06/February/2025

خیبر: لنڈی کوتل میں ایڈیشنل ایس ایچ او کے حجرے کے باہر دھماکا

👁️ 48 بار دیکھا گیا

ایڈمن
امریکا
خیبر: لنڈی کوتل میں ایڈیشنل ایس ایچ او کے حجرے کے باہر دھماکا

خیبر: لنڈی کوتل میں ایڈیشنل ایس ایچ او کے حجرے کے باہر دھماکا

باڑہ (نمائندہ ڈیلی اردو) پاکستان صوبے خیبر پختونخوا کے قبائلی ضلع خیبر کی تحصیل لنڈی کوتل میں رات گئے ایڈیشنل ایس ایچ او کے حجرے کے مین گیٹ پر زور دھماکہ کیا گیا جس سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

پولیس کے مطابق علاقہ خوگا خیل میں شدت پسندوں کی جانب سے ایڈیشنل ایس ایچ او تھانہ لنڈی کوتل عظمت ولی شنواری کے حجرے کے مین گیٹ کے قریب بم رکھا گیا تھا جس سے زور در دھماکہ ہوا۔ دھماکے سے حجرے کے مین گیٹ کو نقصان پہنچا تاہم کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا۔

پولیس نے جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کرکے تحقیقات کا آغاز کردیا ہے ۔

شیئر کریں:

متعلقہ خبریں

خبر
سیاست

قومی اسمبلی میں اہم بل کی منظوری

1 گھنٹہ پہلے تفصیل
خبر
سیاست

وزیر خارجہ کا اہم بیان

2 گھنٹے پہلے تفصیل

موسمی حالات

کراچی

32°C

لاہور

28°C