہتے تھے کہ تم ایک بری ماں ثابت ہو رہی ہوں، کبھی یہ کہا جاتا تھا کہ بچے کی وجہ سے دفتر کا سارا ماحول خراب ہو رہا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ادارہ کسی بھی صورت ان کو بچے سمیت مزید نوکری رکھنے پر امادہ نہیں تھا۔
سماجی رابطوں کے ویب سائٹس پر آنے سے بھی اس معاملے پر ایک بحث چل پڑی ہے جن میں زیادہ تر صارفین متعلقہ این جی اوپر سخت تنقید کر رہے ہیں۔
دوسری جانب زینت بی بی کی ای میل کے جواب میں کیمپ کے سی ای او نوید شنواری نے انکا استعفیٰ منظور کیا ہے لیکن ساتھ میں یہ بھی کہا ہے کہ ای میل میں حقائق کے برعکس بات کی گئی ہے۔ نوید شنواری نے یہ اعتراف کیا ہے کہ خاتون ملازمہ کو اپنا بچہ گھر پر چھوڑنے کا کہا گیا تھا کیونکہ آفس میں ڈےکئیر کی کوئی سہولت نہیں ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
ایران : سیستان و بلوچستان میں سیکیورٹی آپریشن، 3 مبینہ دہشتگرد ہلاک، 9 گرفتار
08/September/2026 👁️ 107 بار دیکھا گیا
ٹانک : بی ایچ یو شیخ سلطان پر دوبارہ دھماکا، عمارت کو 80 فیصد نقصان
08/September/2026 👁️ 77 بار دیکھا گیا
کابل : شیعہ کمیونٹی کی اعلیٰ کونسل کے دفتر کا طالبان فورسز کی جانب سے محاصرہ
08/September/2026 👁️ 87 بار دیکھا گیا
جنوبی وزیرستان میں قبائلی رہنما ملک نیک محمد محسود فائرنگ سے ہلاک
08/September/2026 👁️ 91 بار دیکھا گیا
بلوچستان میں بی ایل اے کے خلاف کارروائیاں، 3 دہشتگرد ہلاک، ایک گرفتار
08/September/2026 👁️ 85 بار دیکھا گیا
عراق : سلیمانیہ میں داعش سے وابستگی کے الزام میں مطلوب شخص گرفتار
08/September/2026 👁️ 88 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26281 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15528 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11816 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9110 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7401 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5104 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C