21/September/2022

خیبر: باڑہ میں نامعلوم کار سواروں کی فائرنگ، قبائلی مشیر سمیت دو افراد ہلاک، پولیس اہلکار زخمی

👁️ 19 بار دیکھا گیا

ایڈمن
امریکا
خیبر: باڑہ میں نامعلوم کار سواروں کی فائرنگ، قبائلی مشیر سمیت دو افراد ہلاک، پولیس اہلکار زخمی

خیبر: باڑہ میں نامعلوم کار سواروں کی فائرنگ، قبائلی مشیر سمیت دو افراد ہلاک، پولیس اہلکار زخمی

اسلام آباد (ش ح ط) صوبہ خیبر پختونخوا کے قبائلی ضلع خیبر کی تحصیل باڑہ میں نامعلوم کار سواروں کی فائرنگ سے قبائلی مشیر منصف علی آفریدی سمیت دو افراد ہلاک ہوگئے۔ جبکہ حملہ آور فرار ہوگئے۔

https://twitter.com/ShabbirTuri/status/1572580586430271489?t=jRi7aq2gklcxj3K1P2ibKQ&s=19

تفصیلات کے مطابق باڑہ کے علاقے برقمبر خیل میں دینی مدرسہ کے قریب نامعلوم کار سواروں کی جانب سے ایک کار پر اندھا دھند فائرنگ کی گئی جس کے نتیجے میں کار سوار افریدی قوم کے مشر منصف علی آفریدی موقع پر ہلاک ہوگیا۔ جبکہ گاڑی میں سوار ایک پولیس اہلکار کبیر شدید زخمی ہوا۔ فائرنگ کی زد میں آکر ایک عام شہری بھی مارا گیا۔ زخمی پولیس اہلکار کو ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں پر انکی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔

منصف علی آفریدی منصف علی آفریدی کالم نگار، تاریخ دان اور ایک بہترین لکھاری تھا۔

فائرنگ کے واقعہ کے بعد پولیس کی بھاری نفری جائے وقوعہ پر پہنچ گئی اور علاقے کی ناکہ بندی کرکے سرچ آپریشن شروع کر دیا گیا۔

شیئر کریں:

متعلقہ خبریں

خبر
سیاست

قومی اسمبلی میں اہم بل کی منظوری

1 گھنٹہ پہلے تفصیل
خبر
سیاست

وزیر خارجہ کا اہم بیان

2 گھنٹے پہلے تفصیل

موسمی حالات

کراچی

32°C

لاہور

28°C