خیبر اور شمالی وزیرستان میں سیکورٹی فورسز کا آپریشن، خودکش حملہ آوروں کا بڑا نیٹ ورک گرفتار
👁️ 25 بار دیکھا گیا
خیبر اور شمالی وزیرستان میں سیکورٹی فورسز کا آپریشن، خودکش حملہ آوروں کا بڑا نیٹ ورک گرفتار
پشاور (ڈیلی اردو) پاکستان کی انٹیلی جنس ایجنسیز نے قبائلی ضلع خیبر کی تحصیل جمرود اور قبائلی ضلع شمالی وزیرستان میں بروقت کارروائیاں کرتے ہوئے خود کش حملوں کا بڑا نیٹ ورک گرفتار کرلیا دہشت گرد نیٹ ورک سے افغان موبائل سمز اورکرنسی برآمد کی گئی ہیں۔
19 جنوری کو ایک خودکش حملہ آور جمرود تختہ بیگ چیک پوسٹ میں داخل ہوا، جس کی فائرنگ سے 3 پولیس اہلکار ہلاک ہوئے، فائرنگ کے بعد خودکش حملہ آور نے خود کو بم سے اڑا لیا۔
کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) کی جانب سے پولیس چوکی پر حملے کی ذمہ داری قبول کی گئی۔
واقعے کے بعد سیکورٹی فورسز نے گولیوں کے خول اور جسم کے اعضاء فرانزک کیلئے جمع کیے اور جیو فینسنگ اور سی سی ٹی وی فوٹیج کا تجزیہ کیا گیا۔
21 جنوری کو ملنے والی معلومات کے مطابق خودکش حملے میں ہلاک ہونے والے دہشت گرد کا تعلق کالعدم تحریک طالبان سے تھا جس کا نام عمر تھا۔
دہشتگرد عمر کو تحصیل جمرود کے رہائشی ستانا جان نے سہولت فراہم کی تھی، انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن میں فرمان اللہ اور عبدالقیوم نامی اشخاص کو بھی گرفتار کیا گیا۔
اس کے علاوہ 27 جنوری کو 3 مشتبہ افراد کی موجودگی کی اطلاع پر ایک آپریشن کیا گیا۔
آپریشن میں سہولت کار فضل امین، فضل احمد، محمد عامر اور حماد اللہ کو پکڑا گیا جبکہ ستانا جان کے خلاف کارروائی میں دو افغان شہری بھی پکڑے گئے۔
سہولت کار فضل احمد نے انکشاف کیا کہ خود کش حملہ آور افغان شہری تھا اور اسے ستانا جان پاکستان لے کے آیا تھا، ستانا جان نے خود کش حملہ آور کو ہتھیار اور خود کش جیکٹ بھی فراہم کی تھی۔
ستانا جان کالعدم ٹی ٹی پی شمالی وزیرستان کو چلا رہا تھا اور چھپنے کیلئے 4 مکانات کا استعمال کررہا تھا۔
یہ مکان خود کش حملوں کیلئے استعمال ہوتے تھے اور افغان خود کش حملہ آور کو افغانستان سے اس کے ہینڈلرز نے بھیجا۔
سہولت کار فضل احمد نے 18 جنوری کو اپنے موبائل سے جائے وقوعہ کی تصاویر لیں۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
آئرلینڈ: ڈبلن میں مسجد پر آتش زنی کا حملہ، ملزم گرفتار
01/July/2026 👁️ 6 بار دیکھا گیا
پاکستان کا افغان ڈرونز مار گرانے کی تصدیق، افغانستان کو بھاری قیمت چکانا ہوگی
01/July/2026 👁️ 8 بار دیکھا گیا
ایران: ٹارگٹ حملے میں پاسدارانِ انقلاب کے دو اہلکار ہلاک
30/June/2026 👁️ 16 بار دیکھا گیا
افغان طالبان کا پاکستان میں داعش کے مراکز پر ڈرون حملوں کا دعویٰ
30/June/2026 👁️ 20 بار دیکھا گیا
روس نے یوکرین کے 419 مسلح ڈرونز مار گرائے
30/June/2026 👁️ 21 بار دیکھا گیا
واشنگٹن اور تہران میں بڑا بریک تھرو، امریکہ اور ایران نے حملے روکنے پر اتفاق کر لیا
30/June/2026 👁️ 327 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8869 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4648 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3487 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2487 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2249 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1932 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C