خیبر: حیات آباد کے قریب دو دن میں داعش کے 15 ارکان ہلاک، غیر ملکی بھی شامل
👁️ 338 بار دیکھا گیا
خیبر: حیات آباد کے قریب دو دن میں داعش کے 15 ارکان ہلاک، غیر ملکی بھی شامل
پشاور (ڈیلی اردو رپورٹ) پاکستان کے شورش زدہ صوبے خیبر پختونخوا کے قبائلی ضلع خیبر میں نامعلوم مسلح افراد کی کارروائیوں کے نتیجے میں دو دن کے دوران داعش کے 15 جنگجو ہلاک ہو گئے ہیں۔
گزشتہ شب پشاور کے قریب باڑہ کے علاقے قمبر خیل میں نامعلوم مسلح افراد نے داعش خراسان کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں مزید 11 عسکریت پسند ہلاک جبکہ تین زخمی ہوئے۔
ابتدائی اطلاعات کے مطابق ہلاک ہونے والوں میں زیادہ تر غیر ملکی ارکان شامل تھے، جو گزشتہ سال سے اس علاقے میں رہائش پذیر تھے۔
واضح رہے کہ ایک روز قبل بھی چار عسکریت پسندوں کی گولیوں سے چھلنی لاشیں برآمد ہوئی تھیں۔
ڈی پی او وقار احمد کے مطابق چاروں افراد کو فائرنگ کر کے ہلاک کیا گیا تھا اور پوسٹ مارٹم کے لیے لاشیں اسپتال منتقل کر دی گئی تھیں۔ ڈی پی او وقار احمد نے بتایا تھا کہ واقعے کی تحقیقات جاری ہیں۔
تاہم آج مزید 11 افراد کی لاشیں ملنے کے بعد ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 15 ہو گئی ہے، جس پر پولیس نے تحقیقات کا دائرہ وسیع کر دیا ہے۔
ذرائع کے مطابق باڑہ کا شنکو علاقہ پشاور کے پوش علاقے حیات آباد سے صرف چند کلومیٹر کے فاصلے پر واقع ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
امریکہ ایران معاہدہ مکمل، آبنائے ہرمز کھل گئی، صدر ٹرمپ کا اعلان
15/June/2026 👁️ 116 بار دیکھا گیا
امریکہ اور ایران کے درمیان امن معاہدہ طے پا گیا، پاکستانی وزیراعظم
15/June/2026 👁️ 123 بار دیکھا گیا
غزہ میں اسرائیلی حملوں میں 6 فلسطینی ہلاک
15/June/2026 👁️ 92 بار دیکھا گیا
بیروت پر اسرائیلی حملے کے بعد ایران کا سخت ردعمل
15/June/2026 👁️ 108 بار دیکھا گیا
خیبرپختونخوا میں دہشت گردی کے 10 واقعات میں مائننگ بارودی مواد کے استعمال کا انکشاف
15/June/2026 👁️ 148 بار دیکھا گیا
بیروت پر اسرائیلی حملہ، حزب اللہ کے سینئر کمانڈر علی موسی دقدوق 5 ساتھیوں سمیت ہلاک
15/June/2026 👁️ 95 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8824 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4548 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3264 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2447 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2086 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1894 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C